Advertisement

پینٹاگون کی رپورٹ پر پاکستان برہم،

افغانستان کی سکیورٹی اور استحکام کی جانب پیش رفت کے نام سے جاری ہونے والی امریکی محکمہ دفاع کی رپورٹ پر حکومت پاکستان نے شدید احتجاج ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونےوالے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس رپورٹ میں پاکستان پر بغیر کسی ثبوت کے الزام لگایا گیا ہے کہ اس کے ہاں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں یا پاکستان کی سرزمین سے افغانستان اور بھارت کے خلاف بلواسطہ مسلح گروہوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ان بلا جواز بیانات پر وزیراعظم کے مشیر برائے سیکیورٹی اور خارجہ امور سرتاج عزیز نے امریکی سفیر رچرڈ اولسن تک پہنچایا جنھیں آج دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا۔

حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ امریکہ سمیت پوری دنیا کی جانب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کا خیر
مقدم کیا گیا۔

آپریشن میں کامیابی سے شدت پسندوں کی کمیں گاہوں کو ختم کیا گیا، اور یہ بغیر کسی تخصیص کے تمام شدت پسندوں کے خلاف ہے۔

اپنے بیان میں پاکستانی دفتر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کو دیکھتے
ہوئے اس معاملے کو درست تناظر میں دیکھا جائے گا۔


پینٹاگون کی طرف سے امریکی کانگریس کے لیے ہر چھ ماہ جاری کی جانے والی اس رپورٹ کے مطابق: پاکستان ان پراکسی فورسز یا بالواسطہ لڑنے والی طاقتوں کا استعمال افغانستان میں اپنے گھٹتے ہوئے اثر رسوخ کی وجہ سے اور بھارت کی بہتر فوجی طاقت کے خلاف حکمتِ عملي کے طور پر کر رہا ہے۔


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سرحد کے اندر چھپے طالبان اب بھی افغانستان میں حملے کر رہے ہیں اور یہ کہ پاکستان افغانستان دوطرفہ تعلقات کے لیے مشکلیں پیدا کر رہا ہے۔
پینٹاگون کی طرف سے چھ ماہ پہلے جاری رپورٹ میں بھی پاکستان پر اس طرح کے الزام لگائے گئے تھے لیکن اس رپورٹ میں پہلی بار کہا گیا ہے کہ پاکستان ان شدت پسندوں کو ہندوستان کی بہتر فوج کے خلاف حكمتِ عملي کی طور پر استعمال کر رہا ہے۔


http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/11/141105_pa_protest_us_def_report_hk#share-tools


140317160924_sartaj_aziz_640x360_bbc_nocredit.jpg
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: پینٹاگون کی رپورٹ پر پاکستان برہم، امریک&a

جسکے تلوے چاٹے جائیں اس پر برہم نہیں ہو سکتے
دوست
​
 
140317160924_sartaj_aziz_640x360_bbc_nocredit.jpg


Who gives a damn what this pakistani made Mr. Fantoosh thinks and says?
Sar hay to ball nahin, ankhein hein lekin dekh nahin saktay, kaan hein lekin sunn nahin saktay
zaban hay lekin bol nahin saktay!.......(bigsmile)
 
Advertisement
A DO MORE tactic...........to drag Pakistan for further services in the so-called US/ASAF exit.........and tk help India take control Afghan policy
 
سی ٹی بی ٹی اور ، گنجوں میں ایک قابل قدر اضافہ
جسکی نظر پہلے سے ہی کمزور ہے ، اور اسکو جو چیز پہلے نظر آنی چاہئیے وہ ہو جانے کے بعد نظر آتی ہے........