پاکستان پیپلزپارٹی نے پشاور سے عوامی نیشنل پارٹی کی اہم وکٹ اڑادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور اسفند یا ر ولی کے قریبی ساتھی عابد اللہ یوسفزئی نے اےاین پی چھوڑنے اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے ایک وفد نے پشاور میں عابداللہ یوسفزئی سے ملاقات کی، اس موقع پر ملک کی مجموعی و خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے پی کے کے صدر محمد علی شاہ باچا نے اے این پی کےسینئر صوبائی رہنما اور باچا خان مرکز کے سابق سربراہ کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
Loading X post…
Open original post on Xعابد اللہ یوسفزئی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئےچیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ عابد اللہ یوسفزئی کا شمار عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور سربراہ اسفند یار ولی کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا، وہ اے این پی پشاور میٹرو پولیٹن کے صدر اور باچا خان مرکز کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3bilawlakskjsbhsusjkddj.png
Advertisement





