پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کسی فرنچائز کی جانب سے پک نہ کیے جانے پر احمد شہزاد نے لیگ سے الگ ہعنے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سینئیر کرکٹر احمد شہزاد نے لکھا ڈومیسٹک سطح پر پرفارم کرنے کے باوجود پی ایس ایل9 میں منتخب نہیں کیا گیا، اس سلوک کے بعد اب دوبارہ لیگ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
انہوں نے فرنچائزز پر الزام عائد کیا کہ لگتا ہے تمام 6 فرنچائزز نے مجھے لیگ سے باہر رکھنے کا اتحاد کرلیا ہے، پاکستان کے لیے کھیلنا ہمیشہ اولین ترجیح رہی، پیسے کی خاطر کبھی نہیں کھیلا۔
Loading X post…
Open original post on Xکرکٹر نے کہا کہ غیر ملکی لیگز سے پیشکش آنے کے باوجود ڈومیسٹک کو ترجیع دی، اس سے بڑھ کر ملک کی محبت کیا ثبوت ہوسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے فینز اور کرکٹ کے کھیل سے پیار کرنے والے جلد جان لیں گے کہ مجھے کیوں پی ایس ایل سے دور رکھا جارہا ہے۔
ملک میں ممکنہ عام انتخابات کے انعقاد کی وجہ سے پی ایس ایل کے نویں سیزن کا شیڈول تبدیل کردیا گیا پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے لیگ کا شیڈول میں تبدیل کیا گیا ہے، نئے شیڈول کے تحت پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو لاہور جبکہ فائنل 19 مارچ 2024 کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل پی ایس ایل نائن کے آغاز کی تاریخ 8 فروری مقرر کی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ بھی اسی روز مقرر کی گئی ہے جس کے باعث انتظامیہ نے شیڈول تبدیل کیا,پاکستان کرکٹ بورڈنے چار وینیوز کو فائنل کیا ہے جس میں لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی، تمام 6فرنچائزز نے 18رکنی اسکواڈ کو فائنل کرلیا۔
لاہورمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونیوالی پی ایس ایل 9 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں فرنچائزز کے مالکان، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور کرکٹرز شریک ہوئے۔
ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگری کے راؤنڈ ون میں اپنی پہلی پک میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کو پک کرلیا، کراچی کنگز نے پلاٹینم راؤنڈ ون کی دوسری پک میں ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کیرون پولارڈ کو چن لیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم راؤنڈ ون کی تیسری پک میں ویسٹ انڈیز کے ہی شیرفن ردرفورڈ اور محمد عامر کا انتخاب کیا، پشاور زلمی نے چوتھی پک میں افغانستان کے نور احمد کا انتخاب کرلیا جبکہ لاہور قلندرز نے پلاٹینم راؤنڈ ون کی چھٹی پک میں فخر زمان کا انتخاب کرلیا۔
لاہور قلندرز نے پلاٹینم کے دوسرے راؤنڈ کی پہلی پک میں جنوبی افریقا کے راسی وین ڈر ڈوسن کا انتخاب کرلیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم راؤنڈ ٹو کی دوسری پک میں انگلینڈ کے جورڈن کاکس کو پک کرلیا جبکہ کراچی کنگز نے پلاٹینم راؤنڈ ٹو کی تیسری پک میں آسٹریلوی آل راؤنڈر ڈینئل سیمز جبکہ چوتھی اور آخری پک میں محمد نواز کو ٹیم کا حصہ بنالیا۔
ڈائمنڈ کیٹیگری کے راؤنڈ ون کی پہلی پک میں ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا انتخاب کرلیا، پشاور زلمی نے آصف علی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے بولر ٹائمل ملز کو ٹیم کا حصہ بنایا، کراچی کنگز نے ڈائمنڈ راؤنڈ ون کی چوتھی پک میں نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ جبکہ لاہور قلندرز نے ڈائمنڈ راؤنڈ ون کی پانچویں پک میں صاحبزادہ فرحان کو چن لیا۔
گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے نوین الحق کو ٹیم میں شامل کیا جبکہ ملتان سلطانز نے ریزا ہینڈرکس اور ریسی ٹوپلی کا انتخاب کیا,سلور کیٹیگری کے راؤنڈ ون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی پک میں سعود شکیل، ملتان سلطانز نے طیب طاہر اور شاہ نواز دھانی، لاہور قلندرز نے محمد عمران جونیئر، کراچی کنگز نے محمد عامر خان اور پشاور زلمی نے عارف یعقوب کو ٹیم میں شامل کیا۔
سلور کیٹیگری راؤنڈ ٹو میں اسلام یونائیٹڈ نے میتھیو فورڈ اورسلمان علی آغا ، لاہورقلندرز نے احسن بھٹی کو سلیکٹ کرلیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سجاد علی جونیئر اور ملتان سلطانز نے محمد علی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2ahmedshahhzbdhgdhgfgd.png
Advertisement





