- Joined
- Mar 1, 2023
- Posts
- 6,997
- Reaction score
- 6,215
- Points
- 168
ملک کی سلامتی آپ کی اپنے آئینی حدود میں واپسی اور اپنے اصل کام پر توجہ کرنے پر منحصر ہے نہ کہ سیاسی انجینئرنگ اور زراعت سے لے کر مویشی منڈیوں تک کے انتظامات دیکھنے میں۔ حالات دیکھیں اور اپنی ترجیحات دیکھیں۔ کل کو دوسرے ملکوں میں اپنے ناموں سے مکرنے سے بہتر ہے، آج اپنے ملک کو بسنے دو۔ اپنے لوگوں کو جینے دو۔
گلگت سے وزیرستان، باجوڑ سے بلوچستان، پورے ملک کو آگ میں جھونک دیا کیونکہ اپنی Relevance قائم رکھنے کے لیے ایک اور ڈالری جنگ کا سہارا درکار ہے، جو ہاتھوں سے پھسلتی طاقت کو دوام دینے کا راستہ بنے، بھلے اس کا ایندھن پوری قوم بن جائے۔
Loading X post…
Open original post on XLoading X post…
Open original post on Xچند ہفتے قبل ظل الہی کے ہرکارے کے دورۂ تاجکستان کے حوالے سے گفتگو میں رجیم کے ایک ٹاؤٹ کی جانب سے اجیت دووال ڈاکٹرائن کا حوالہ دیا گیا کہ پاکستان نے بھی اس پر عمل پیرا ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ کئی دن تک عسکری زرائع کی جانب سے اس بیان کی وضاحت یا تردید کا انتظار کرتا رہا۔ساتھ ہی اس بیان کو تاجکستان کے دوروں، وا خان کاریڈور کے حوالے سے بیانات، پھر کشمیر پر بدلتے مؤقف، فلسطین کے مسئلے پر دو ریاستوں کے قیام کا بیانیہ، اور ملک پر نئی جنگ مسلط کرنے کی کوششوں کے تناظر میں جانچا تو واضح ہوا کہ طاقت کو دوام دینے کی خواہش نے قابض عفریت کی سوچنے سمجھنے کی تمام صلاحیتیں مفلوج کردی ہیں۔
اجیت دول ڈاکٹرائین ایک offensive strategy ہے اور اس پالیسی کا مرکز یا نشانہ پاکستان تھا، اس کا حوالہ پاکستان کی جانب سے کسی پڑوسی ملک کو لے کر دینا ہی کافی تشویشناک بات ہے لیکن افسوسناک امر تو یہ ہے کہ ہماری سرزمین پر ہمارے مفادات کے لئے کام کرنے والو کو شہید کرنے پر ہم خاموش رہے، کشمیر پر اپنا مؤقف ہی تبدیل کردیا۔ ملک میں کوبکو لگی آگ کو ماپتے ہوئے دشمن کی پالیسی کا توڑ کیا نکالتے انکی معاونت کرنے لگے۔ ہماری سرحدوں کے اندر کاروائیاں کرنے پر ہم ان کو جواب کیا دیتے، وہ حکمت عملی جو ہماری تباہی کے لیے بنائی گئی تھی بجائے یہ کہ ہم اس اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ان کے سامنے سرینڈر کرکے نیا دشمن بنانے پر بضد ہیں۔دشمن ہمیں ”گھس کر مارنے کے لئے“ سرجیکل سٹرائکس؛ افسران اور اہم افراد کو کامیابی سےنشانہ بنارہا ہے اور ہم دوسری طرف سرجیکل سٹرائک اور گھس کر مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ ہم وہاں رجیم چینج کی خواہش بھی لئے بیٹھے ہیں اور اس مقصد کے لئے ہم نے اپنے وہ مہرے بیانیہ بنانے کے لئے متحرک کر دئیے ہیں جو سابقہ بھارت نواز رجیم کے قریبی ہیں۔
خلاصہ یہ ہے کہ عالمی طاقتوں کو فرد واحد سے نتائج جلدی اور فوری ملتے رہے ہیں چاہے وہ افغان جہاد ہو یا وار ان ٹیرر تب ڈکٹیٹر کو بیرونی امدد اور انکو اپنے مفادات عزیز تھے۔ طاقت کا کھیل اور طاقت کو طوالت دینے کی خواہش وہی ہے بس فرق یہ ہے کہ تب ہم ضرورت تھے اب ضرورت بننا چاہتے ہیں۔ تب بھی ڈکٹیٹر نے ذاتی مفاد (طاقت اور ڈالر) کے لیے قومی مفادات کا سودا کیا اور آج بھی وہی ہو رہا ہے جس کو ہم سے جو چاہئے وہ ملے گا، ہم ہر قسم کی خدمت کے لیے دستیاب ہیں چاہے اس کے لیے ملکی و قومی مفاد کا کتنا ہی نقصان ہو بس اتنی سی گارنٹی چاہئے کہ مقامی سطح پر جو جیسے ہے اس کو چلنے دیجئے ہم جمہوریت کے نام پر سرکس لگائیں، قوم کے لیڈر کو کال کھوٹری میں ڈالیں، چاردیواریاں پار کریں یا گھریلو خواتین کے گریباں چاک کریں، ہمارے زیر تسلط افلاس کے مارے ۱۳-۱۳ سال کے بچے ڈنکیاں لگا کر ملک سے نکلنے کی سعی کریں اور بیچھ سمندر مارے جائیں، عدالتوں کے احاطوں میں لوگ خود پر تیل چھڑکیں، مور چرانے والوں کے ملٹری ٹرائل ہوں اور قومی خزانہ لوٹنے والوں کو لینے خصوصی جہاز جائیں کوئی حساب نہ مانگے، ہم جو ظلم کریں جبر کریں کوئی ہمیں آئینہ نہ دکھائے۔ ہم چوبیس کروڑ بھیڑ بکریوں کو ہانک کر جہنم کی آگ میں جھونک دیں آپ سے کیا سروکار آپ کی خدمت تو پوری کریں گے نا؟
Loading X post…
Open original post on X- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/FL0kBVJ4/Murad-Saeed-3.jpg
Last edited:





