Advertisement

پٹرول کی قیمت میں کمی: شہبازشریف کے اقدام کی بھارتی فلم سے مماثلت؟

کچھ روز قبل حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں 137 روپے اضافہ کیا اور دوسرے دن ہی وزیراعظم شہبازشریف سکرین پر جلوہ گر ہوئے اور پٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی کا اعلان کردیا

اس پر سوشل میڈیا صارفین نے راجیش کھنہ کا ایک کلپ شئیر کردیا جو وزیراعظم شہبازشریف کے اعلان سے ہی مماثلت رکھتا ہے۔

رابعہ ملک نے کلپ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف تو راجیش کھنہ کو بھی پیچھے چھوڑ گئے ۔اس وقت شہباز شریف نے بھی پاکستانیوں کے ساتھ کچھ ایسا ہی کیا ہے …. اسکرپٹ وہی ہے، بس کردار مختلف ہیں
Loading X post…
Open original post on X

آج سے 42 سال پہلے یعنی 1984 میں راجیش کھنہ کی ایک فلم ریلیز ہوئی تھی جس میں وہ حجام بنے ہوتے ہیں اور لوگوں کی شیو اور بال بناتے ہوئے جاندار سیاسی تبصرہ کرتے ہیں، پھر قسمت پلٹا کھاجاتی ہے اور راجیش کھنہ ایم ایل اے اور وزیراعلیٰ بن جاتا ہے اور کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا شروع کردیتا ہے۔

اس فلم کا ایک سین سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جس میں راجیش کھنہ کے پاس منافع خور تاجر آتے ہیں اوراس سے کہتے ہیں کہ روٹی کے دام بڑھانے ہیں، راجیش کھنہ پہلے کہتا ہے کہ نہیں، میرے ہوتے ایسا نہیں ہوگا، میرے لوگ پریشان ہوں گے۔ پھر ایک منافع خور کہتا ہے کہ وہ چیف منسٹر پرائیویٹ فنڈ (کرپشن فنڈ) میں پیسہ دینے کو تیار ہیں۔ راجیش کھنہ پوچھتا ہے کہ کتنے پیسے دو گے؟

تاجر کہتا ہے کہ ہم 2 لاکھ، راجیش کھنہ انکار کردیتا ہے، پھر تین لاکھ کہتا ہے اور راجیش کھنہ 5 لاکھ پر مان جاتا ہے۔ پھر وہ تاجروں سے پوچھتا ہے کہ کتنا ریٹ بڑھانا ہے؟ تاجر کہتے ہیں کہ ڈبل کرنا ہے، راجیش کھنہ انہیں کہتا ہے کہ ڈبل نہیں ٹرپل کردو

تاجر نعرے لگاکر چلے جاتے ہیں تو سیکرٹری کہتا ہے کہ سرکار عوام ہمارے خلاف کھڑی ہوجائے گی جس پر راجیش کھنہ کہتا ہے کہ ہوجائے کھڑی۔۔ دیکھیں پھر میں کیا کرتا ہوں

پھر اگلے دن ریٹ تین گنا ہونے پر عوام سڑکوں پر آجاتی ہے تو راجیش کھنہ ٹی وی پر آتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے آپ کی مشکلات کا احساس ہے، میں روٹی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتا ہے، اب روٹی کی قیمت تین گنا نہیں دوگنا ہوگی اور اس طرح عوام راجیش کھنہ کے حق میں نعرے لگاکر گھروں کو چلی جاتی ہے۔

مونا سکندر نے کلپ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئیڈیا راجیش کھنہ نے دیا تھا
Loading X post…
Open original post on X

ماریہ بلوچ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے کہتے ہیں راج نیتی۔۔ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد پٹرول 80 روپے کم کر دیا وہ راجیش کھنہ کی وہ فلم یاد آگئی جب وہ مکھیا منتری تھے۔اب شہباز شریف نے بھی یہی کیا، ااور پٹرول سے اربوں روپے بھی کما لیے ۔
اور اب سستے کی فلم چلا دی۔جبکہ دوسری طرف ڈیزل وہیں کھڑا ہے۔۔ اسے کہتے ہیں راج نیتی
Loading X post…
Open original post on X

محمد فہیم نے تبصرہ کیا کہ راجیش کھنہ کی فلم " آج کا ایم ایل اے رام اوتار" آج سے 42 سال قبل ریلیز ہوئی تھی / ہم نے جو آج کیا وہ بھارت میں 42 سال قبل ہوا تھا۔ اسی سے اندازہ لگا لیں ہماری سیاست بھارت سے 42 سال پیچھے ہے
Loading X post…
Open original post on X
​