اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں بطور تیسرا فریق اپنا نمائندہ بٹھانے کی پیشکش کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی شادی کا معاملہ ذاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں ہم سے بھی آگے فوجی عدالتوں کی حمایت کی تھی، انہیں پارلیمنٹ میں آ کر حصہ ڈالنا چاہیے تھا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف کی قومی اسمبلی میں عدم شرکت کے حوالے سے نشستیں خالی کرنے کی کوئی قرارداد نہیں لائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو آفر کی ہے کہ حکومت تحریک انصاف مذاکرات میں تیسرا فریق کو بھی بٹھایا جائے، ہم نے اپنا نمائندہ دینے کی بھی پیشکش کی ہے، تاکہ پتہ چل سکے کہ کون مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے۔
Muzakraat pehlay bhee hotay hain ... numaindaa nahee ... Guarantor ki baat karo ... woh koi bhee qaabil-e-aitebaar shakhs ho sakta jiss ki apni credibility bhee ho aor jo inn muzakraat se phirray, uss ko sab ka poll sab k samnay aa ke kholay... Yeh nooray be-imaan aor dhokay baaz hain ... baat ker ke mukkar jatay.
اس سے پہلے بھی سراج الحق نے بھی ضامن کا کردار ادا کیا تھا۔ اور عمران خان نے سراج الحق پر شدید تنقید بھی کی تھی۔ لیکن سراج الحق نے حکومت کو مذاکرات کے معاملے میں غیر سنجیدہ قرار دیا تھا۔ یاد رہے اس سے پہلے حکومت چھے میں سے ساڑھے پانچ نکات ماننے کا ذکر کرتی تھی اور کہتی تھی کہ معاملہ صرف نواز شریف کے استعفیٰ پر رُکا ہوا ہے۔ اب جب کہ پی ٹی آئی نواز شریف کے استعفیٰ کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے تو اب حکومت کیوں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے؟
[h=1]تحریک انصاف سے تمام معاملات طے ہو چکے، شارٹ کٹ کا مطالبہ نہیں مانا، اسحاق ڈار[/h] Posted on September 10, 2014 by Baadban
اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف سے مذاکرات میں تمام معاملات طے ہو چکے ہیں، شارٹ کٹ کا مطالبہ نہیں مانا، ہماری نیت صاف ہے، شکست تحریک انصاف کا مقدر ہے۔سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہدھرنوں کے باعث انتخابی اصلاحات کمیٹی کا کام متاثر ہوا۔ حکومت چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کا حکم نہیں دے سکتی۔ عمران خان کی زبان بہت ہی غیرمناسب ہے۔ ہماری نیت صاف ہے ، شکست تحریک انصاف کا مقدر ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں جماعتیں چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر متفق ہیں۔ دھاندلی ثابت ہو جائے تو ہمارا برسراقتدار رہنے کا جواز نہیں بنتا۔تحریک انصاف کے 6 میں سے 5 مطالبات تسلیم کر لیے۔ تحریک انصاف کا یہ کہنا درست نہیں کہ ہم نے 5 مطالبات ماننے سے انکار کیا۔ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وزیر اعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ مان لیا تو کل کوئی اور چڑھ دوڑے گا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ہم نے واضح کہہ دیا ہے کہ چھٹے مطالبے پر بات نہیں ہو سکتی۔ تحریک انصاف نے 30 اگست کو تحریری مطالبات پیش کیے۔ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ اسلام آباد کو یرغمال نہ ہونے دے۔سب مانتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ حکومت معاملات کو پرامن انداز سے حل کرنا چاہتی ہے۔ دھرنوں کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو دھچکا لگا ہے۔انھوں نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے 3 غیرملکی سربراہوں کے دورے منسوخ ہو چکے ہیں۔ پوری پارلیمنٹ کا فیصلہ ہے کہ وزیر اعظم استعفیٰ نہیں دیں گے۔
PPP deserves to be honored with the role of a mediator in new political context. After removal of Bilawal from active area, this new offer shows PPP's wisdom to relocate itself for future alignment. PTI can make sensible use of this move.