- Joined
- Feb 1, 2016
- Posts
- 2,375
- Reaction score
- 4,525
- Points
- 113
Loading X post…
Open original post on Xوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے لوگ ڈیل کے لیے تیار ہیں، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے لوگ بھی اس پر غور کریں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مرکز میں مسلم لیگ (ن) ٹو بننے جارہی ہے تاہم یہ نہیں معلوم کہ اس کی قیادت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کریں گے یا سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی وزیراعظم عمران خان کو پیسہ لینے کی تجویز پیش کی تھی۔
شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ سابق صدر اور نیب کے ہاتھوں گرفتار پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے لوگ حکومت کے ساتھ ڈیل کرنے اور کچھ دینے دلانے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مسلم لیگ (ن) کو مشورہ دیا کہ لیگی رہنما بھی اس حوالے سے سوچ و بچار کریں۔
Source
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/7gbglqE.jpg





