- Joined
- Mar 4, 2013
- Posts
- 1,705
- Reaction score
- 1,758
- Points
- 113
سرمایہ داری نظام کا رہنما اصول یہ ہے کہ جو چیز بکتی ہے، اسے بیچا جائے اور منافع کمایا جائے۔ ہمارے معاشرے میں سب سے زیادہ بکنے والی اجناس حب الوطنی اور مذہب ہیں۔
حب الوطنی کو آپ قومی مفاد کہہ کر ملک کی باگ ڈور سنبھال سکتے ہیں اور آپ کی سرزنش کرنے کی بجائے آپ کے لئے شادیانے بجیں گے اور عدلیہ آپ کے ہر حکم کی تائید کرے گی
۔ حب الوطنی کے نام پر آپ چاہے سارے ملک کی زمین کو ہاؤسنگ سوسائٹی بنا کر بیچ دیں، کوئی پرسان حال نہیں ملے گا
۔ حب الوطنی کے نام پر نئی نسلوں کے دماغوں میں نفرت کے بیج بو دیں،تاریخ سے کھلواڑ کر لیں، تعلیمی اداروں کو چھاؤنیاں بنا دیں،نجی اداروں پر دھونس جما
لیں یا ذاتی تشہیر کا بازار گرم کر لیں، کوئی تنقید کر کے تو دکھائے۔ مذہب کے نام پر سیاست جما لیں، عورتوں کو دوسرے درجے کا شہری قرار
دلوائیں، توہین مذہب کے الزام میں کسی کو قتل کر دیں، چندہ اکٹھا کر لیں، کفر کے فتوے لگوا لیں، درگاہیں کھول لیں الغرض کوئی بھی کام کرلیں،
مواقع بے انتہا ہیں، صرف ہمت کی طلب ہے۔
گزشتہ دنوں شام میں جاری جنگ کے باعث یورپ میں پناہ لینے والوں کے مسئلے پر دنیا بھر میں ایک مکالمہ شروع ہوا۔ اس دوران ترکی کے ساحل پر ایک شامی
بچے کی لاش کی تصویر نے انسانیت کے ضمیر کو جھنجوڑ دیا۔ تین سالہ بچے الان کردی کا ترکی کے ساحل پر اوندھے منہ پڑا جسم اہل زمین کی
بے حسی اور شام کے شہریوں کی کسمپرسی کی علامت تھا۔ اس تصویر کی بدولت یورپ کے بہت سے ممالک نے شامی
پناہ گزینوں کو اپنے ہاں آنے کی دعوت دی ۔ الان کردی کے والد نے بتایا کہ وہ اپنے دو بیٹوں اور اہلیہ کے ہمراہ کینیڈا جانا چاہتے
تھے جہاں انکی ہمشیرہ مقیم ہیں، لیکن راستے میں یہ سانحہ پیش آیا جس کی بدولت انکے دو بیٹے اور اہلیہ جان سے ہاتھ دو بیٹھے۔
ہندوستان کی تاریخ میں مذہب اور سیاست کی ملاوٹ کا آغاز تحریک خلافت کے دوران شروع ہوا اور یہ نامناسب امتزاج تاحال ہمارے سیاسی بندوبست کا حصہ ہے
۔ اس گروہ میں جماعت اسلامی کا مقام نمایاں ہے ۔جماعت اسلامی مذہب کی بہتر تشریح اور عملی نمونہ پیش کرنے کیلئے بنائی گئی تھی لیکن رفتہ رفتہ طاقت کی طلب غالب آئی اور میدان سیاست کا رخ کیا گیا۔
فلاحی سرگرمیوں کا آغاز

بھی جماعت کے تحت شروع ہوا۔ پہلے یہ فلاحی سرگرمیاں مقبوضہ کشمیر اور افغانستان تک محدود تھیں البتہ کچھ عرصے سے ارض پاک پر بھی یہ خاص کرم جاری ہے۔
حال ہی میں جماعت کے تحت کام کرنے والے فلاحی ادارے ’الخدمت فاؤنڈیشن‘ نے بل بورڈز پر الان کردی کی تصویر
بعنوان ’مسلم دنیا میں سامراج کے خونی کھیل کا ننھا شکار‘ کے نام
سے چسپاں کی اور ساتھ ہی شام کے مسلمانوں کیلئے چندے کی دہائی بھی دی۔اسی بل بورڈ پر چھوٹے اور بڑے گوشت کی
قربانی کے نرخ بھی موجود ہیں۔
پہلے یہ اصحاب قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کیا کرتے تھے، اب مردہ انسانوں کے نام پر اپنی دکان چمکانا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ مسلم دنیا اور سامراج کا ذکر تو ہوا لیکن داعش
نامی سامراج اور عرب ممالک کا شامی مہاجرین کی جانب رویہ انکے بیانیے کا حصہ نہیں۔
تاریخ کے معاملے میں تو خیر جماعت والی ہمیشہ ہی ڈنڈی مارتے رہے، حالات حاضرہ کے متعلق کم علمی پر انہیں کیا کہا جائے۔ سوشل میڈیا پر ایک
بھائی نے تبصرہ کیا کہ ’ترکی کے ساحل پر معصوم الان کردی نے اسی لئے جان دی تاکہ اسکی لاش دکھا کر جماعت اسلامی قربانی کے نام پر چندہ اکٹھا کر سکے ‘۔
ایک بھائی نے لکھا کہ ’مذہب وہ دھندا ہے جس میں کبھی مندا نہیں ہوتا۔‘ موم بتی مافیا کے مظالم کی داستانیں سنانے والے اک نظر اس بل بورڈ پر بھی ڈال لیں ۔
امت مسلمہ کے غم کے مارے صوبہ خیبر پختونخواہ میں شامی مہاجرین کے لئے کیمپ تیار کرنے پر آمادہ کیوں نہیں؟
کیا شامی مہاجرین کی اہمیت صرف اسی وقت ہے جب وہ کسمپرسی کی حالت میں دنیا سے کوچ کر جائیں؟ طریق کوہکن میں بھی وہی حیلے ہیں پرویزی؟
سورس

Last edited by a moderator: