Advertisement

پی سی بی نے سرفرازاحمد کی خواہش مسترد کردی

57703260_1476597352477756_3030623391863275520_n.jpg


57978622_1476597335811091_5986559011846094848_n.jpg




لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی سی بی نے آئندہ ماہ شروع ہونے والے عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے سخت ضابطہ اخلاق تیار کرلیا ہے جس کے تحت میگا ایونٹ کے دوران اہلخانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ قومی کرکٹرز کو انگلینڈ روانگی سے قبل اینٹی کرپشن اور ڈوپنگ سے متعلق لیکچرز بھی دیئے جائیں گے ۔



تفصیلات کے مطابق انگلش ٹور اور ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑی نجی تقریبات میں شرکت کے علاوہ غیر متعلقہ افراد سے ملاقات نہیں کر سکیں گے جبکہ انہیں عزیز و اقارب سے ملنے کیلئے اجازت لینا ہوگی۔تمام پلیئرز سے ان کے ایجنٹس کی فہرست طلب کی جائے گی جنہیں میڈیا منیجر کی عدم موجودگی میں انٹرویوز اور دیگر بات چیت کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ لازم ہوگا کہ وہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص سے رابطے کی صورت میں ٹیم منیجر کو آگاہ کریں۔



ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل تمام قومی پلیئرز کو باور کرادیا گیا ہے کہ وہ انگلینڈ کیخلاف سیریز تک اپنی فیملی کے افراد کو ساتھ رکھ سکتے ہیں تاہم ورلڈ کپ کے دوران انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی تاکہ وہ میگا ایونٹ پر مکمل فوکس کر سکیں۔



ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلخانہ پر پابندی کا مقصد کسی بھی نئے تنازع سے بچنا ہے کیونکہ خاندان کے افراد کی موجودگی میں نظم و ضبط کے علاوہ دیگر مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں جس کے نتیجے میں میڈیا کی جانب سے دباؤ بڑھ سکتا ہے ۔یاد رہے کہ کپتان سرفراز احمد کی فیملی ساتھ لے جانے کی درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے جن کا موقف تھا کہ فیملی کے ساتھ ہونے سے پلیئرز ریلیکس رہتے ہیں جن پر دباؤ ختم ہو جاتا ہے اور انہیں ایسا نہیں لگتا کہ فیملی کی موجودگی سے کارکردگی میں فرق آسکتا ہے ۔


​
 
Last edited:
Advertisement
تجھ پر دباو ختم کرانے کے لیئے ،بلو کو تیرا اسسٹنٹ رکھوادیں۔۔؟​
 
World cup se bahar karo isko thake family ke sath sahi relax ho. He i an s idiot . Jab aadmi tournment khelna jata hae to masroof shedule hota hae. Game practice planning. Leken lagta hae yeh idiot enjoyment ke lie ja raha hae. Get him out from the team and then he can rest.
 
Advertisement
ap pr awam ka paisa lg rha hy, apka kam hy Performance se usy Justify kry ...... ap ke biwi pr awam ka paisa kherch krna munasib nhe
While I agree with you in general, I don't think they're spending taxpayer's money. PCB still is the richest sporting body in Pakistan. I could be wrong though. If he wants to relax, drop him from the team.
 
اسے یہ فرمائش کرنی ہی نہیں چاہیئے تھی اگر اپنی فیملی ساتھ لے جانے کا اتنے ہی شوق ہے تو خرچ اپنے پلے سے کرے
 
Advertisement
what a nonsense! you can not live without wife for two months? and also you want to stay relax? off course there will be immense pressures and challenges you need to learn how to perform in pressure. Yar pakistani never can take pressures. baigo ic salay ralo katay ko pakistan back. ?