- Joined
- Jun 7, 2010
- Posts
- 2,504
- Reaction score
- 3,653
- Points
- 113
سب سے پہلے ہمیں بہت بہت مبارکبا د دینی چاہیے پنجاب کی عوام کو کہ انہوں نے اپنی مرضی کا وزیراعظم بنا لیا۔ اب یہاں سے آغاز ہوتا ہے ایک نیے دور کا۔ یاد رہے کہ جس گدی پر نواز شریف بیٹھنے جا رہے ہیں وہ پھولوں کی سیج قطعا نہیں ہے اگر انہوں نے یہ حکومت ڈلیورنس کی نیت سے لی ہے۔ ہاں اگرزرداری صاحب کی طرح مال بنانے کے لیے لی ہے تو پھر وہ انجواے کرتے رہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اب کھانے کے لیے بھی نہ تو سابقہ پنجاب حکومت نے کچھ چھوڑا ہے اورنہ ہی وفاقی حکومت نے۔ اسلیے اب پاکستان کو اگر مزید کسی نے کھانے کی کوشش کی تو اس میں اتنی جان نہیں کہ یہ گدھوں کے پیٹ بھرسکے۔ نواز شریف کو یہ سوچ کر حکومت کرنی پڑے گی کہ اگر پاکستان کے موجودہ حالا ت میں اگلے ایک سال میں کوی نمایاں تبدیلی نہ آیی تو یہ توقع نہ کریں کہ پاکستان کی عوام انکو پانچ سال دے گی۔ اگر انکو اس چیز کا احساس نہیں ہے اور یہ اپنی 120 سیٹوں پر اترا رہے ہیں تو انکو پتہ ہونا چاہیے کہ اسی عوام نے انہیں ا170 سیٹیں دیکر بھی انکی حکومت کے ختم ہونےپر مٹھاییاں بانیٹیں تھیں۔ اسلے اب یا تو پی ٹی آی کا منشور اٹھا کر اس پر من و عن عمل کرنا شروع کردیں یا پھر عوام کے ووٹوں کے بعد عوام کے جوتوں کی تیاری شروع کردیں۔
لیکن مجھے اس بات میں کویی شک نہیں ہے کہ پی ایم ایل این کبھی بھی ڈلیور نہیں کرسکے گی۔ میں یہ بات اسلیے نہیں کررہا کہ میں پی ٹی آیی کا سپورٹر ہوں بلکہ میں اسکو منطقی طور پر صحیح سمجھتا ہوں حالانکہ مجھے بڑی خوشی ہو گی اگر وہ اپنے منشور کو بھی من و عن نافذ کردیں اور پاکستان میں خوشحالی لے آییں۔ ہمیں تو ترقی یافتہ پاکستان چاہیے بھلے وہ نواز شریف بناے یا عمران خان۔ لیکن ایسا ہو نہیں سکے گا حتی کہ اگر پی ایم ایل این کی لیڈرشپ چاہے بھی تو۔ اسکی وجوہات میرے خیال میں مندرجہ ذیل ہیں۔
نمبر ایک : پی ایم ایل نے ان الیکشن کو جیتنےکے لیے جو جگہ جگہ سے اور ہر پارٹی سے الیکٹبلز لیے ہیں اسکو لیکر یہ سٹیٹس-کو کو نہیں توڑ سکتے اور اب بھی ماضی کی طرح پی ایم ایل این کو ان مگر مچھوں کے منہ بھرنے پڑیں گے اور اسکے لیے انہیں اور قرضے لینے پڑیں گے ورنہ یہ لوگ انہیں دھمکاتے رہیں گے۔
اب ن لیگ کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ یا تو انہیں ناراض کر کے گڈ گورنینس کرنی ہے یا پھر انکے پیٹ بھرنے ہیں۔
نمبر دو: دو تہایی لوگوں کی حکومت بنانے کے لیے اسے دوسرے لوگوں سے الحاق کرنا پڑے گا اور اسکے بدلے میں کہیں ٹھیکے دینے پڑیں گے تو کہیں وزارتیں یا مال دینا پڑے گا ترقیاتی فنڈز کی مد میں۔ اسکا مطلب ہے اور قرضے
نمبر 3: 18 ویں ترمیم کے مطابق اب صوبوں کے پاس اختیار چلاگیا ہے تو ایسی صورت میں وہ سندھ میں اپنی رٹ پی پی پی اور ایم کیوایم کی سپورٹ کے بغیر کیسے قایم کرسکیں گے۔
نمبر 4 : انکے ان دو وعدوں کے عملدرآمد کا تو شدت سے انتظار رہے گا کہ کب وہ مشرف کو پھانسی لگاتے ہیں اور کب وہ بلٹ ٹرین چلاتے ہیں۔ میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ جس ملک میں بلب جلانے کے لیے بجلی نہیں ہے اسمیں بلٹ ٹرین کس چیز سے چلے گی۔
چلیں اب یہ معجزہ ہم بھی دیکھیں گے
کہ رات کو دن ہوتا ہم بھی دیکھیں گے
نمبر 5 :*آگے تو وہ کہتے تھے کہ بجلی پیدا کرنا انکے بس کی بات نہیں جب تک یہ وفاقی حکومت تعاون نہ کرے تو اب عرض ہے کہ وفاق کی حکومت بھی آپکی ہے اور صوبے میں بھی ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اگلی گرمیاں قوم بجلی کے ساتھ نکالتی ہے یا بچے شمسی لیمپ کے نیچے بیٹھ کر ہی پڑھتے رہیں گے۔
نمبر 6: ایران کی پایپ لاین کا کیا ہو گا۔ سعودی عرب کی ناراضگی مول لی جاے گی یا پھر عوام کی نارا ضگی ۔
نمبر 7: اب دیکھنا ہے کہ تعلیم و صحت و معیشت کو کتنا فروغ دیتی ہے یہ پارٹی۔
نمبر 9 : یہ بھی دیکھنا ہے کہ ان تاجروں ، بزنس مینوں اور جاگیر داروں کو ملاکر یہ ان سے ٹیکس لینے کی لیے کیا اقدام کرتے ہیں ۔
نمبر 10: سیاست الیکشن لڑ کر جیت کر حکومت کی کرسی پر بیٹھنے کا ہی نام نہیں بلکہ اس میں دوسروں کو برداشت کرنے کا حوصلہ بھی ہونا چاہیے ۔ لیکن وہ میاں صاحب اور انکی پارٹی ہی کیا جس میں تنقید سہنے کا حوصلہ ہو۔
میں اپنے ایسے بہت سے ملحوظات لکھ سکتا ہوں۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ یہ جماعت اور انکا یہ مینڈیٹ بہت جلد انکے لیے وبال جان بننے والا ہے۔ اگلا مہینہ بجٹ کا ہے اور عوام اپنی وفاداریوں کا انعام چاہے گی لیکن اسکو جو ملے گا اسکے بعد یہ عوام پھر سے سڑکوں پر احتجاج کرتی اور ماتھا پیٹتی نظر آے گی اور بس پھر ایک اور بجٹ اور بغیر بجلی کے گرمیاں گزرنے کے بعد پی ایم ایل اور اسکو مینڈیٹ دینے والی عوام کو دیکھنے میں مزہ آے گا۔ تکلیف ہوتی ہے تو صرف انکی کہ جنھوں نے بڑے جذبے کے ساتھ پی ٹی آیی کو جتانے کے لیے ہر طرح کی سپورٹ دی وہ بھی دوسروں کا کیا بھگتیں گے۔ لیکن کویی بات نہیں*انقلاب تو اسی طرح آے گا۔
پی ایم ایل این کے غلاموں کی طرف سے اعتراض آیا ہے کہ عمران خان نے ابھی تک نواز شریف کو مبارکباد نہیں دی تو عرض صرف اتنی ہے کہ مبارک اچھا مواقعوں پر دی جاتی ہے۔ جب ملک میں ایک چور کے بعد دوسرا ڈاکو آکر قابض ہو جاے تو افسوس کیا جاتا ہے مبارکیں نہیں دی جاتیں ۔
آخر میں بس اتنا ہی کہوں گا کہ بھلے ن لیگ نے زیادہ سیٹیں لی ہیں تحریک انصاف سے لیکن سونے کی سیٹوں میں اور پیتل کی سیٹوں میں بڑا فرق ہوتا ہے ۔ تحریک انصاف کی سیٹیں ساری سٹیٹس کو کو ساتھ ملا کر نہیں لی گییں بلکہ پارٹی ورکر ز کو انکا جمہوری حق دیکر انکی مشاورت سے منتخب کیے ہوے لوگوں کو دی گییں ہیں۔ لیکن جس نے ریگستان سے لہلہاتی کھیتی اگانے کی امید باندھ لی ہے تو وہ تو بھوکا ہی رہے گا نا۔
چلو اب دیکھتے ہیں بلٹ ٹرین بنتی ہے یا کے پی کے ایک نیے پاکستان کا ایک نمونہ۔ امتحان تو دونوں کہاں۔ کون کہتے ہے تبدیلی نہیں آیی۔ تبدیلی آچکی ہے لیکن کیاکریں انسان بڑا بے صبرا ہے وہ چاہتا ہے سب کچھ ابھی اور اسی وقت ہو جاے لیکن قوموں کی زندگی میں سب کچھ آنا فانا نہیں ہوتا

Last edited: