- Joined
- Nov 4, 2011
- Posts
- 1,382
- Reaction score
- 1,409
- Points
- 113
چوہدریوں کی محبت کہانی کا نیا شکار زرداری؟
Published on 18. Feb, 2013
چوہدری برادران کے بارے میں مشہور ہے کہ جس کیساتھ محبت کرتے ہیں ،اس کو اپنے علاوہ کہیں کا نہیں چھوڑتے ہیں۔میر ظفراللہ جمالی،شوکت عزیزاور جنرل پرویزمشرف اس کی بڑی مثال ہیں ۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف بھی ان کی محبت کہانی کا شکار ہوکر جنرل مشرف کے ہاتھوں وزیراعظم ہاوس سے نکلے تھے اور ابھی تک دلی دوراست صورتحال کا شکارہیں ۔پیپلزپارٹی اور چوہدریوں کے درمیان تلخی کا سفر تو بہت پرانا ہے لیکن اس میں اسوقت شدت آگئی تھی جب آصف علی زرداری نے بحیثت پارٹی لیڈر بے نظیر بھٹو کی شہادت پر ان کی پارٹی مسلم لیگ (ق) کوقاتل لیگ قراردیدیاتھا۔
پھر چوہدری برادران نے اتنے سنگین الزامات کے جواب میں پیپلزپارٹی بالخصوص زرداری کو اس مقام پر لاکھڑاکیاکہ آجکل چوہدری پرویزالہی پیپلزپارٹی کی حکومت میں نائب وزیراعظم کے منصب پر فائز ہیں اور حکمرانی کو مشرف دور کی طرح انجوائے کررہے ہیں۔
اب زرداری اورچوہدری برادران محبت کہانی یوں بھی اپنے عروج پر ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ق) ملکر الیکشن لڑنے کیلئے پلاننگ میں مصروف ہیں۔ ملک کی بڑی جماعت پیپلزپارٹی پانچ سال حکومت کرنے کے باوجود چوہدری برادران کیساتھ ایسی الجھی ہے کہ مشاورتی اجلاس ہی ختم نہیں ہورہے ہیں ۔میاں منظور احمد وٹو،قمرالزماں کائرہ اور مخدوم شہاب الدین سے لیکر وزیراعظم راجہ پرویزاشرف تک سبھی چوہدریوں کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کامعاملہ طے کرنے میں مصروف ہیں۔پیپلزپارٹی لیڈرشپ میں سے کوئی بھی اس بات کی طرف دھیان نہیں دے رہاہے کہ مسلم لیگ (ق) جنرل مشرف کے اقتدارمیں (10) سال اور پیپلزپارٹی کی حکومت میں ) (5سال اقتدار کے انجوائے کرچکی ہے ،اب دوکان بند ہونے کا وقت ہے۔
پیپلزپارٹی کی قیادت سے تو ریاض پیرزادہ ،مخدوم احمد عالم انور،پیراسلم بودلہ ،ماروی میمن ،امیرمقام ، طاہر بشیر چیمہ ،دیوان عاشق بخاری ودیگر وفاداران چوہدری برادران زیادہ سمجھدار لگتے ہیں جن کو پوری کہانی کا پتہ چل گیاہے کہ اب چوہدریوں کیساتھ بیٹھ کر سیاست کرنا اپنے آپ خوارکرناہے۔یوں سب موقع ملتے ہی چوہدر ی برادران کو چھوڑکر جارہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی ہے کہ چوہدریوں کی آپ جمع آپ کی سیاست میں الجھ کررہ گئی ہے۔
ادھرپیپلزپارٹی نے اپنے تئیں مخدوم احمد محمود کو گورنر پنجاب بناکر یوں سمجھ لیاہے بہاولپور کی (16) سیٹوں پر میدان مارلیاہے جبکہ حقیقت میں احمد محمود کا سیاسی قدکاٹھ صرف اتناہے کہ موصوف ایک قومی اسمبلی کی سیٹ کیساتھ صوبائی اسمبلی کی نشت جمع تفریق کی صورت میں جیت سکتے ہیں۔اس بار ہوسکتاہے کہ ان سیٹوں پر بھی سید احمدمحمود کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑے کیونکہ موصوف سید یوسف رضا گیلانی کی خوشنودی کیلئے بہاولپور صوبہ بحالی تحریک کے اصولی موقف سے پیچھے ہٹ چکے ہیں جوکہ بہاولپور ی عوام کی نظروں میں ناپسندیدہ حرکت ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ پیپلزپارٹی نے نواب صلاح الدین عباسی کے بہاولپور صوبہ کے موقف کی مخالفت کرکے اپنے آپ بہاولپور میں تنہائی کا شکارکرلیاہے۔مناسب ہوتاکہ پیپلزپارٹی لیڈرشپ نوا ب صاحب کیساتھ محترمہ بے نظیر بھٹو کا بہاولپور صوبہ بحالی کا وعدہ کرتی۔نوا ب صلاح الدین عباسی بہاولپور ی عوام میں مقبول شخصیت ہیں ۔ پیپلزپارٹی قیادت اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ الیکشن 2008ء میں نواب صاحب نے ہی محترمہ بے نظیر بھٹو کی درخواست پر پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنارکروایاتھا ۔
سیداحمد محمود جوکہ سید یوسف رضاگیلانی کے قریبی عزیز ہیں ان کو پیپلزپارٹی کے ٹرک پر سوارکروانے اور گورنربنوانے کیلئے زرداری گیلانی میں جاری مشاور ت میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب صدر مخدوم شہاب الدین کو اعتماد میں نہیں لیاگیا بلکہ ان کو رات گئے اسوقت پتہ چلاجب ٹی وی چینلوں پر بریکینگ نیوز چل رہی تھی ۔اطلاعات ہیں کہ مخدوم شہاب الدین گیلانی کی اس چال پر خاموش تو ہوگئے لیکن انہوں نے اس بات کا برامنایاہے کہ جنوبی پنجاب کے صدر کی حیثیت میں ان سے مشاورت نہیں کی گئی ۔
اگر سید احمد کو گورنر پنجاب بنانے کیلئے جاری ڈائیلاگ میں مخدوم شہاب الدین کو شامل کرلیاجاتاتو ضلع رحیم یارخان کی سیاست میں موصوف اور پیپلزپارٹی کے ورکرپارٹی فیصلہ کے دفاع میں زیادہ موثرانداز میں بات کرسکتے تھے۔ مخدوم احمد محمود کو گورنر پنجاب بنانے کے معاملے پر گیلانی اور زرداری نے مخدوم شہاب الدین کیساتھ ایسا ہی کیاہے جیسے کہ ایک وقت میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور چوہدری نثار علی خان جاوید ہاشمی صاحب کیساتھ بے پناہ قربانیوں کے باوجود کرتے رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ نے پیپلزپارٹی کے 9) (ارکان اسمبلی کو ایک وقت میں پارٹی میں شامل کرکے صدر آصف علی زرداری اور سید یوسف رضا گیلانی کو پنجاب بالخصوص سرائیکی علاقے کی سیاست میں بڑا جھٹکا دیاہے۔ادھر پیر اسلم بودلہ اور دیوان عاشق بخاری چوہدری برادران کا ساتھ چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) کیساتھ جاملے ہیں۔ہمارے خیال میں اتنی بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی کی پیپلزپارٹی سے دوری اس بات کا اشارہ کررہی ہے کہ قیادت کی پارٹی معاملات پر گرفت تیزی کیساتھ ختم ہورہی ہے۔ مخدوم احمد محمود خاندان کی دوسیٹیں ان (9)جیالے ارکان اسمبلی کا متباد ل نہیں ہوسکتی ہیں۔ پیپلزپارٹی لیہ کا ضلعی عہدیدار سید گلزارشاہ اس بات پر ناراض تھاکہ قیادت پارٹی ورکروں کو چھوڑ کر ان کیساتھ ڈائیلاگ میں مصروف ہے جوکہ پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ اور ہماری قائد محترمہ بے نظیر بھٹو کے قاتل ہیں۔
میرا خیال تھاکہ صدر آصف علی زرداری اور سید یوسف رضاگیلانی کا اقتدارمیں دھیان اس طرف بھی جائیگا کہ سرائیکی دھرتی کے پانچ اضلاع راجن پور،ڈیرہ غازی ،لیہ ،بھکر اورمیانوالی کی قومی اسمبلی کی (11)سیٹوں میں سے( 2008 ) کے الیکشن میں پیپلزپارٹی کاایک امیدوار میردوست محمد مزاری نے جیتاتھا جبکہ باقی سیٹوں پر پارٹی امیدوار ہارگئے تھے ۔لیکن سب کچھ توقعات کے برعکس یوں ہواہے کہ پانچ سال حکومت کے گذر گئے لیکن پیپلزپارٹی کی قیادت کی طرف سے ان پانچ اضلا ع کی سیاست میں اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے منصوبہ بندی، ترقیاتی منصوبوں کیساتھ نہیں کی گئی ۔ ان پانچ اضلاع میں جیالوں اور لیڈرشپ کے درمیان فاصلوں کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ جو ڈاکٹر سعید بزدار محترمہ بے نظیر بھٹو کے حکم پر فاروق لغاری کیخلاف الیکشن لڑاتھا اور پھرگذشتہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پرایک اور لغاری کامقابلہ کیاتھا۔ اس کیساتھ زرداری ،گیلانی اورراجہ پرویزاشرف نے یہ سلوک کیاہے کہ پانچ سالہ اقتدار کے دوران ڈاکٹر سعید بزدار اور پیپلزپارٹی کے ورکروں کا پتہ ہی نہیں کیا ،ان کیساتھ اپنے دور حکومت میں ڈیرہ غازی خان میں کیا بیت رہی ہے۔
___________________________
خضر حیات پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے صحافت کرتے ہیں اور ٹاپ سٹوری آن لائن کے لیے کالم لکھتے ہیں۔

Last edited by a moderator: