mhafeez
Chief Minister (5k+ posts)
- Joined
- Jun 13, 2013
- Posts
- 11,747
- Reaction score
- 4,450
- Points
- 113
ئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی طیبہ گُل کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی مبینہ طور پر نئی آڈیو کال لیک ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صحافی اعزاز سید نے آڈیو کال کی ریکارڈنگ شئیر کی اور کہا کہ چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی طیبہ گل سے فون پرنئی گفتگو لیک ہو گئی۔
آڈیو ریکارڈنگ میں مبینہ طور پر چئیرمین نیب نے خاتون سے کہا کہ طیبہ میں نیب کے دفتر میں تو مل نہیں سکتا ، یہاں پر خواتین کے حوالے سے کافی سختی کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جب بھی مشی آیا میں آپ کو بتا دوں گا۔ جس پر خاتون نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس آڈیو کال کو آپ بھی سنیں:
یاد رہے کہ چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے حوالے سے اس سے قبل بھی طیبہ گُل کا نام سامنے آیا تھا۔

رواں برس مئی میں چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس کی نیب نے سختی سے تردید کر دی تھی۔نجی ٹی وی چینل نیوز ون نے اپنے چینل پر ایک ویڈیو نشر کی تھی جس میں چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی تصویر کے ساتھ ایک فون کال کی ریکارڈنگ چلائی گئی تھی جس میں ایک شخص ایک خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا۔
نیوز ون نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ آواز نیب نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی ہے اور انہوں نے خاتون کو ہراساں کیا لیکن کچھ دیر بعد ہی نجی ٹی وی چینل نے اپنی اس ویڈیو کو نہ صرف غیر تصدیق شدہ قرار دیا تھا بلکہ اس پر معذرت بھی کر لی تھی۔ چئیرمین نیب کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹی خبر نشر کیے جانے کے معاملے پر وزیراعظم نے اپنے مشیر خاص طاہر اے خان کو برطرف کر دیا تھا ، ان پر اس معاملے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ جبکہ پیمرا نے بھی آڈیو اور ویڈیو کو نشر کرنے پر نجی ٹی وی چینل نیوز ون کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا تھا۔ تاہم اب ایک مرتبہ پھر سے ایک آڈیو کال ریکارڈنگ لیک ہو گئی ہے جس کے اصلی ہونے پر کئی سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں۔
Source