چندہ برائے پاکستان،چندہ برائے افغانستان سلیم صافی معاشی امور کا ماہر ہوں اور نہ اس کی نزاکتوں کوسمجھتا ہوں لیکن بطور صحافی کئی حکومتوں کو دیکھا اور اللہ گواہ ہے کہ غریب تو کیا مڈل کلاس بندے کو بھی معاشی لحاظ سے اتنا پریشان اور تباہ حال کبھی نہیں دیکھا جتنا کہ اب دیکھ رہا ہوں۔ اچھے بھلے سفید پوشوں کا جینا مشکل ہوگیا ہے اور کیوں نہ ہو؟ ملکی تاریخ میں مہنگائی کبھی اس شرح سے نہیں بڑھی جتنی اب بڑھی ہے۔ جی ڈی پی کی شرح نمو کبھی اتنی سست نہیں ہوئی تھی جتنی اب ہے۔ بیروزگاری میں کبھی اس قدر اضافہ نہیں ہوا تھا، جتنا اب ہے۔ معاشی پالیسیوں میں ایسی کنفیوژن اور لاابالی پن قبل ازیں کبھی نہیں دیکھا تھا، جتنا آج دیکھنے کو مل رہا ہے اور معیشت کی خرابی کے بارےمیں معاشی ماہرین کا یہ اجماع کبھی نہیں ہوا تھا جو آج ہوا ہے۔ اسد عمر نے آغاز کیا، پھر بیرون ملک سے حفیظ شیخ بلائے گئے، درمیان میں حماداظہر نے بھی زورآزمائی کی اور اب زرداری صاحب کے دور کے وزیرخزانہ شوکت ترین زور آزمائی کررہے ہیں لیکن بات بننے کی بجائے بگڑتی جارہی ہے۔
معیشت کی خرابی کا رونا ماضی کی حکومتوں میں بھی رویا جاتا تھا لیکن تب اپوزیشن کے ماہرین یا پھر صحافتی نقاد یہ رونا رویا کرتے تھے لیکن تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا کہ عمران خان حکومت کاوزیر خزانہ بنتے ہی شوکت ترین نے قوم کو بتادیا کہ(اسد عمر اور حفیظ شیخ نے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے) آئی ایم ایف کے ساتھ بہت غلط ڈیل کی گئی ہے۔ اسی طرح ماضی میں بھی آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل ہوتی رہی لیکن یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہواکہ اسٹیٹ بینک کا گورنر بھی آئی ایم ایف کا بندہ مقرر کیا گیا ہے اور معاشی پالیسیوں کی مہار مکمل طور پر آئی ایم ایف کے ہاتھ میں دے دی گئی۔ اسی طرح یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ مخالفین نہیں بلکہ ڈاکٹر فرخ سلیم جیسے نواز شریف کے نقاد اور معیشت کے لیے عمران خان حکومت کے سابق ترجمان بھی کہہ رہے ہیں کہ معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے۔ یہ بھی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ شبر زیدی جیسے لوگ جو عمران خان کے چہیتے رہےاور انہیں اسی عمران خان نے ایف بی آر کا چیئرمین بنا یا تھا، کہہ رہے ہیں کہ پاکستان معاشی دیوالیہ پن کے قریب ہے۔ گویا سونامی سرکار کی سب تدبیریں الٹی ہوگئیں۔ نعرہ لگایا تھا کہ مرجائوں گا مگر آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائوں گا لیکن آج پوری معیشت آئی ایم ایف کے ہاں گروی رکھ دی ہے۔ نعرہ لگایا تھا کہ قرضے کم کرائوں گا لیکن نئے قرضے لینے کے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ کہا تھا کہ کچھ بھی کرلوں گا لیکن بھیک نہیں مانگوں گا لیکن اس دور میں پاکستان نے دوست ملکوں سے اس قدر بار بار بھیک مانگی کہ اب سعودی عرب جیسا دوست بھی کشکول میں تین ارب ڈالر ڈالتے وقت کڑی شرائط لگا دیتا ہے۔ نہ کوئی پالیسی ہے، نہ بحران سے نکلنے کا کوئی راستہ اور نہ امید کی کوئی کرن۔ اب بس صرف ایک راستہ بچا ہے کہ ہر ماہ بجلی اور دیگر اشیا کی قیمتیں بڑھاتے رہیں گے، ٹیکس لگاتے رہیں گے اور کشکول ہاتھ میں لیے دوست ملکوں سے بھیک مانگتے رہیں گے۔ عمران خان جب سے وزیراعظم بنے ہیں، کشکول ہاتھ میں لیے پھررہے ہیں لیکن المیہ یہ ہے کہ اب ایک کشکول سے کام نہیں بنے گا۔ اپنے لیے تو مانگتے رہے لیکن افغانستان کے لیے بھی عمران خان ہی کو بھیک مانگنی ہوگی۔ بیس سال التجائیں کرتے رہے کہ افغانستان سے متعلق اپنی پالیسی درست کرلیں لیکن کوئی نہیں مانا۔ دینی جماعتوں سے زیادہ عمران خان افغانستان میں طالبان حکومت کی واپسی کے خواہشمند تھے۔ 15 اگست کو بالآخران کی یہ آرزوپوری ہوئی۔ طالبان افغانستان کے حاکم بن گئے لیکن افغانستان کی معیشت مصنوعی طریقے سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی امداد سے چل رہی تھی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں امریکہ اور اس کے اتحادی ادا کرتے تھے۔ افغانستان میں ہر سال جو اربوں ڈالر آتے، وہ اگر دفاع کی مد میں خرچ ہوتے، تو بھی اس سے عام افغانی کو کچھ نہ کچھ مالی فائدہ ضرورپہنچتا۔امریکیوں اور طالبان کے ساتھ ڈیل میں پاکستان نے مدد بھی کی اور میرا اپنا تجزیہ بھی یہ ہے کہ خود امریکی بھی نکل کر افغانستان کو طالبان کے سپرد کرنا چاہ رہے تھے۔ امریکی جو مقصد جنگ کے ذریعے حاصل نہ کرسکے، اب وہ دوسرے راستے سے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن پاکستان واحد ملک تھا اور عمران خان دنیا کے واحد وزیراعظم تھے جنہوں نے امریکی انخلا اور طالبان کی فتح کا جشن منایا۔ پاکستان میں یہ غلط اندازہ لگایا گیا تھا کہ امریکہ کے نکلتے ہی روس اور چین امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جگہ سنبھال لیں گے لیکن نہ روس اور نہ ہی چین ایسا کرنے کو تیار ہیں۔ عالمی برادری اور پڑوسی ممالک کا مطالبہ انکلوسیو حکومت بنانے کا تھا لیکن طالبان اس کے لیے تیار ہیں اور نہ ہوں گے۔ امریکہ افغانستان کوکیش دے رہاتھا اور چین و روس سمیت دنیا کاکوئی ملک اسی طرح کیش نہیں دے سکتا۔ ایک طرف امریکہ اور مغربی دنیا سے آنے والے ڈالر بند ہوگئے اور دوسری طرف امریکہ نے افغانستان کے اثاثے منجمد کردیے۔ چنانچہ طالبان حکومت کے پاس تنخواہوں کے پیسے ہیں اور نہ شہریوں کو کھلانے پلانے کا کوئی انتظام۔ ایک طرف پاکستان کی اپنی معیشت تباہ حال ہے اور دوسری طرف اسے اب افغانستان کا بوجھ بھی اٹھانا پڑرہا ہے۔ سرحدوں کی بندش اور دیگر پابندیوں کے باوجود تقریباً ایک لاکھ افغانی پاکستان آچکے ہیں اور اگر یہ حالت رہی تو مزید دس لاکھ کے لگ بھگ مہاجر پاکستان آسکتے ہیں۔ دوسری طرف طالبان کی حکومت کو ابھی تک کسی ملک نے تسلیم نہیں کیا ۔ چنانچہ اب افغانستان کی معاشی تباہی کا دکھڑا بھی دنیا کے سامنے عمران خان اور پاکستان کو بیان کرنا ہوگا۔یہ دکھڑا سنانے اور افغانستان کے لیے بھیک مانگنے کی خاطر اسلام آباد میں سعودی عرب کے ایما پر اسلامی ممالک کی تنظیم (اوآئی سی) کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ شاید یہ ممالک کچھ نہ کچھ خیرات پاکستان کے ذریعے طالبان کی جھولی میں پھینک دیں لیکن سوال یہ ہے کہ اگر دنیا طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتی اور ان کی معیشت کا پہیہ نہیں چلتا تو امداد اور خیرات سے یہ سلسلہ کب تک چلتا رہے گا؟ آگے جو ہوگا سو ہوگا لیکن سردست ایک ہی راستہ بچا ہے اور وہ یہ کہ اب ایک نہیں دو کشکول۔ ایک کشکول تو عمران خان پہلے سے ہاتھ میں اٹھائے لیے پھرتے ہیں لیکن اب انہیں دوسرے ہاتھ میں ایک اور کشکول بھی اٹھانا ہوگا۔ ایک کشکول پاکستان کے لیے اور ایک افغانستان کے لیے۔ ایک پر لکھا ہوگا چندہ برائے پاکستان اور دوسرے پر لکھا ہوگا چندہ برائے افغانستان۔ https://jang.com.pk/news/1026133
امریکہ نے اپنی پالیسی بدل لی مگر ہمارے دانشور اسی سڑی ہوی لاش کو نہلاتے جارہے ہیں۔ چاہئے تو یہ تھا کہ امریکیوں اور نیٹو کے ہونے کا ایک نئی پالیسی بنا کر فائدہ اٹھاتے ان کو نکالنے کی بجاے طالبان کے ساتھ مکس کرتے معاہدے کرواتے اور تمام انتظامی معاملات کو کامیابی سے چلنے دیتے، اور آج ہمیں اپنے ساتھ ساتھ طالبان کیلئے بھیک بھی مانگنی پڑ رہی ہے۔ طالبان کی تبدیلی کا وہی حال ہورہا ہے جو کبھی بے نظیر کا جنرل ضیا نے کروایا تھا لاکھوں کے جلسوں کی جگہ مسائل کا ڈھیر اس کی قسمت میں رہ گیا تھا طالبان کو جنگی ہتھیاروں سے ختم نہ کیا جاسکا مگر ان کو ایک کھنڈر اور ویران ملک دے کر چند مہینے میں ہی مار دیا گیا ہے آج طالبان فریز رقم کیلئے امریکہ کے ترلے کررہے ہیں
اس لفافی نے ایک دفعہ عمران خان پر طنز کیا تھا کہ تمہاری ماں مر چکی ہے لیکن میری ماں ابھی زندہ ہے اور وہ ہر روز میرے سر پر ہاتھ رکھتی ہے
یہ کیسی ماں ہے جو اپنے شاہکار نیولے کے سر پر ہاتھ رکھ کر اسے جھوٹ بولنے کی تلقین کرتی ہے یا یہ معلوم ہونے پر بھی کہ اسکا یہ خبیث چھوکرا حد سے زیادہ جھوٹا ہے اسے جھوٹ بولنے سے نہیں روکتی ماں کی گود بچے کا پہلا مدرسہ اگر اس مدرسے میں ہی جھوٹ سے منع نہ کیا جائے تو پھر ایسا بدبودار پراڈکٹ ہی مارکیٹ میں آتا ہے اماں جی کو سو سلام تو بنتے ہیں
امریکہ نے اپنی پالیسی بدل لی مگر ہمارے دانشور اسی سڑی ہوی لاش کو نہلاتے جارہے ہیں۔ چاہئے تو یہ تھا کہ امریکیوں اور نیٹو کے ہونے کا ایک نئی پالیسی بنا کر فائدہ اٹھاتے ان کو نکالنے کی بجاے طالبان کے ساتھ مکس کرتے معاہدے کرواتے اور تمام انتظامی معاملات کو کامیابی سے چلنے دیتے، اور آج ہمیں اپنے ساتھ ساتھ طالبان کیلئے بھیک بھی مانگنی پڑ رہی ہے۔ طالبان کی تبدیلی کا وہی حال ہورہا ہے جو کبھی بے نظیر کا جنرل ضیا نے کروایا تھا لاکھوں کے جلسوں کی جگہ مسائل کا ڈھیر اس کی قسمت میں رہ گیا تھا طالبان کو جنگی ہتھیاروں سے ختم نہ کیا جاسکا مگر ان کو ایک کھنڈر اور ویران ملک دے کر چند مہینے میں ہی مار دیا گیا ہے آج طالبان فریز رقم کیلئے امریکہ کے ترلے کررہے ہیں
امریکہ نے اپنی پالیسی بدل لی مگر ہمارے دانشور اسی سڑی ہوی لاش کو نہلاتے جارہے ہیں۔ چاہئے تو یہ تھا کہ امریکیوں اور نیٹو کے ہونے کا ایک نئی پالیسی بنا کر فائدہ اٹھاتے ان کو نکالنے کی بجاے طالبان کے ساتھ مکس کرتے معاہدے کرواتے اور تمام انتظامی معاملات کو کامیابی سے چلنے دیتے، اور آج ہمیں اپنے ساتھ ساتھ طالبان کیلئے بھیک بھی مانگنی پڑ رہی ہے۔ طالبان کی تبدیلی کا وہی حال ہورہا ہے جو کبھی بے نظیر کا جنرل ضیا نے کروایا تھا لاکھوں کے جلسوں کی جگہ مسائل کا ڈھیر اس کی قسمت میں رہ گیا تھا طالبان کو جنگی ہتھیاروں سے ختم نہ کیا جاسکا مگر ان کو ایک کھنڈر اور ویران ملک دے کر چند مہینے میں ہی مار دیا گیا ہے آج طالبان فریز رقم کیلئے امریکہ کے ترلے کررہے ہیں
طالبان تو پاکستان ہی ہے مگر ہم نے ان کو نہیں سمجھایا کہ امریکہ تمہارے لئے بہت ضروری ہے امریکی تو تیار تھے طالبان میں مکس بھی ہوجاتے مگر ہمیں تو انہیں نکالنا تھا ہمارا مطالبہ تھاکہ تیس ستمبر تک امریکی نکل جائیں
Sadly we are criticizing IK for begging for us and appreciating who took loans and built properties outside Pakistan?
Here are the few questions asked on another group: ایک بات سمجھ نہیں آئی کسی اور ملک کا حکمران ۔۔۔پاکستان میں گھر کیوں نہیں بناتا ہمارے حکمران کیوں دوسرے ممالک میں بناتے ہیں جبکہ حکومت یہاں کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ ملک میں انویسٹمنٹ کے لئے دوسرے ممالک کے سرمایہ داران کو بلایا جاتا ہےکہ پاکستان مین سرمایا لگائیں ۔۔۔۔ جبکہ اپنی انویسٹمنٹ باہر کرتے ہیں ۔۔۔۔ ڈالر کی اشد ضرورت پاکستان میں ہے ۔۔۔۔۔ جبکہ اپنی دولت دوسرے ممالک کے بینک اکاؤنٹس خاص کر سیکرٹ بینکنگ والے ممالک میں رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔فیر کہندے ڈالر مہنگا ہو گیا ۔۔۔۔۔۔ اور ہم ان بادشاہوں کے نعرے لگاتے ہیں جلسوں میں جاتے ہیں آپس میں دوستوں سے بحث مباحثہ کرتے ہیں, لڑتے ہیں اپنے سے زیادہ ان کے سگے بنے ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اور یہ پروٹو کول کے ساتھ ہمارے بنیادی حقوق سلب کرتے ہیں، دھتکار کے رکھتے ہیں، چھتر پھیرتے ہیں، سسٹم بگاڑ کے رکھتے ہیں اور ان کی دیکھا دیکھی سرکاری اہلکاران بھی اپنے حد تک کردار پورا ادا کرتے ہیں ۔۔۔۔ اور ہم خوشامد کے راستے ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں کہ یار کل کو سو کام لینے ہوتے ہیں اور کبھی کبھار ہم چھوٹا سا جائز کام ان کے ذریعہ کروا کر اپنے جیسے دوسرے محروم ومحکوم کے آگے ڈینگیں مارتے ہیں ۔۔۔۔ کیا واقعی ہم ذہنی غلام ہیں کیا ہم اسی قابل ہیں ۔۔۔۔۔۔
And Response:
Basically slavery is ingrained in the DNA of Indian subcontinent area. Since Aryans invaders are welcomed. We create jokes against the people who went against invaders. Raja Poro, Pathan and Sikh are few examples. We hate corruptions of others but like our corruption. In short we are happy being slave despite we claim we are the bravest without any data backing our claims
معاشی امور کا ماہر ہوں اور نہ اس کی نزاکتوں کوسمجھتا ہوں لیکن بطور صحافی کئی حکومتوں کو دیکھا اور اللہ گواہ ہے کہ غریب تو کیا مڈل کلاس بندے کو بھی معاشی لحاظ سے اتنا پریشان اور تباہ حال کبھی نہیں دیکھا جتنا کہ اب دیکھ رہا ہوں۔
ملکی تاریخ میں مہنگائی کبھی اس شرح سے نہیں بڑھی جتنی اب بڑھی ہے۔ جی ڈی پی کی شرح نمو کبھی اتنی سست نہیں ہوئی تھی جتنی اب ہے۔ بیروزگاری میں کبھی اس قدر اضافہ نہیں ہوا تھا، جتنا اب ہے۔
طالبان تو پاکستان ہی ہے مگر ہم نے ان کو نہیں سمجھایا کہ امریکہ تمہارے لئے بہت ضروری ہے امریکی تو تیار تھے طالبان میں مکس بھی ہوجاتے مگر ہمیں تو انہیں نکالنا تھا ہمارا مطالبہ تھاکہ تیس ستمبر تک امریکی نکل جائیں
اسد عمر نے آغاز کیا، پھر بیرون ملک سے حفیظ شیخ بلائے گئے، درمیان میں حماداظہر نے بھی زورآزمائی کی اور اب زرداری صاحب کے دور کے وزیرخزانہ شوکت ترین زور آزمائی کررہے ہیں لیکن بات بننے کی بجائے بگڑتی جارہی ہے۔
بیرونی قرضہ ۲۰۱۱ میں برآمداد سے دو گنا زیادہ تھا زرداری اور شریف کی برکت سے ۲۰۲۱ میں بڑھ کر ۴ گنا زیادہ ہو گیا یعنی پچھلے دس سالوں میں پاکستان کا دیوالیہ نکل گیا ہے مگر قصور وار صرف عمران ہے جس کو بمشکل تین سال حکومت میں ہوئے ہیں