Advertisement

چند دنوں کی مہمان شہباز حکومت نے مزید 110 ارب کے منصوبوں کی منظوری دےدی

2ecnecdar.jpg

نگراں حکومت کے ختم ہونے میں صرف پانچ روز باقی، وفاقی حکومت نے جاتے جاتے تقریباً 110 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایکنک اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق ایکنک نے تقریباً 110 ارب کے مزید منصوبے منظور کر لیے۔

پنجاب میں ڈریمز پراجیکٹ ون منظور کر لیا گیا جو ماحولیات کی بہتری کے لیے ہے، اس کیلیے 64.48 ارب روپے کی لاگت منظور کی گئی، وزیر اعظم کے سولر پروگرام میں اسلام آباد کو بھی شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق کراچی کے مضافاتی علاقوں کی بہتری کیلیے 18.80 ارب روپے کا پراجیکٹ جبکہ گلگت بلتستان میں دیہی ترقی کیلیے 16.26 ارب روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا،سیالکوٹ سے امین آباد تک 65 کلو میٹر روڈ تعمیر کیلیے 10.28 ارب روپے کا پراجیکٹ منظور کیا گیا۔ ایکنک اجلاس میں اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر کرنے کی منظوری دی گئی۔


رواں ہفتے 26 جولائی کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 میں 54 ترامیم کثرت رائے سے منظور کی گئیں جس کے تحت نگراں حکومت روزمرہ کے امور نمٹانے کے ساتھ ساتھ پہلے سے جاری منصوبوں اور پروگرامز سے متعلق اختیارات استعمال کر سکے گی اور اہم پالیسی فیصلے لے سکے گی۔

Loading X post…
Open original post on X

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کے ترجمان مدثر رضوی کہتے ہیں گذشتہ انتخابات کے حوالے سے تجربہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 230 میں ہونے والی حالیہ ترامیم سے آئندہ الیکشن کے متنازع ہونے کا کوئی تعلق نظر نہیں آتا۔ الیکشن کے متنازع ہونے کی وجوہات اور ہوتی ہیں جن میں ریاست کا کردار ہوتا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X
 

سنا ہے پاکستان نے اتنی ترقی کر لی ہے کہ اب امریکہ پاکستان سے بھیک مانگ رہا ہے کہ مانگنا اچھا تو نہیں لگتا مگر مجبوری ہے تھوڑے پیسے تو دے دو۔

ڈیڑھ سال میں پاکستان ایشیئن ٹائیگر بن چکا ہے اور فقہ حرام لیگیہ والے بلا وجہ اتنے خوش نہیں ہیں۔

​
 
A bunch of criminals have hijacked the country