Advertisement

چوکر اور عبدالرزاق کا صبر

111102143103_razzaq304.jpg

پاکستان نے ہاری ہوئی بازی کیا پلٹ دی کہ جنوبی افریقہ پر ایک بار پھر الزام لگ گیا کہ وہ چوکر ہے۔

اہم اور ہاتھ میں آئے ہوئے میچ کو گنوانا کوئی اُن سے سیکھے اور جب اے بی ڈی ویلیئرز پریس کانفرنس میں آئے تو ان سے یہی سوال کیا گیا کہ کیا واقعی آپ کی ٹیم چوکر ہے؟

​
اے بی ڈی ویلیئرز کا جواب تھا کہ بہت سے لوگ یہی کہہ رہے ہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ ان کی ٹیم اچھا کھیلی۔ ابھی بھی ان کی ٹیم کے پاس موقع ہے کہ اگلے دونوں میچ جیت کر سیمی فائنل میں آئے اور امید ہے ان میچوں میں چوک نہیں ہوگا۔
جنوبی افریقہ کو پاکستان کے خلاف جس صورت حال سے دوچار ہونا پڑا وہ سب عمرگل کا کیا دھرا تھا۔ اگرچہ وہ بالنگ میں ہر ٹیم کے لیے ترنوالہ ثابت ہوتے آئے تھے، لیکن شاید اسی فرسٹریشن کے باعث انھوں نے کسی کا غصہ کسی پر اتارتے ہوئے ایسی بیٹنگ کی کہ سب حیران رہ گئے۔
عمرگل تو چل پڑے لیکن ٹیم کے ایک اور خان ابھی بھی بجھے بجھے سے ہیں۔


محمد حفیظ سے پریس کانفرنس میں شاہد آفریدی کی ایک کے بعد ایک مایوس کن کارکردگی کے بارے میں سوالات کیے گئے لیکن ٹیم کے ’ پروفیسر کپتان‘ نے اپنی پوری توانائی آفریدی کے دفاع میں صرف کر دی۔




شاہد آفریدی نے جس انداز سے پہلی گیند پر کیچ تھما کر پویلین کی راہ لی اس پر اب یہ سوالات کیے جانے لگے ہیں کہ آخر کب تک؟
محمد حفیظ سے پریس کانفرنس میں شاہد آفریدی کی ایک کے بعد ایک مایوس کن کارکردگی کے بارے میں سوالات کیے گئے لیکن ٹیم کے ’پروفیسر کپتان‘ نے اپنی پوری توانائی آفریدی کے دفاع میں صرف کردی۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے سری لنکا میں موجود انٹرنیشنل میڈیا کو اس بات پر ابھی بھی یقین نہیں آ رہا کہ عبدالرزاق جیسا کھلاڑی ٹیم سے باہر ہے۔
عبدالرزاق پر سہیل تنویر اور یاسر عرفات کو ترجیح دی گئی ہے۔ یہ دونوں کپتان کی آنکھ کے تارے تو بنے ہوئے ہیں لیکن شائقین کی نظروں میں کھٹک رہے ہیں اور سب کا یہی کہنا ہے کہ عبدالرزاق کو ٹیم میں ہونا چاہیے۔
اگر وہ ٹیم میں منتخب کیے گئے ہیں تو انہیں حتمی گیارہ کھلاڑیوں میں ضرور شامل کیا جانا چاہیے اور اگر حتمی گیارہ میں ان کی جگہ نہیں بنتی تو پھر بہتر ہے کہ انہیں منتخب ہی نہ کیا جاتا۔
عبدالرزاق ایسے کھلاڑی ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر اس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں انہیں کھیلنے کا موقع نہ ملا تو اس بات کے لیے تیار رہنا چاہیے کہ ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے اور وہ ٹیم منیجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے سکتے ہیں جیسا کہ ماضی میں متعدد بار ہوچکا ہے اور وہ یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کے ساتھ انصاف نہیں ہوا۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2012/09/120929_abdul_razzaq_rwa.shtml
 
Advertisement
Fire them all and dissolve BCCP, lets invest on football which is the most popular sport in the world. All these batsmen should sweep the streets of Karachi, Lahore and other parts of the country, this way they will learn how to bat and country will be cleaner.

I hate this sifarshi parchi cricket team with zaro talent, I say dump them all and spend that money on something else. Pakistan will be a much better place without these arrogant idiot cricket players
 
Last edited:
Advertisement
Yeeh saab Jalee howay kartoos hain in saab ko baaahir phaainko or ek new team banao.

Proper new team jis main yeh razzaq afridi gul misbah shoaib malik younus akmal brothers ya koi bhi joowari door door tak na ho

time lagaye ga lakin team behtareen ban jaye gi, in babo ko maloom hay jeeto ya harro team say bahir to hona nahin ads miltay janay hain paisay kamate jana hay aur mulk ki izaat jaye bhar main
 
Fire them all and dissolve BCCP, lets invest on football which is the most popular sport in the world. All these batsmen should sweep the streets of Karachi, Lahote and other parts of the country, this way they will learn how to bat and country will be cleaner.

I hate this sifarshi parchi cricket team with zaro talent, I say dump them all and spend tgat money on something else. Pakistan will be a much better place without these arrogant idiot cricket players

[hilar][hilar][hilar]

U reminded me of nusrat javed aur wo dosra kehta hai "ghussa kyon karte ho BP high ho Gaya to phir KAUN ZIMEDAAR HOGA"[hilar]
 
abdul razzaq k saat hamesha zyaadti hoti hay..

even world cup mey os ki performance dosro se buri nahi thi...par misbah tu betha raha, abdul razzaq ko nikal dia..

ab bhi jab australia k series mey khilaya tu moqa he nahi dia gia..or jo moqa mila tu match jitwa dia.. os k baad dobara drop

bohot zyaadti hay yaar...