- Joined
- Feb 12, 2011
- Posts
- 15,802
- Reaction score
- 5,372
- Points
- 0
ان دنوں چودھری نثار علی خان کا تماشا پارلیمنٹ، اخباروں اور مختلف چینلوں پر زیر بحث ہے۔ غالب نے بھی کہا تھا کہ:
تھی خبر گرم کہ غالب کے اڑیں گے پرزےدیکھنے ہم بھی گئے تھے،پہ تماشا نہ ہُوا
نامور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا پہلا افسانہ تماشا ہے، جس نے تماشے کو ایک نیا مفہوم دیا۔ ان کا یہ افسانہ ان کی کتاب آتش پارے میں شامل ہے۔ مَیں چاہتا ہوں کو چودھری نثار علی خان اور قومی اسمبلی میں ان کے دوست یہ افسانہ پڑھ لیں، اس لئے یہ مختصر سا افسانہ آج اس کالم میں شامل کر رہا ہوں۔ لیجئے پڑھئے
:
دو تین روز سے طیارے سیاہ عقابوں کی طرح پر پھیلائے خاموش فضا میں منڈ لا رہے تھے، جیسے وہ کسی شکار کی جستجو میں ہوں۔ سرخ آندھیاں وقتاً فوقتاً کسی آنے والے خونی حادثے کا پیغام لا رہی تھی۔ سنسان بازاروں میں مسلح پولیس کا گشت ایک عجیب ہیبت ناک سماں پیش کر رہا تھا۔ وہ بازار جو صبح سے کچھ عرصہ پہلے لوگوں کے ہجوم سے پُر ہوا کرتے تھے، اب کسی نامعلوم خوف کی وجہ سے سونے پڑے تھے۔ شہر کی فضا پر پُراسرار خاموشی مسلط تھی۔ بھیانک خوف راج کر رہا تھا۔ خالد گھرکی خاموشی و پُرسکون فضا سے سہما ہوا اپنے والد کے قریب بیٹھا باتیں کررہا تھا:ابا آپ مجھے سکول کیوں نہیں جانے دیتے؟
بیٹا آج سکول میں.... چھٹی ہے۔ ماسٹر صاحب نے ہمیں بتایا ہی نہیں۔ وہ تو کل کہہ رہے تھے کہ جو لڑکا آج سکول کا کام ختم کر کے اپنی کاپی نہیں دکھائے گا، اسے سخت سزا دی جائے گی!.... وہ اطلاع دینا بھول گئے ہوں گے۔
آپ کے دفتر میں بھی چھٹی ہوگی؟
ہاں ہمارا دفتر بھی آج بند ہے۔
چلو اچھا ہوا۔ آج مَیں آپ سے کوئی اچھی سی کہانی سنوں گا۔
یہ باتیں ہو رہی تھیں کہ تین طیارے چیختے ہوئے اُن کے سر پر سے گزر گئے۔ خالد ان کو دیکھ کر بہت خوفزدہ ہوا۔ وہ تین چار روز سے ان طیاروں کی پرواز کو بغور دیکھ رہا تھا، مگر کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔ وہ حیران تھا کہ یہ جہاز سارا دن دھوپ میں کیوں چکر لگاتے رہتے ہیں۔ وہ ان کی روزانہ نقل و حرکت سے تنگ آ کر بولا: ابا مجھے ان جہازوں سے سخت خوف معلوم ہو رہا ہے۔ آپ ان کے چلانے والوں سے کہہ دیں کہ وہ ہمارے گھر پر سے نہ گزرا کریں۔
خوف!.... کہیں پاگل تو نہیں ہو گئے۔
ابا یہ جہاز بہت خوفناک ہیں۔ آپ نہیں جانتے یہ کسی نہ کسی روز ہمارے گھر پر گولہ پھینک دیں گے.... کل صبح ماما امی جان سے کہہ رہی تھی کہ ان جہاز والوں کے پاس بہت سے گولے ہیں۔ اگر انہوں نے اس قسم کی کوئی شرارت کی تو یاد رکھیں میرے پاس بھی ایک بندوق ہے.... وہی جو آپ نے پچھلی عید پر مجھے دی تھی۔
خالد کا باپ اپنے لڑکے کی غیر معمولی جسارت پر ہنسا:ماما تو پاگل ہے، مَیں اس سے دریافت کروں گا کہ وہ گھر میں ایسی باتیں کیوں کیا کرتی ہے.... اطمینان رکھو وہ ایسی بات ہر گز نہیں کریں گے۔
اپنے والد سے رخصت ہو کر خالد اپنے کمرے میں چلا گیا اور ہوائی بندوق نکال کر نشانہ لگانے کی مشق کرنے لگا۔ تاکہ اس روز جب ہوائی جہاز والے گولے پھینکیں تو اس کا نشانہ خطا نہ جائے اور وہ پوری طرح انتقام لے سکے.... کاش! انتقام کا یہی ننھا جذبہ ہر شخص میں تقسیم ہو جائے۔
اسی عرصے میں جبکہ ایک ننھا بچہ اپنے انتقام لینے کی فکر میں ڈوبا ہوا طرح طرح کے منصوبے باندھ رہا تھا، گھر کے دوسرے حصے میں خالد کا باپ اپنی بیوی کے پاس بیٹھا ہوا ماما کو ہدایت کر رہا تھا کہ وہ آئندہ گھر میں اس قسم کی کوئی بات نہ کرے، جس سے خالد کو دہشت ہو۔
ماما اور بیوی کو اِسی قسم کی مزید ہدایات دے کر وہ ابھی بڑے دروازے سے باہر جا رہا تھا کہ خادم ایک دہشت ناک خبر لایا کہ شہر کے لوگ بادشاہ کے منع کرنے پر بھی شام کے قریب ایک عام جلسہ کرنے والے ہیں اور یہ توقع کی جاتی ہے کہ وہاں کوئی نہ کوئی واقعہ ضرور پیش آ کر رہے گا۔
خالد کا باپ یہ خبر سن کر بہت خوفزدہ ہوا۔ اب اُسے یقین ہو گیا کہ فضا کا غیر معمولی سکون، طیاروں کی پرواز، بازاروں میں مسلح پولیس کا گشت، لوگوں کے چہروں پر اداسی کا عالم اور خونی آندھیوں کی آمد کسی خوفناک حادثے کا پیش خیمہ تھے۔
وہ حادثہ کس نوعیت کا ہو گا؟.... یہ خالد کے باپ کی طرح کسی کو بھی معلوم نہیں تھا، مگر پھر بھی سارا شہر کسی نامعلوم خوف میں لپٹا ہوا تھا۔باہر جانے کے خیال کو ملتوی کر کے خالد کا باپ ابھی کپڑے تبدیل کرنے بھی نہیں پایا تھا کہ طیاروں کا شور بلند ہوا۔ وہ سہم گیا.... اسے ایسا معلوم ہوا جیسے سینکڑوں انسان ہم آہنگ آواز میں درد کی شدت سے کراہ رہے ہیں۔
خالد طیاروں کا شوروغل سن کر اپنی ہوائی بندوق سنبھالتا ہوا کمرے سے باہر دوڑا آیا اور انہیں غور سے دیکھنے لگا تاکہ وہ جس وقت گولہ پھینکنے لگیں، تو وہ اپنی ہوائی بندوق کی مدد سے انہیں نیچے گرا دے.... اس وقت چھ سال کے بچے کے چہرے پر آہنی ارادے اور استقلال کے آثار نمایاں تھے، جو کم حقیقت بندوق کا کھلونا ہاتھ میں تھامے ایک جری سپاہی کو شرمندہ کر رہا تھا کہ وہ آج اس چیز کو جو اسے عرصے سے خوفزدہ کر رہی تھی، مٹانے پر تلا ہوا ہے۔
خالد کے دیکھتے ہی دیکھتے ایک جہاز سے کچھ چیز گری، جو کاغذ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں کے مشابہ تھی۔ گرتے ہی یہ ٹکڑے ہوا میں پتنگوں کی طرح اڑنے لگے۔ ان میں سے چند خالد کے مکان کی بالائی چھت پر بھی گرے۔
ابا جی.... ماما سچ مچ جھوٹ بک رہی تھی۔ جہاز والوں نے تو گولوں کی بجائے یہ کاغذ پھینکے ہیں۔
خالد کے باپ نے وہ کاغذ لے کر پڑھنا شروع کیا تو رنگ زرد ہو گیا۔ ہونے والے حا دثے کی تصویر اب اسے عیاں طور پر نظر آنے لگی۔ اس اشتہار میں صاف لکھا تھا کہ بادشاہ کسی جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا اور اگر اس کی مرضی کے خلاف کوئی جلسہ کیا گیا تو نتائج کی ذمہ دار خود رعایا ہو گی۔
اپنے والد کو اشتہار پڑھنے کے بعد اس قدر حیران و پریشان دیکھ کر خالد نے گھبراتے ہوئے کہا:اس کاغذ میں یہ تو نہیں لکھا کہ وہ ہمارے گھر پرگولے پھینکیں گے؟خالد اس وقت تم جاﺅ! جاﺅ اپنی بندوق کے ساتھ کھیلو!
مگر اس پر لکھا کیا ہے؟
لکھا ہے آج شام کو ایک تماشا ہو گا ۔
خالد کے باپ نے گفتگو کو مزید طول دینے کے خوف سے جھوٹ بولتے ہوئے کہا۔
تماشا ہو گا!.... پھر تو ہم بھی چلیں گے نا!کیا کہا؟کیا اس تماشے میں آپ مجھے نہیں لے چلیں گے؟لے چلیں گے!.... اب جاﺅ جا کر کھیلو۔
کہاں کھیلوں؟.... بازار میں آپ جانے نہیں دیتے، مایا مجھ سے کھیلتی نہیں، میرا ہم جماعت طفیل بھی تو آج کل یہاں نہیں آتا۔ اب مَیں کھیلوں تو کس سے کھیلوں؟.... شام کے وقت تماشا دیکھنے تو ضرور چلیں گے نا؟
خالد کسی جواب کا انتظار کئے بغیر کمرے سے باہر چلا گیا اور مختلف کمروں میں آوارہ پھرتا ہوا اپنے والد کی نشست گاہ میں پہنچا، جس کی کھڑکیاں بازار کی طرف کھلتی تھیں۔ کھڑکی کے قریب بیٹھ کر وہ بازار کی طرف جھانکنے لگا۔
کیا دیکھتا ہے کہ بازار میں دکانیں تو بند ہیں، مگر آمدورفت جاری ہے.... لوگ جلسے میں شریک ہونے کے لئے جا رہے تھے۔ وہ سخت حیران تھا کہ دو تین روز سے دکانیں کیوں بند رہتی ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لئے اس نے اپنے ننھے دماغ پر بہتیرا زور دیا، مگر کوئی نتیجہ برآمد نہیں کر سکا۔
بہت غورو فکر کے بعد اُس نے یہ سوچا کہ لوگوں نے وہ تماشا دیکھنے کی خاطر، جس کے اشتہار جہاز بانٹ رہے تھے، دکانیں بند کر رکھی ہیں۔ اب اس نے خیال کیا کہ وہ کوئی نہایت ہی دلچسپ تماشا ہو گا، جس کے لئے تمام بازار بند ہیں۔ اس خیال نے خالد کو سخت بے چین کر دیا اور وہ اس وقت کا نہایت بے قراری سے انتظار کرنے لگا جب اس کا ابا اُسے تماشا دکھلانے کے لئے لے جائے گا۔
وقت گزرتا گیا.... وہ خونی گھڑی قریب تر آتی گئی۔سہ پہر کا وقت تھا۔ خالد اس کا باپ اور والدہ صحن میں بیٹھے ایک دوسرے کی طرف خاموش نگاہوں سے تک رہے تھے۔ ہوا سسکیاں بھرتی ہوئی چل رہی تھی۔
تڑ۔ تڑ۔ تڑ۔ تڑ....
یہ آواز سنتے ہی خالد کے باپ کے چہرے کا رنگ کاغذ کی طرح سفید ہو گیا۔
زبان سے بمشکل اس قدر کہہ سکا ....گولی....خالد کی ماں فرط خوف سے ایک لفظ بھی مُنہ سے نہ نکال سکی۔ گولی کا نام سنتے ہی اسے ایسا معلوم ہوا، جیسے خود اُس کی چھاتی سے گولی اُتر رہی ہے۔خالد اس آواز کو سنتے ہی اپنے والد کی انگلی پکڑ کر کہنے لگا: ابا جی چلو چلیں! تماشا تو شروع ہو گیا ہے؟
کون سا تماشا؟ خالد کے باپ نے اپنے خوف کو چھپاتے ہوئے کہا۔وہی تماشا جس کے اشتہار آج صبح جہاز بانٹ رہے تھے۔ کھیل شروع ہوگیا ہے، تبھی تو اتنے پٹاخوں کی آواز سنائی دے رہی ہے۔
ابھی بہت وقت باقی ہے، تم شور مت کرو.... خدا کے لئے اب جاﺅ ماما کے پاس جا کر کھیلو؟
خالد یہ سنتے ہی باورچی خانے کی طرف گیا، مگر وہاں ماماکو نہ پا کر اپنے والد کی نشست گاہ میں چلا گیا اور کھڑکی سے بازار کی طرف دیکھنے لگا۔بازار آمدورفت بند ہو جانے کی وجہ سے سائیں سائیں کر رہا تھا۔دور فاصلے سے کتوں کی دردناک چیخیں سنائی دے رہی تھیں۔ چند لمحات کے بعد ان چیخوں میں انسان کی درد ناک آواز بھی شامل ہوگئی۔
خالد کسی کو کراہتے سن کر بہت حیران ہوا۔ ابھی وہ اس آواز کو سمجھنے کی کوشش ہی کر رہا تھا کہ چوک میں اسے ایک لڑکا دکھائی دیا جو چیختا چلاتا بھاگتا چلا آ رہا تھا۔خالد کے گھر کے عین مقابل وہ لڑکا لڑکھڑا کر گرا اور گرتے ہی بے ہوش ہو گیا.... اس کی پنڈلی پر ایک زخم تھا، جس سے فواروں خون نکل رہا تھا۔
یہ سماں دیکھ کر خالد بہت خوفزدہ ہوا۔ بھاگ کر اپنے والد کے پاس آیا اور کہنے لگا: ابا! ابا!! بازار میں ایک لڑکا گرا پڑا ہے.... اس کی ٹانگ سے بہت خون نکل رہا ہے۔
یہ سنتے ہی خالد کا باپ کھڑکی کی طرف گیا اور دیکھا کہ واقعی ایک نوجوان لڑکا بازار میں اوندھے مُنہ پڑا ہے۔
بادشاہ کے خوف سے اسے جرات نہ ہوئی کہ اس لڑکے کو سڑک پر سے اُٹھا کر سامنے والی دکان کے پٹڑے پر لٹا دے.... بے سازو برگ افراد کو اٹھانے کے لئے حکومت کے ارباب حل و عقد نے آہنی گاڑیاں مہیا کر رکھی ہیں، مگر اس معصوم بچے کی نعش جو ان ہی کی تیغ ِ ستم کا شکار تھی، وہ ننھا پودا جو انہی کے ہاتھوں مسلا گیا تھا، وہ کونپل جو کھلنے سے پہلے انہی کی عطا کردہ بادِ سموم سے جھلس گئی تھی، کسی کے دل کی راحت جو انہی کے جورو اِستبداد نے چھین لی تھی۔ اب انہی کی تیار کردہ سڑک پر.... آہ! موت بھیانک ہے، مگر ظلم اس سے کہیں زیادہ خوفناک اور بھیانک ہے۔
ابا اس لڑکے کو کسی نے پیٹا ہے؟
خالد کا باپ اثبات میں سر ہلاتا ہوا کمرے سے باہر چلا گیا۔جب خالد اکیلا کمرے میں رہ گیا تو سوچنے لگا کہ اس لڑکے کو اتنے بڑے زخم سے کتنی تکلیف ہوئی ہو گی، جبکہ ایک بار اسے قلم تراش کی نوک چبھنے سے تمام رات نیند نہیں آئی تھی اور اس کا باپ اور ماں تمام رات اس کے سرہانے بیٹھے رہے تھے۔ اس خیال کے آتے ہی اُسے ایسا معلوم ہونے لگا کہ وہ زخم خود اس کی پنڈلی میں ہے اور اس میں شدت کا درد ہے.... یک لخت وہ رونے لگ گیا۔
اس کے ر ونے کی آواز سن کر اس کی والدہ دوڑی دوڑی آئی اور اسے گود میں لے کر پوچھنے لگی: میرے بچے رو کیوں رہے ہو؟امی اُس لڑکے کو کسی نے مارا ہے؟
شرارت کی ہو گی اُس نے؟
خالد کی والدہ اپنے خاوند کی زبانی زخمی لڑکے کی داستان بن چکی تھی۔مگر سکول میں تو شرارت کرنے پر چھڑی سے سزا دیتے ہیں، لہو تو نہیںنکالتے۔خالد نے روتے ہوئے اپنی والدہ سے کہا:
چھڑی زور سے لگ گئی ہو گی۔
تو پھر کیا اس لڑکے کا والد سکول میں جا کر استاد پر خفا نہیں ہو گا، جس نے اس کے لڑکے کو اس قدر مارا ہے۔ ایک روز جب ماسٹر صاحب نے میرے کان کھینچ کر سرخ کر دیئے تھے، تو ابا جی نے ہیڈ ماسٹر کے پاس جا کر شکایت کی تھی نا؟
اس لڑکے کا ماسٹر بہت بڑا آدمی ہے۔
اللہ میاں سے بھی بڑا؟
نہیں ان سے چھوٹا ہے۔
تو پھر وہ اللہ میاں کے پاس شکایت کرے گا۔خالد اب دیر ہو گئی ہے، چلو سوئیں۔
اللہ میاں! مَیں دُعا کرتا ہوں کہ تو اس ماسٹر کو جس نے اس لڑکے کو پیٹا ہے، اچھی طرح سزا دے اور اس چھڑی کو چھین لے، جس کے استعمال سے خون نکل آتا ہے.... مَیں نے پہاڑے یاد نہیں کئے، اس لئے مجھے ڈر ہے کہ کہیں وی چھڑی میرے استاد کے ہاتھ نہ آ جائے.... اگر تم نے میری باتیں نہ مانیں تو پھر مَیں بھی تم سے نہیں بولوں گا۔
سوتے وقت خالد دل میں دُعا مانگ رہا تھا۔
source