Advertisement

پی ڈی ایم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی ہوسکتی ہے،آئینی ماہرین

pdm1n1n111.jpg


سپریم کورٹ نے فل کورٹ کا مطالبہ نہ مانا جس پر پی ڈی ایم رہنماؤں نے عدالت عظمیٰ پر تنقید کی،آئینی ماہرین نے پی ڈی ایم رہنماؤں کے بیانات پر توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دے دیا، ماہرین نے کہا کہ پی ڈی ایم کے بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں، اس پر عدالتی کارروائی بھی ہوسکتی ہے،چیف جسٹس اگر کارروائی نہیں کر رہے تو یقیناً تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کیجانب سے فل کورٹ نہ بنانے پر پی ڈی ایم کا واویلا بے جا ہے،چیف جسٹس کےپاس اختیارہے کہ فل کورٹ تشکیل دیں یا نہ دیں،پی ڈی ایم کے وکلا کوئی آئینی نکتہ یا دلیل نہ دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ کیس میں کوئی آئینی نکتہ نہیں تھا جس پر فل کورٹ بنایا جاتا۔ پی ڈی ایم کی جانب سے بلاجواز عدلیہ پر تنقید کی گئی۔ چیف جسٹس پر فل کورٹ کے لیے دباؤ نہیں ڈالا جاسکتا۔

آئینی ماہرین نے کہا کہ چیف جسٹس پی ڈی ایم درخواستیں چیمبر میں بھی سن کر فیصلہ کر سکتے تھے۔ چیف جسٹس پاکستان نے معاملہ بینچ میں لا کر سماعت کی اور بینچ نے وکلا کے دلائل سن کر درخواستیں مسترد کیں۔

دو روز قبل سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی تھی جس کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے تھے جبکہ پرویز الہیٰ نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سے نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز، اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے کئی عدلیہ پر تنقیدی بیانات سامنے آچکے ہیں۔

مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انصاف کے ایوان بھی دھونس، دھمکی، بدتمیزی اور گالیوں کے دباؤ میں آ کر بار بار ایک ہی بینچ کے ذریعے مخصوص فیصلے کرتے ہیں، اپنے ہی دیے فیصلوں کی نفی کرتے ہیں، سارا وزن ترازو کے ایک ہی پلڑے میں ڈال دیتے ہیں تو ایسے یک طرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نہ رکھی جائے۔ بہت ہو گیا۔

مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ آئین بنانے کا حق پارلیمنٹ کو ہے آئین بنانے اور لکھنے کا حق محترم عدالت کو نہیں ہے، عدالت آئین کی تشریح کرے گی اور 63 اے پر جو سپریم کورٹ کی رائے ہے ہم سمجھتے ہیں وہ آئین سے متصادم ہے۔

عطا تارڑ نے کہا تھا کہ قاسم سوری کا تو اسٹے آرڈر ڈیڑھ سال سے اوپر چل رہا ہے۔ 25 لوگ فوری انصاف کے تحت ڈی سیٹ اور قاسم سوری کی سیٹ سٹے آرڈر کے تحت بچا لی گئی۔ اس کیس کا فیصلہ آج تک کیوں نہ ہو سکا؟

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ حکومتی اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کا متفقہ مطالبہ ہے کہ عدلیہ کے وقار کی بقا اسی میں ہے کہ اس کیس کی سماعت فل کورٹ ہی کرے کیونکہ ہم فل بینچ کے سامنے اپنا موقف رکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی مقدمہ یہی دو تین جج حضرات سنتے ہیں، ججوں کو ایسی صورتحال سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اگر کسی فریق کے ان کے بارے میں تحفظات ہیں تو انھیں ایسے مقدموں کی نہ سماعت کرنی چاہیے نہ ایسے بینچوں کا حصہ بننا چاہیے۔
 
Advertisement
CJ.Bandial ne bohat sabar..himmat..zahanat ka muzahra kia ha.Warna is PC par sari PDM ki leaderships jail m hoti.Full bench ki hearing open suni..full chance dia bhonknay ka PDM k kuto ko..
Pehli dafah howa ha aisa k Judges ne Nawaz.Showbaz.Zardari. Molvi Fazulo mafias ka datt kar muqabla kia ha.Warna in mafias ke samnay tu baray baray judges jhuk jatay they..Sab ikhtlaaf ke bawjood..CJ.Bandial..J Aijaz..Muneeb ko salaam ha..
 
CJ.Bandial ne bohat sabar..himmat..zahanat ka muzahra kia ha.Warna is PC par sari PDM ki leaderships jail m hoti.Full bench ki hearing open suni..full chance dia bhonknay ka PDM k kuto ko..
Pehli dafah howa ha aisa k Judges ne Nawaz.Showbaz.Zardari. Molvi Fazulo mafias ka datt kar muqabla kia ha.Warna in mafias ke samnay tu baray baray judges jhuk jatay they..Sab ikhtlaaf ke bawjood..CJ.Bandial..J Aijaz..Muneeb ko salaam ha..
Bundal Kay Chotar Kay Ball bohat achay thay . According to one Youthia.
 
Contempt of court? The Supreme Court and Lohar high court and Ittefaq high court have committed the biggest crime. They have committed contempt of the nation by allowing convicted criminals get bail and roam free as if Pakistan is their fathers jageer. Murdari and Showbaz ganja the biggest money launderers are free.