Advertisement

پی ٹی آئی لانگ مارچ میں دہشت گردی کا خطرہ ہے، وزارت داخلہ کا خط

9khandehshatgardi.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے دوران دہشت گردی کا خدشہ ہے، جس میں عمران خان اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے حوالے سے دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سےلکھے گئے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق لانگ مارچ کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان اور عام شہریوں کی جان کو شدید خطرہ ہے، مذہبی انتہا پسند تنظیم کی جانب سے دہشت گردی و خود کش حملے کا خدشہ ہے۔

FiQM3CHWQAEASFA


خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران پہلے بھی ایک شخص کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا تھا، مذہبی تنظیم یہ سمجھتی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی کے ذمہ دار عمران خان ہیں، کسی بھی بنیاد پرست نوجوان اور مذہبی تنظیم کی جانب سے انتقامی طور پر دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق عالمی کالعدم تنظیم القاعدہ کافی عرصے سے غیر فعال ہے تاہم وہ بھی ایسے حملوں کا ارادہ رکھتی ہے، لہذا تمام صوبوں میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کیا جائے۔

وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف کےسیکرٹری جنرل اسد عمر کو بھی خط لکھ کر ان تمام خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے احتیاط کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
 
Last edited: