Advertisement

چلو گورنر راج لگاتے ہیں: بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے 2022 میں اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا کھلا چیلنج دیا تھا۔ تحریک عدم اعتماد کے دوران جب سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے پناہ لی، تو اس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان کو سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کی تجویز دی تھی۔

وزیر اعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر وفاقی وزرا نے اس تجویز کو مسترد کر دیا تھا اور سندھ میں گورنر راج نافذ نہیں کیا گیا تھا۔

بلاول نے اس پر عمران خان کو چیلنج دیا تھا کہ "اگر آپ میں ہمت ہے تو سندھ میں گورنر راج لگا کر دکھائیں! اسے مؤخر نہ کریں، آج ہی لگائیں۔" انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر ایسا کیا گیا تو وہ سب مل کر اسلام آباد آئیں گے اور وہیں جواب دیں گے۔
Loading X post…
Open original post on X

2022 میں سندھ میں گورنر راج کی گونج پر بلاول زرداری نہ صرف اس عمل کو غیر جمہوری کہتے رہے، بلکہ اسکے خلاف یہ طنزیہ ٹوئیٹ بھی کی- جبکہ انکی اپنی جماعت تین دفعہ پنجاب، بلوچستان آور اب KP میں گورنر راج لگانے کی سعادت حاصل کر چکی ہے۔ ایسا کیوں ہے کہ جو عمل PPP کو اپنے لئیے قبول نہیں اسے دوسری جماعتوں پر مسلط کرنے میں یہ لمحہ نہیں لگاتے؟
"چلو گورنر راج لگاتے ہیں
کل نہیں آج لگاتے ہیں
جو سارے پاکستان میں ہے جاری
سندھ میں بھی وہ ناچ لگاتے ہیں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں

ہر وعدے سے مکرنا ، ہر جھوٹ پر اکڑنا
قلندر کی گلیوں میں ایسا رواج لگاتے ہیں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں

کب سے کھڑا ہوں لے کر خواہش یہ دل میں
کپتان کے نعرے سر سکھر بیراج لگاتے ہوں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں

کیسی جمہوریت کہاں کا ووٹ بینک
انگلی سے انگوٹھے کا علاج کرواتے ہیں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں

نااہل، ناکام، بدکردار سندھ حکومت
چند بکے ہوؤں سے احتجاج کرواتے ہیں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں

جاؤ کچھ اینکروں کو پیغام دو جاکر
حکومت ہے مکمل اپاہج یہ دکھاتے ہیں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں

جو نہ بم سے ڈرا نہ پھانسی سے جھکا
ایسے جیالوں کا مزاج آزماتے ہیں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں

وزارتوں کی تختی پر اب ہوگا نام ہمارا
قیمت چاہے جو بھی ہو اندراج کراتے ہیں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں
چلو گورنر راج لگاتے ہیں"
​
 
Last edited by a moderator: