Advertisement

پینتیس (35)پنکچر بھی موصُوف نے ایجاد کیے تھے‘

پینتیس (35)پنکچر بھی موصُوف نے ایجاد کیے تھے‘
طاہر عمرانبی بی سی اردو ڈاٹ کام

_99763458_shahidmasood.jpg

سوشلستان میں زینب کے بہیمانہ قتل پر تبصرے اور مذمتی بیانات تو جاری ہیں مگر اس کے ساتھ جو ہر ایسے کیس میں ہوتا ہے وہی ہو رہا ہے کہ ہر ایک اپنی سازشی مفروضوں کی دکان لگا کر بیٹھا ہے اور اسے دھڑا دھڑ بیچ رہا ہے۔
ان میں سے بعض مفروضے تو اتنے مضحکہ خیز ہیں کہ پڑھ کر خیال آتا ہے کہ آخر کیسے یہ خیال آیا ہو گا۔ مگر ہم ان میں ایک نجی چینل کے اینکر کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر بات کرتے ہیں جنہیں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے عدالت میں بھی طلب کیا۔
جھوٹا الزام لگانے کی کیا سزا ہے؟

زینب انصاری کے قتل اور ریپ کے الزام میں گرفتار ملزم عمران علی کی گرفتاری کے بعد ٹی وی اینکر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ عمران علی ’ایک عالمی چائلڈ پورنوگرافی نیٹ ورک کا حصہ ہے اور اس کے 37 بینک اکاؤنٹس ہیں۔‘
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کی بنیاد پر حکومت پنجاب اس الزام کی تردید کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دے چکی ہے مگر یہ سب ہونے تک سوشل میڈیا پر ایک طوفان آکر جا چکا تھا۔
صحافی اور اینکر مجیب الرحمان شامی نے لکھا 'زینب قتل کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے انکشافات بہت اہمیت کے حامل ہیں، اب یہ بات ہوا میں نہیں اڑے گی، ہم توقع کرتے ہیں کہ اس کی جلد از جلد تفتیش ہو گی اور اگر دعویٰ درست ہے تو اس نیٹ ورک کا ہرصورت خاتمہ کیا جائے گا۔'
ٹوئٹر اور سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے اس بات کی تائید کی کہ اس بات کی اب تحقیق ہونی چاہیے۔

_99763461_khurram.jpg

عمران خان کی ٹویٹ اور صحافی خرم حسین کا جواب


تاہم پاکستان میڈیا واچ کے ہینڈل سے ٹویٹ کرنے والے اکاؤنٹ نے لکھا 'سپریم کورٹ آف پاکستان کو ڈاکٹر شاہد مسعود کا مواخذہ کرنا چاہیے۔ اگر ان کا زینب کے قاتل عمران کے بارے میں دعویٰ درست ثابت نہیں ہوتا اور اگر وہ ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ ٹی وی پر سازشی تھیوریاں بیچنے پر انہیں لازمی سزا دی جانی چاہیے۔'
عادی تنولی نے بھی یہی لکھا کہ 'اگر ملزم عمران علی کا کوئی بھی بینک اکاونٹ ثابت نا ہو اور ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ غلط ثابت ہوجائے تو عدالت کیا سزا دے گی ڈاکٹر شاہد مسعود کو؟ اسلام میں جھوٹا الزام لگانے کی کیا سزا ہے؟'
عدنان رشید نے لکھا کہ 'شاہد مسعود پہلے بھی ن لیگ پر الزامات لگاتے رہے ہیں لیکن وفاقی وزیر اور مقامی سیاستدان پر چائلڈ پورنوگرافی اور عالمی نیٹ ورک کا رکن ہونے کا الزام ایسا نہیں کہ جسے جانے دیا جائے، ن لیگ کو سپریم کورٹ ازخود نوٹس میں فریق بننا چاہیے۔'
میاں عالمگیر شاہ نے سوال کیا کہ 'شاھد مسعود کے پاس زینب کے قاتل کے بارے میں اتنی زیادہ معلومات تھیں، تو انھوں نے قاتل تک پہنچنے میں پولیس کی مدد کیوں نہیں کی؟ شاہد مسعود اپنے بارے میں بھی بتائیں کہ ان کے پیچھے کون سی بااثر شخصیات ہیں جن سے زینب کے قاتل کی گرفتاری ہضم نہیں ہو رہی۔'
ایک اور ٹی وی اینکر اقرار الحسن سید نے لکھا 'بطور سینئر ڈاکٹر شاہد مسعود میرے لیے قابلِ احترام ہیں۔ لیکن میری معلومات اور تجزیہ یہ ہے کہ 37 بینک اکاؤنٹس، انٹرنیشنل مافیا یا سیاسی سرپرستی والا کوئی معاملہ نہیں ہے۔ میرے اس جواب کو سنبھال کر رکھیے گا۔'
یاد رہے کہ اس سے قبل 2013 کے عام انتخابات کے دوران نجم سیٹھی کے حوالے سے 35 پنکچر کی بات ڈاکٹر شاہد مسعود نے کی تھی جس کے ثابت نہ ہونے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ اس بارے میں ان کا اپنا بیان 'ایک سیاسی بیان تھا۔'
آصف علی سندھو نے اسی بارے میں تبصرہ لکھا کہ 'ڈاکٹر شاہد مسعود کی بات پر پاکستان میں صرف عمران خان یقین کرتا ہے۔ 35 پنکچر بھی موصُوف نے ایجاد کیے تھے اب 37 اکاٶنٹ بھی مارکیٹ میں آ گئے ہیں۔'
یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے کیے گئے دعوے پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا 'عمران علی کی زینب کیس کے بعد گرفتاری کے بعد بچوں کی پورنوگرافی، استحصال اور قتل کا ایک مربوط نیٹ ورک سامنے آ رہا ہے جیسا کہ یہ پتا چلا ہے کہ اس کے متعدد بینک اکاؤنٹ ہیں۔ واضح طور پر یہ ہمارے معصوم بچوں کے خلاف جرائم میں طاقتور لوگوں کے ملوث ہونا واضح کرتے ہیں۔'
اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے صحافی خرم حسین نے لکھا 'ڈیئر مسٹر خان، قاتل کی اب تک ان اکاؤنٹس کی ملکیت ثابت نہیں ہوئی۔ یہ شاہد مسعود کا الزام ہے کہ ان کے پاس ایسی تفصیلات ہیں۔ سپریم کورٹ ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے دیے گئے مواد کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ ان کے دعوے کی سچائی پرکھ سکے۔ براہِ کرم اس فرق کو سمجھیں۔'
عمران خان نے بعد میں اپنی اس ٹویٹ سے تھوڑا پیچھے ہٹتے ہوئے جمعرات کو ٹویٹ کی کہ ’دکھ ہوتا ہے کہ عمران علی کے اکاؤنٹس ہیں یا نہیں اس پر تنازع کھڑا کیا جا رہا ہے۔ ہمیں سنسنی خیزی سے باز آنا چاہیے اور قابلِ بھروسہ جے آئی ٹی کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے جو معصوم زینب اور قصور کے دوسرے بچوں کے ساتھ ہونے والے خوفناک واقعے کی مکمل تحقیق کر سکے۔‘
ڈیجیٹل درویش نامی ہینڈل نے ٹویٹ کی کہ 'سکرپٹ کی کمزوری کا یہیں سے اندازہ لگا لیں کہ اگر کچھ ٹھوس ہوتا تو کیا ڈاکٹر شاہد مسعود کی خدمات لی جاتیں؟'
ان کے بقول اگر اس میں تھوڑی بھی صداقت ہوتی تو حکومت مخالف نیوز چینلز 'ثبوت ٹی وی سکرینوں پر لہرا لہرا کر قوم کی سماعتوں کا ستیاناس کر چکے ہوتے۔'
پنجاب حکومت نے اپنے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی کہ ’تحریری نوٹس بھجوائے جانے کے باوجود ڈاکٹر شاہد مسعود حکومتِ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تاکہ وہ ان اکاؤنٹس کے بارے میں کیے گئے دعوے کے بارے میں معلومات شیئر کرسکیں۔ ان کے رابطہ نمبر بند رہے اور ہمارا ان سے رابطہ نہیں ہوا۔‘


http://www.bbc.com/urdu/pakistan-42834618
​
 
Advertisement
just wait till Sunday SC will decide who is right or wrong I think people inside come out against DR sab on this issue. I also don't agree with some issues with DR sab but give time to proof or SC thinks what he gave is correct or not
 
Advertisement
British Bhain C urf BBC ..... thora deeraj
Shahid Masood bhi idhar hi hay Supreme Court bhi idhar
Samnay aa jaey ga .... kia hay aur kiaa nahi
 

انکا بہنوئی کیپٹن صفدر بھی ڈاکٹر کی ایجاد تھا ----کہہ دو

او بغرتو یہ قومی سانحہ ہے
دیکھتے نہی ہو ؟؟؟
 


ڈاگڈار شاہد مردو نفسیاتی مریض اور ڈبل ایجنٹ ہے۔ نواز شریف کا بھی ایجنٹ اور اسٹیبلشمنٹ کا بھی۔ اب خود ہی سوچیں کہ اپنی اس گھٹیا حرکت سے اس نے نواز شریف کو کتنا فائدہ پہنچایا کہ اسٹبلشمنٹ سویلین کی حکومت کو خراب کرتی ہے۔

اب اس ڈنگر ڈاگڈار کے مقدر میں اللہ کی طرف سے ذلت لکھی گئی ہے جو شاید قبر سے آگے تک اسکا پیچھا کرے گی۔ کوئی پانچ چھ سالوں میں اسٹیبلشمنٹ جتنی ڈاکڈار شاہد مسعود اور شیخ رشید کے ہاتھوں رسوا ہوئی ہے امریکہ اور انڈیا مل کر بھی نہیں کر سکتے تھے۔ فوج کے دیہہ جمات پاس ٹائپ لوگ جب میجر، کرنل بن کر آئی ایس آئی میں چلے جاتے ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں جیسے یہ کوئی خدائی مخلوق ہو گئے اب انہیں غیب سے خبریں ملنے لگی ہیں۔ وہ پینڈو ڈنگر قسم کے لوگ بھی شرٹیں پینٹیں کس کر اپنے آپ کو سی آئی اے سمجھنے لگتے ہیں۔ حالنکہ انکی ٹوٹل اوقات شہریوں کے فون سننا، لکھنے پڑھنے والے لکھاری قسم کے لوگوں کو پکڑ کر چھتر مارنا اور اخیر یہ کہ بندے مکمل طور پر غائب کرنے سے زیادہ نہیں۔
کسی کو یاد ہو نہ ہو۔ آصف زرداری کی حکومت بننے کے چار مہہینے بعد ہی اس ڈنگر ڈاگڈار نے اسکے جانے کی تاریخیں دینا شروع کر دی تھیں۔ پھر پینتیس پینچر کی شرلی بھی اسی افغانی کھوتے کے مونہہ والے نے چھوڑی تھی۔ ایسی ہزاروں خبریں اسنے بریک کیں جو ساری جھوٹی اور من گھڑت ثابت ہوئیں۔ نہ سر نہ پیر کوئی۔ اب نیوز بریک کرنے کی بجائے اسکا منہہ بریک کرنا چاہیئے۔
اتنی ذلالت کے بعد اس لعنتی ڈاگڈار کو ڈب مرنے کیلئے کس کی اجازت درکار ہے؟​
​
 
Advertisement
میڈیا کے ایک حصے کو اچانک ٹربو لگا ہے اور اتنا متحرک ہوا کہ جیسے ملک میں جنگ لگ گئی ہے ڈاکٹر سچا ہے یا جھوٹا اس کے لئے غیر جانبدار اور قابل بھروسہ تحقیقات ہونی چاہئے ، سپریم کورٹ کی جے ٹی آئی ابھی بنی نہیں پٹواری جے ٹی آئی نے فیصلہ بھی سنا دیا کوئی بہت تگڑی مافیا لگتی ہے
 


ڈاگڈار شاہد مردو نفسیاتی مریض اور ڈبل ایجنٹ ہے۔ نواز شریف کا بھی ایجنٹ اور اسٹیبلشمنٹ کا بھی۔ اب خود ہی سوچیں کہ اپنی اس گھٹیا حرکت سے اس نے نواز شریف کو کتنا فائدہ پہنچایا کہ اسٹبلشمنٹ سویلین کی حکومت کو خراب کرتی ہے۔

اب اس ڈنگر ڈاگڈار کے مقدر میں اللہ کی طرف سے ذلت لکھی گئی ہے جو شاید قبر سے آگے تک اسکا پیچھا کرے گی۔ کوئی پانچ چھ سالوں میں اسٹیبلشمنٹ جتنی ڈاکڈار شاہد مسعود اور شیخ رشید کے ہاتھوں رسوا ہوئی ہے امریکہ اور انڈیا مل کر بھی نہیں کر سکتے تھے۔ فوج کے دیہہ جمات پاس ٹائپ لوگ جب میجر، کرنل بن کر آئی ایس آئی میں چلے جاتے ہیں تو لوگ سمجھتے ہیں جیسے یہ کوئی خدائی مخلوق ہو گئے اب انہیں غیب سے خبریں ملنے لگی ہیں۔ وہ پینڈو ڈنگر قسم کے لوگ بھی شرٹیں پینٹیں کس کر اپنے آپ کو سی آئی اے سمجھنے لگتے ہیں۔ حالنکہ انکی ٹوٹل اوقات شہریوں کے فون سننا، لکھنے پڑھنے والے لکھاری قسم کے لوگوں کو پکڑ کر چھتر مارنا اور اخیر یہ کہ بندے مکمل طور پر غائب کرنے سے زیادہ نہیں۔
کسی کو یاد ہو نہ ہو۔ آصف زرداری کی حکومت بننے کے چار مہہینے بعد ہی اس ڈنگر ڈاگڈار نے اسکے جانے کی تاریخیں دینا شروع کر دی تھیں۔ پھر پینتیس پینچر کی شرلی بھی اسی افغانی کھوتے کے مونہہ والے نے چھوڑی تھی۔ ایسی ہزاروں خبریں اسنے بریک کیں جو ساری جھوٹی اور من گھڑت ثابت ہوئیں۔ نہ سر نہ پیر کوئی۔ اب نیوز بریک کرنے کی بجائے اسکا منہہ بریک کرنا چاہیئے۔
اتنی ذلالت کے بعد اس لعنتی ڈاگڈار کو ڈب مرنے کیلئے کس کی اجازت درکار ہے؟​
​

ابے صبر کر ہاتھ پیر کیوں پھولے ہوے ہیں غیر جانبدار تحقیقات ہونے دو سچ جھوٹ سامنے آ جائے گا ، ہم نے تو کیلیبری فونٹ اور میری غیر ممالک میں کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے والے عظیم الشان جھوٹ بھی بھگتے ہوے ہیں
 
Advertisement
sala fake news or conspiracy theory ka god father hay ..encounter karo salay ka bulao Rao Anwar ko
 
دو نمبر لفافہ صحافی اور لبرلز ملکر اس فورم پر ڈاکٹر شاھد مسعود کے خلاف پروپوگنڈہ کر رہے ہیں۔حرامیو تمھاری گاف میں کیوں مرچ لگی ہے سپریم کورٹ کو اسکا فیصلہ کرنے دو اس نے اپنے ثبوت دے دئے ہیں۔ان
 
جنکی ماں پر بھی کوئ نہیں تھوکتا کہ تھوک ضائع ہو گی وہ ***** بھی اپنا چورن بیچنے کو ڈاکٹر شاھد پر بھونک رہے ہیں