Advertisement

چند دن کی غیر حاضری اور اڈمن ؟

siasat_logo.png

چند دن شدید مصروفیت کی وجہ اس فورم کو وقت نہیں دے پایا ، کچھ لوگ شائد یہ سمجھتے ہیں کہ میں کسی میڈیا ٹیم کا حصہ ہوں لیکن ایسا نہیں

چند ماہ پہلے میں نے انتظامیہ سے درخواست کی کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت احوال کے حوالے سے ایک " سٹکی تھریڈ " بنا دیا جائے تا کہ روزانہ تمام افراد اس پر پوسٹ بھی کرتے رہیں اور تازہ صورت حال سے آگاہی بھی ،،،،، افسوس یہ ہے کہ صرف چند ممبران کے علاوہ باقی نے اسے دیکھنے کی بھی کبھی زحمت نہیں کی ، پاکستان میں کشمیر کے مسئلے پر بھی ہم سب کی سیاسی وابستگی ہر راستے میں رکاوٹ بنتی ہے اور ہم اس کو اپنی اپنی جماعت کی پولیسی کی شکل میں اہمیت دیتے ہیں ، انڈین ایجنٹ تو وہاں ہر وقت جواب دیتا
رہا ، لیکن اس فورم کے چند افلاطونوں کو تبصرہ کرنے کی توفیق نہ ہوئی ، لیکن ہزاروں ممبران کے اس فورم پر صرف چند ممبران نے کشمیریوں کے دکھ کا احساس کیا

میری چند دن کی غیر حاضری کا نتیجہ یہ ہے کہ اس تھریڈ کو وہاں سے ہٹا دیا گیا ہے ، اس حوالے سے یہ تھریڈ بنانے کا مقصد اس بات کی طرف انتظامیہ اور تمام معزز ممران کو توجہ دلانا بھی ہے کہ یہ پاکستان کے کسی فرد واحد یا کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں ہے ، جس فورم کی پیشانی پر ایک طرف قائد اعظم اور دوسری طرف اقبال کی تصویر ہو اور نام جس کا پاکستان ہو ، وہ کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے ، قائد کے نزدیک کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، شہ رگ کو کاٹ کر آپ کسی انقلاب اور تبدیلی کا خواب نہیں دے سکتے ، وہ کشمیر جس کے لئے آج تک ہزاروں معصوم اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے اور ہزاروں سلاخوں کے پیچھے ہیں ، وہ کشمیری جو آج بھی پاکستان کا جھنڈا لہراتے سڑکوں پر نکل آتے ہیں ، وہ کشمیری مائیں ، بہنیں جن کے آنچل کھینچے جاتے ہیں ، وہ معصوم بچے جن کو بے دردی سے آج بھی بھرتی درندے شہید کر دیتے ہیں ،،،،،،،،، شائد ہمیں ان کی قربانیوں کا احساس نہیں ،،،،،،، نہیں ،،،،، اس لئے کہ تمام حکمران ان کے نام پر سیاست کرتے ہیں

حقیقت میں ہمارے ہمیشہ کے حکمران وہ بزدل لوگ ہیں جو سر اٹھا کر نہیں ، سر جھکا کر بات کرتے ہیں ، جن میں فیصلوں کی ہمت نہیں ، جو عوام کو بھی اپنی خاندانی سیاست کا قیامت تک کا غلام رکھنا چاہتے ہیں

اس تھریڈ سے پہلے میں نے انتظامیہ کو میسج کیا جس کا کل سے جواب نہیں دیا گیا ، اس تھریڈ کے بعد اگر کوئی مثبت جواب دیا گیا تو ٹھیک ، ورنہ اس فورم پر لوگ روزانہ کی لڑائیاں دیکھنے اور گالیاں سننے کے لئے نہیں آتے ، ایسے لوگ بھی جو ہزاروں تبصروں کے ساتھ موجود ہیں لیکن اپنی بد زبانی کی بدلنے کے لئے تیار نہیں ، جن کو یہ انتظامیاں بار بار معاف کرتی اور وہ ان کا منہ چڑاتے ہیں

حقیقت یہ ہے کہ یہاں کسی کی سوچ ، کسی کے خیالات ، کسی کی وابستی ، کسی کے احترام ، کسی کی رائے کی اہمیت نہیں ، الزامات کی جنگ میں برتری کی کوشش اس فورم کا حسن تباہ کر دیا ہے اور انتظامیہ یہ سمجھتی ہے کہ تبدیلی بھی آ گئی ہے ،،،،،،،،،، حالانکہ ایسا نہیں ہے ،،،،،،،،،،،،،، جب ہم نے کچھ سیکھنا ہی نہیں تو پھر نتیجہ اور تبدیلی کسی ؟؟

مقبوضہ کشمیر پر تھریڈ کی اہمیت کا اندازہ کم از کم اب تو ہو جانا چاہئے ، ورنہ سال گزرتے رہیں گے اور قوم سلگتی رہی گی

وسیم بھائی کا شکر گزار تھا جنھوں نے یہ قدم اٹھایا اور مستقل تھریڈ بنایا تھا ، لیکن اس کو ختم کرنے کا جواب نہیں دے سکے جس کا انتظار ہے

​
 
Last edited:
Advertisement
آفاق بھائی ہم ہر طرح سے آپ اور کشمیریوں کے ساتھ ہیں ان کے منصفانہ حقوق کے لیے ہر قسم کی قربانی بھی دینے کو تیار ہیں
انشاء اللہ
وہ تھریڈ میری نظروں سے نہیں گزرا لیکن اب انشاء اللہ کوتاہی نہیں ہو گی
 
Advertisement
ہم کشمیریوں کی کسی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے
انشاء اللہ
میں اپنی گوناگوں مصروفیات کی وجہ کم ہی وقت دے پاتا ہوں
سٹکی تھریڈ کیا ہوتا ہے؟
شکریہ
 
کیا مطلب؟؟ چارسدہ کا حملہ سٹکی تھریڈ کا متقاضی نہیں؟؟ اے پی ایس کے بچے؟؟ بوکو حرام کے ہاتھوں عورتوں کا اغوا اور عصمت دری؟؟ داعش کا سفارتکاروں، ڈاکٹروں اور عام شہریوں کا ذبح کرنا تمہیں اس قابل نہیں لگا کہ تم فورم انتظامیہ پر زور ڈالو ایک سٹکی تھریڈ بنانے کا؟؟ یعنی لے دے کر جماعت کے پاس اب کشمیر نامی چورن بچا ہے وہ اگر یہ فورم ہائی لائٹ نہ کرے تو مجرم؟؟؟

او بھائی !! کوئی ایسا تھریڈ بناو جس میں اس بدنصیب پاکستانی قوم کے مقتولوں کا ذکر ہو اور قاتلین پر لعنت ہو، جس میں بریلویوں کو بھائی کہو، شیعوں کو مسلمان سمجھو، قادیانیوں کو کم از کم انسان سمجھو،یقین کرو سارا فورم تمہیں سراہے گا، جب تک تم دہشت گردوں کو شہید کہتے اور سمجھتے رہو گے ساری قوم سے لعنتیں کھاتے رہو گے۔ بند کرو کشمیر کے نام پر یہ رونا دھونا، پہلے ہی تم لوگوں نے کشمیر اور جہاد کے نام پر لاکھوں آنگن سونے اور قبرستان آباد کردئیے ہیں۔

وڈے آئے کشمیر دے مامے
​
 
دنیا بدل گئی ہے بھائی

کشمیریوں کو بھی اپنی طریقہ کر تبدیل کرنا ہو گا- اب بندوق اور خون سے کوئی بات نہیں بنے گی

کشمیریوں کو چاہیے کہ ایک شدید اور مکمل سیاسی تحریک چلائیں

بندوق کو خیر باد کہیں اور علم کا ہتھیار اٹھا لیں- عدم تشدد ہی کسی تحریک کے صحیح یا غلط ہونے کا معیار ہے

کشمیریوں کو آئی ایس آئی پہ بھی صرف سیاسی اور مالی انحصار کرنا چاہیے- اس سے زیادہ کچھ نہیں

سیاسی تحریک سے مرا د الیکشن میں حصہ لینا- ایک سیاسی قوت بننا اور قابل اعتماد آواز بننا ہے

خود ہمارے جنا ح نے یہی کیا تھا اور برٹش راج میں سب الیکشنز میں حصہ لیا تھا

پاکستان ایک سیاسی تحریک کا کا رنامہ ہے نہ کہ بندوق اور خون کا انعام

کشمیر قائدا عظم کے نقشے قدم پہ چل کہ ایک محفوظ مستقبل پا سکتا ہے حافظ سعید کے فرمانوں پہ چل کے نہیں

باقی میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ تھریڈ کھول دی جائے
 
مجھے کبھی کبھی یہ سوچ کر ہنسی آتی ہے کہ جہاد کو نیو کلیر ہتھیاروں کے تناظر میں دیکھا جائے

تو تمام کی تمام انسانی زندگی آدھے گھنٹے کے جہاد کے بعد نیست و نبود ہو جائے گی

آج میں ویسٹ کے اس خوف کو محسوس کر سکتا ہوں کہ اگر ایٹمی ہتھیار جہادیوں کے ہاتھ لگ گئے تو کیا ہو گا

ویسے ایک لفظ ہے "گلو بلا ئیزیشن"- مسلم دنیا نہ ہی اسے سمجھ پا رہی ہے نہ ہی سمجھنے کے لئے تیار ہے

اگر آج جہاد کا نظریا غیر متعلق اور بے محل ہو چکا ہے تو اسکی وجہ بھی گلو بلا ئیزیشن ہی ہے

شاید آج سے ٢٠٠ سال بعد کی دنیا میں جہاد کا نظریہ ایک بار پھر قابل عمل نظر آئے بشرطیکہ دنیا نیشن اسٹیٹس

سے نکل کر مذہبی بنیادوں پر تقسیم ہو جائے جسکا امکان سائنس کی بڑھتی ہوئی ترقی کی وجہ سے کم ہی نظر آتا ہے
 
Advertisement
پاکستانی عوام پہلے اپنے مسلے سلجھا لے تو دوسروں کا سوچے .اگر یہ بات ہے تو سب سے پہلے اے پی آئیس کے بچوں کی یاد ایک مستقل تھریڈ ہونا چاہیے .
 
آفاق صاحب یہ تھریڈ ابھی بھی "سٹکی" ہے لیکن غلطی سے سیاسی ویڈیوز میں موو ہو گیا تھا - اب اسے دوبارہ سیاسی ڈسکشن میں موو کر دیا گیا ہے ​
 
Angrez kashmir ka maslaa chore ker hamein lerne merne ke liye chore gaya

Baat ye he ke kashmir ab pakistan ka maslaa he hee nahin ..naaray hum zaroor lagatay rahengay lekin pakistan jis daldal mein he khud hee doobne se buch jaaye to kaafi ho gaa... Hamare ghaleez hukmaranon ne sirf kahmir kaa naam apni siasi dukaan chamkaane ke liye aur foji gernealon nein budget berhnwane ke liye istemaal kia he.. pakistan ko koi fikar nahin kitne kashmiri aponi jaan dete hen aur ye such he.
 
اس ملک میں سیاسی غلامی کا اثر اتنا زیادہ ہے کہ اکثر پڑھے لکھے پیروکار بھی غلامی کے آخری درجے میں پہنچ جاتے ہیں اور کشیریوں سے ہمدردی کی بجائے ان کو ہی کوستے ہیں ، مودی سے تعلقات کی حکمرانوں کی بے تابی ، کشمیریوں پر ظلم سے کم نہیں ، اور کچھ غلام ایسے ہیں جو کھاتے قوم کے خزانے سے ہیں اور بولتے بھارت کے ایوانوں سے ہیں ، ایسے مکروں عناصر پاکستان کے اصل دشمن ہیں اور یہ لوگ پاکستان کے مسائل کے ذمہ دار ہیں​
 
Last edited:
Advertisement
آفاق صاحب یہ تھریڈ ابھی بھی "سٹکی" ہے لیکن غلطی سے سیاسی ویڈیوز میں موو ہو گیا تھا - اب اسے دوبارہ سیاسی ڈسکشن میں موو کر دیا گیا ہے ​

آپ کا بہت بہت شکریہ ، کشمیر میرا نہیں پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ ہے ، اس فورم پر سب کا فرض ہے اس حوالے سے اس کو اجاگر کرتے رہیں اور بھارتی مظالم سے دنیا کو اگاہ کیا جاتا رہے ​
 
اس ملک میں سیاسی غلامی کا اثر اتنا زیادہ ہے کہ اکثر پڑھے لکھے پیروکار بھی غلامی کے آخری درجے میں پہنچ جاتے ہیں اور کشیریوں سے ہمدردی کی بجائے ، مودی سے تعلقات کی حکمرانوں کی بے تابی ، کشمیریوں پر ظلم سے کم نہیں ، اور کچھ غلام ایسے ہیں جو کھاتے قوم کے خزانے سے ہیں اور بولتے بھارت کے ایوانوں سے ہیں ، ایسے مکروں عناصر پاکستان کے اصل دشمن ہیں اور یہ لوگ پاکستان کے مسائل کے ذمہ دار ہیں ​

Bhai pakistan se ziada polarized musashra koi nahin he. Mazhabi , maslaki , lisani ,muasharti , ilaqai aur siasi bunyaadon per hum inteha pansandana had tak ek dusre se mutanaffir hen. Aisee kome kisi aur ke haqq ke liye kya awaz utha sakti he.
 
دنیا بدل گئی ہے بھائی

کشمیریوں کو بھی اپنی طریقہ کر تبدیل کرنا ہو گا- اب بندوق اور خون سے کوئی بات نہیں بنے گی

کشمیریوں کو چاہیے کہ ایک شدید اور مکمل سیاسی تحریک چلائیں

بندوق کو خیر باد کہیں اور علم کا ہتھیار اٹھا لیں- عدم تشدد ہی کسی تحریک کے صحیح یا غلط ہونے کا معیار ہے

کشمیریوں کو آئی ایس آئی پہ بھی صرف سیاسی اور مالی انحصار کرنا چاہیے- اس سے زیادہ کچھ نہیں

سیاسی تحریک سے مرا د الیکشن میں حصہ لینا- ایک سیاسی قوت بننا اور قابل اعتماد آواز بننا ہے

خود ہمارے جنا ح نے یہی کیا تھا اور برٹش راج میں سب الیکشنز میں حصہ لیا تھا

پاکستان ایک سیاسی تحریک کا کا رنامہ ہے نہ کہ بندوق اور خون کا انعام

کشمیر قائدا عظم کے نقشے قدم پہ چل کہ ایک محفوظ مستقبل پا سکتا ہے حافظ سعید کے فرمانوں پہ چل کے نہیں

باقی میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ تھریڈ کھول دی جائے

یہ سب کچھ ہو چکا ہے ، کشمیریوں کے وکیل بے حس پاکستانی حکران ہوتے ہیں ، کشمیر کے نام سے بھارت کی جان نکلتی ہے ، بندوق کوئی نہیں اٹھاتا ، بھارت سے یہ کیوں نہ کہا جائے کہ وہ آٹھ لاکھ درندوں کو کشمیر سے نکالے جو روزانہ بندو ق چلاتے ہیں ،،،،،،، کس شیر میں جرأت ہے ؟؟؟؟

​
 
Last edited:
Advertisement
عاطف اور آفاق بھائی
ساس بہو کی لڑائی
ہے ازل سے تا ابد
دلبروں کی ہاتھا پائی

سفیر بھائی !!! ہمارا ایک ہی روپ ہے ، بہروپئے روزانہ اپنا روپ بدلتے ہیں ، سیاسی غلامی میں صرف وہ درست نظر آتا ہے تو سیاسی آقا حکم کرے
​
 
Last edited:
دنیا بدل گئی ہے بھائی

کشمیریوں کو بھی اپنی طریقہ کر تبدیل کرنا ہو گا- اب بندوق اور خون سے کوئی بات نہیں بنے گی

کشمیریوں کو چاہیے کہ ایک شدید اور مکمل سیاسی تحریک چلائیں

بندوق کو خیر باد کہیں اور علم کا ہتھیار اٹھا لیں- عدم تشدد ہی کسی تحریک کے صحیح یا غلط ہونے کا معیار ہے

کشمیریوں کو آئی ایس آئی پہ بھی صرف سیاسی اور مالی انحصار کرنا چاہیے- اس سے زیادہ کچھ نہیں

سیاسی تحریک سے مرا د الیکشن میں حصہ لینا- ایک سیاسی قوت بننا اور قابل اعتماد آواز بننا ہے

خود ہمارے جنا ح نے یہی کیا تھا اور برٹش راج میں سب الیکشنز میں حصہ لیا تھا

پاکستان ایک سیاسی تحریک کا کا رنامہ ہے نہ کہ بندوق اور خون کا انعام

کشمیر قائدا عظم کے نقشے قدم پہ چل کہ ایک محفوظ مستقبل پا سکتا ہے حافظ سعید کے فرمانوں پہ چل کے نہیں

باقی میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ تھریڈ کھول دی جائے

کشمیریوں نے تقریبا پچاس سال تک سیاسی طور پر ہی کوشش کی لیکن اقوام متحدہ نے ایک نہیں سنی آپ کہتے ہیں تعلیم کے اسلحے سے لیس ہو کر آزادی حاصل کریں۔ مجھے انتہائی افسوس ہے کہ آپ کو ان کی شرح خواندگی کا پتہ نہیں۔ اور کیا آپ کو یہ بھی نہیں معلوم کہ کشمیریوں کے ساتھ تعلیم کے میدان میں کیا کیا ظلم نہیں ہو رہے
کیا پاکستان میں حکمران جماعت الیکشنز پر اچڑ انداز نہیں ہوتی؟ تو وہاں کیسے کشمیریوں کو اپنی مرضی کا حق دیا جا سکتا ہے؟
نوے کی دہائی کے بعد کشمیریوں میں یہ احساس اجاگر ہوا کہ اب بندوق کے سوا کوئی چارہ نہیں اس تحریک نے رواں صدی کے اوائل میں بہت زور پکڑا الحمد للہ
اگر آپ کے پاس چانکیہ کے چیلوں کا بندوق کے سوا کوئی علاج ہے تو تجویز فرما دیں
اور معاف کرنا اگر حافظ سعید جیسے لوگ نہ ہوتے تو
نہ ہی آپ تھر اور بلوچستان کے حالات سے آگاہی ہونی تھی اور کشمیر کاز میں اتنی بڑی تبدیلی
کشمیر تو بہت دور شائد آپ سے بلوچستان بھی چھین لیا جاتا
 
کیا مطلب؟؟ چارسدہ کا حملہ سٹکی تھریڈ کا متقاضی نہیں؟؟ اے پی ایس کے بچے؟؟ بوکو حرام کے ہاتھوں عورتوں کا اغوا اور عصمت دری؟؟ داعش کا سفارتکاروں، ڈاکٹروں اور عام شہریوں کا ذبح کرنا تمہیں اس قابل نہیں لگا کہ تم فورم انتظامیہ پر زور ڈالو ایک سٹکی تھریڈ بنانے کا؟؟ یعنی لے دے کر جماعت کے پاس اب کشمیر نامی چورن بچا ہے وہ اگر یہ فورم ہائی لائٹ نہ کرے تو مجرم؟؟؟

او بھائی !! کوئی ایسا تھریڈ بناو جس میں اس بدنصیب پاکستانی قوم کے مقتولوں کا ذکر ہو اور قاتلین پر لعنت ہو، جس میں بریلویوں کو بھائی کہو، شیعوں کو مسلمان سمجھو، قادیانیوں کو کم از کم انسان سمجھو،یقین کرو سارا فورم تمہیں سراہے گا، جب تک تم دہشت گردوں کو شہید کہتے اور سمجھتے رہو گے ساری قوم سے لعنتیں کھاتے رہو گے۔ بند کرو کشمیر کے نام پر یہ رونا دھونا، پہلے ہی تم لوگوں نے کشمیر اور جہاد کے نام پر لاکھوں آنگن سونے اور قبرستان آباد کردئیے ہیں۔

وڈے آئے کشمیر دے مامے
​

بالکل اے ایس پی اور چار سدہ پر تھریڈ بننے چاہئیں اور بن بھی رہے ہیں
لیکن ان کے لیے ضرب عضب جاری ہے جس میں خاطر خواہ کامیابیاں بھی مل رہی ہیں
اگر آپکی نظر میں کشمیر کی حیثیت ثانوی ہے تو مائنڈ نہ کیجئیے گا داعش اور بوکو حرام کے آپ مامے ہیں ؟
اور اگر داعش اور بوکو حرام کے ساتھ ساتھ اس رجیم کا ذکر خیر بھی کر دیتے جس نے شام میں ظلم کا اندھیر مچایا ہوا ہے تو دل کو تسلی ہو جاتی کہ آپ مخلص ہیں
 
یہ سب کچھ ہو چکا ہے ، کشمیریوں کے وکیل بے حس پاکستانی حکران ہوتے ہیں ، کشمیر کے نام سے بھارت کی جان نکلتی ہے ، بندوک کوئی نہیں اٹھاتا ، بھارت سے یہ کیوں نہ کہا جائے کہ وہ آٹھ لاکھ درندوں کو کشمیر سے نکالے جو روزانہ بندوک چلاتے ہیں ،،،،،،، کس شیر میں جرأت ہے ؟؟؟؟

​

kashmir ke chakkar me pakistan se bangladesh ban gaya , aur kitne hisse banwana chahte hai aap ? :)
 
یہ سب کچھ ہو چکا ہے ، کشمیریوں کے وکیل بے حس پاکستانی حکران ہوتے ہیں ، کشمیر کے نام سے بھارت کی جان نکلتی ہے ، بندوک کوئی نہیں اٹھاتا ، بھارت سے یہ کیوں نہ کہا جائے کہ وہ آٹھ لاکھ درندوں کو کشمیر سے نکالے جو روزانہ بندوک چلاتے ہیں ،،،،،،، کس شیر میں جرأت ہے ؟؟؟؟

​

بھارت کے بس کرود مسلمان کشمیر کو کسی بھی کمات پر نہیں چھوڑینگے تم پوری کوشش کر کے دیکھ لو

Giving up Kashmir is surrendering Indian Muslims' right: m j akbar

Published at 24/01/2016 02:55:53
PTI

New Delhi, Jan 23: Kashmir is an inalienable part of India and because it is a Muslim state, giving it up will amount to surrendering the right of Muslims, BJP MP and veteran journalist M J Akbar said Saturday.

"We had already surrendered in the two-nation theory (partition). We can't be permanently subject to it," Akbar said delivering R N Kao memorial lecture on "The Romance of Regression: Caliphate Versus Modernity" against the backdrop of rising global threat of militant outfit Islamic State.
The annual lecture commemorates the memory of Ram Nath Kao, the founder of India's external intelligence agency Research and Analysis Wing (RAW).
Akbar said the conflict between India and Pakistan has now become, without anyone quite realising it, the longest continual war in history.
"What is the conflict about? This is not about geography, but about ideology. Kashmir is an inalienable part of India precisely because it is Muslim, for the Indian Constitution does not discriminate on the basis of religion," he said.
Akbar said surrendering Kashmir would be surrendering my right as Indian Muslim.
Raising a question whether India is condemned to a 1,000 year of war as late Prime Minister Zulfiqar Ali Bhutto had promised, the author said, "We might, just now, be witnessing the consequences of the altered situation. There are Pakistanis who are beginning to appreciate the meaning of a 'near enemy', unrecognised that they are it. A common enemy is the best reason for creating a common front, although I would always add that the past shows that any engagement with Pakistan is a walk on egg shells".
On the emerging threat of Islamic State, Akbar said, “where modernity has failed, or failed to reach, the vacuum is being increasingly filled by the romance of regression".
He said the answer to the challenge of 21st century modern state is modernity which is defined as freedom for individual and democracy for the state, faith-equality as a pillar of the Constitution, gender equality and economic equality in which the poorest has a stake in growth.
"ISIS, of course, rejects democracy, which is dismissed repeatedly in its literature as shirq or polytheism. The bad news is that democracy is not in very good health elsewhere too," the senior BJP leader said.
Akbar said the nub of the challenge lay in whether nations adopt faith-supremacy or faith-equality as a fundamental principle of nationalism.
"Those who believe that they can accept faith-supremacy as a tactic and tame it to their needs will discover that the long war will be won by supremacists and not by advocates of compromise," he said.
The senior BJP spokesman said ISIS does not recognize any border and not merely the once imposed after 1980 with nation-state as a basis of international stability. “It seeks to reinvent an age when one Islamic power rule contiguous territory.”
"It is perfectly logical, in its view, to expand its war into Afghanistan, and then, following the same logic, into Pakistan and India, against the 'near enemy' and occupiers of Islamic space," he said.
Akbar said ISIS would sneer at any one who accuse it of terrorism, and argue that this is merely a tactic to rebalance the uneven distribution of military might in the world.
"Every soldier is a suicide missionary; and those who choose life on the battle field face punishment, including death, on return. A suicide missionary is fearless; how do you frighten a man who is not afraid of death?," he added.

Last edited: