Advertisement

پولیس کا سابق کمشنر راولپنڈی کے پی اے کے گھر پر چھاپہ


سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے پی اے کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

پولیس کے مطابق چھاپہ علی پور چٹھہ میں اشفاق تارڑ کی رہائش گاہ پر مارا گیا ہے۔

چھاپے کے دوران گھر میں موجود اشفاق تارڑ کے برادرِ نسبتی کو حراست میں لے لیا گیا۔

اشفاق تارڑ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ پولیس بیرونی دروازے کے تالے توڑ کر گھر میں داخل ہوئی، گھر کی تلاشی لی اور جو کاغذات ملے قبضے میں لے لیے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ہم سب گھر والوں کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے۔

ان کا کہنا ہے کہ اشفاق تارڑ محکمۂ معدنیات میں ملازم ہیں، جو لیاقت چٹھہ کے ساتھ پی اے کے طور پر کام کر رہے تھے۔

دوسری جانب رابطہ کرنے پر علی پور چٹھہ پولیس نے چھاپے کی تصدیق کی ہے۔

​
 
Advertisement
ISI ka new darama hai ye ta ke ilzam napaak fooj par na jai international media par jase Arshad sharief ko qatil kar ke uk mai ek ***** khara kar diya tha
 
مشرقی پاکستان میں بھی سچ بولنے والے جرنیلوں کے خلاف بولنے والے ہر محب وطن بنگالی کے گھر اسی طرح چھاپے مارے جاتے تھے ڈفرز نے ان ہی حرکتوں سے ملک توڑا تھا