الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے ووٹرز لسٹوں میں درستگیوں کیلئے اہم ہدایات جاری کری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں میں نام، پتہ اور کوائف کی درستگی کیلئے 25 اکتوبر کی اریخ مقرر کی ہے، 25 اکتوبر کے بعد ووٹر لسٹوں میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ووٹوں کے اندراج، حلقوں سے منتقلی،اخراج اور درستگی کیلئے مقرر کردہ تاریخ میں صرف 10 روز باقی ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بطور رجسٹریشن آفیسر تمام اضلاع میں تعینات کردیئے گئے ہیں، ووٹوں کے اندراج اور منتقلی کیلئے الیکشن کمیشن کا فارم21 استعمال ہوتا ہے، کوائف یا ایڈریس میں کسی قسم کی غلطی وہ بھی درست کی جاسکتی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کو مکمل سہولت کاری فراہم کی جارہی ہے، ووٹرز کے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا موجودہ پتے پر ووٹ کا اندراج کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے20 جولائی 2023 کو ووٹرز کی فہرستوں کو غیر منجمد کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ ووٹر لسٹوں میں اندراج، منتقلی، اخراج یا درستگی کروالی جائے، تاکہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14ecpljjshkslknsnjfj.png
Advertisement





