چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی اہلیہ بھی بجلی نہ ہونے سے پریشان ہوگئیں، کہتی ہیں 8 بار گھر کی بجلی گئی، آپ چیئرمین نپیرا ہیں، آپ کا یہ حال ہے تو باقی کا کیا حال ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کیلئے سماعت ہوئی ، ماعت کے دوران اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر محمد امجد نے بتایا کہ آئیسکو کے بجلی نقصانات بہت کم ہیں اور ہماری وصولیوں کی شرح بھی دیگر تمام کمپنیوں سے اچھی ہے۔
چیئرمین نیپرا نے سی ای او آئیسکو سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کہتے ہیں آئیسکو سب سے اچھی کمپنی ہے ، میری بیوی نے کہا کل بجلی 8 مرتبہ گئی ، پ چیئرمین نیپرا ہیں، اگر آپ کا یہ حال ہے تو باقی کا کیا حال ہو گا، رات میرے سامنے بھی 2 بار میرے گھر کی بجلی گئی، لوگ بل دیتے ہیں انہیں بجلی تو دیں۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ پانچ سال کی کارکردگی دیکھ کر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کریں گے،
تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں پانچ سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرائی ، ہم نے کراچی میں دو لاکھ 16 ہزار کھمبوں کی ارتھنگ کرائی، آئیسکو سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیاں بھی ارتھنگ کے عمل پر کام تیز کریں ، بجلی تقسیم کار کمپنیاں اپنی وصولیوں کی تفصیل جمع کرائیں، جس کمپنی کے پاس تفصیل نہیں وہ تفصیلات منگوالیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nepra11211.jpg
Advertisement





