- Joined
- Jun 21, 2014
- Posts
- 3,872
- Reaction score
- 1,783
- Points
- 113
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اسپیکر اسمبلی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری ہونا بدقسمتی ہے،چند روز کے واقعات نے ضمیر کو جھنجوڑکر رکھ دیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جو پارلیمانی ریکارڈ منگوایا وہ آئین کے آرٹیکل 69 کے تحت سپریم کورٹ کے پہلے سے طے شدہ اصول کے منافی ہے، عدم مداخلت کے اس فیصلے کو تمام عدلیہ کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔
عدلیہ سے متعلق پالیسی بیان دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئینی اداروں میں مزید خلیج پیدا کئے بغیر میں چیئرمین کے عہدے سے علیحدہ ہونا چاہتا ہوں۔
رضا ربانی نے کہا کہ سپریم کورٹ ماضی میں ذوالفقار بھٹہ کیس میں طےکرچکی کہ پارلیمانی کارروائی میں مداخلت نہیں کرے گی، چیف جسٹس سپریم کورٹ ماضی میں آئین کے آرٹیکل 69 کے تحت یہ طے کر چکے ہیں، عدم مداخلت کے اس فیصلے کو تمام عدلیہ کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کسی اسمبلی کے اسپیکر کو توہین عدالت نوٹس جاری کرنا بدقسمتی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پارلیمنٹ کی کارروائی کا جو ریکارڈ منگوایا گیا وہ طے شدہ اصول کے منافی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی اور پارلیمنٹ کے علیحدہ مقاصد نہیں ہیں، عدلیہ اور پارلیمنٹ دونوں کا مقصد آئین کا دفاع اور تحفظ ہے۔
میاں رضا ربانی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان کی توجہ اس جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں، اس معاملے پر چیف جسٹس سے ملاقات کرتا لیکن وقت کی کمی کے باعث ایسا نہ کرسکا،چیئرمین سینیٹ کا دفتر ایسے عدالتی معاملات کے حل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، امید ہےکہ نیا چیئرمین سینیٹ اس اصول کو آگے لے کر چلے گا۔

Last edited by a moderator: