Advertisement

پورے ملک میں جمود کی فضاء،حکومت بندگلی میں:جنید سلیم


"آگے بڑھتے پاکستان کی پہلی مثال، شہباز شریف کے چار سالہ دور میں ملکی قرضے دوگنے ، یعنی پاکستان نے جتنے قرضے 75 سال میں لیے، شہباز سرکار نے اس سے زیادہ قرضے چار سال کے دوران لیے۔ ۔ دوسری مثال : درجنوں آئی پی پیز کے منصوبوں اور کیپیسٹی پیمنٹ کی ادائیگی کے باوجود پورا ملک، امراء بھی اس وقت شدید گرمی میں لوڈ شیڈنگ کے بدترین عذاب میں مبتلا ہیں۔ تیسری مثال؛ پاکستان نے گزشتہ سال 13,000 ارب روپے کے محصولات جمع کیے۔ ان میں سے 8000 ارب یعنی کل محصولات کا 61 فیصد حصہ جو ہے وہ صرف قرضوں کی، قرضوں کے سود کی ادائیگی کے لیے صرف ہوا۔ اس کے علاوہ 1800 ارب آئی پی پیز کو بجلی نہ بنانے یعنی کیپیسٹی پیمنٹ کی مد میں ادا کیے گئے۔ رواں مالی سال میں بھی کیپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 1800 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں"۔جنید سلیم


"اسپیکر ملک احمد خان کی میڈم وزیرِ اعلیٰ سے ملاقات کی خبر کا حاصل یہ ہے کہ فی الحال میڈم وزیرِ اعلیٰ اس پوزیشن میں نہیں کہ ملک احمد خان کے خلاف کوئی کارروائی کر سکیں۔ اس لیے فی الحال اس محاذ کو ٹھنڈا کر کے مناسب وقت کے انتظار کا شاید فیصلہ ہوا ہے۔ پھر جب کسی کا نام وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کے لیے لیا جانے لگے، ایسا حریف موروثی پارٹیوں میں عام طور پہ برداشت نہیں ہوتا۔ جس خاتون نے اپنے فرسٹ کزن حمزہ شہباز کو برداشت نہیں کیا، وہ ملک احمد خان کے ساتھ پارٹی میں کس طرح کمفرٹیبل ہو سکتی ہیں یا فیل کر سکتی ہیں؟ "۔ جنید سلیم

"پورے ملک میں ایک جمود کی فضا ہے اور یہ جمود ہے کہ ٹوٹنے کا نام نہیں لے رہا۔ حکومت ایسی بند گلی میں پھنستی چلی جا رہی ہے کہ باہر نکلنے کی ہر امید دم توڑتی چلی جا رہی ہے۔ پہلے عمران خان کو جیل کی کال کوٹھڑی میں ڈالا گیا۔ خیال تھا کہ اب سارے معاملات ٹھیک ہو جائیں گے اور قوم مائنس عمران فارمولے پر راضی ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لے گی۔ مگر ایسا ہو نہیں سکا۔ریاست اور حکومت کا عمران خان کو مائنس کرنے کا ہر خیال الٹا پڑا۔ حکومت کا خیال ہے کہ عمران خان کی جو بات جیل سے باہر آتی ہے، اس سے نظام کی سانسیں اکھڑنے لگتی ہیں"۔جنید سلیم
​
 
Imran Khan aur PTI ko minus karnay kay liay pura nizam corrupt kar diya, aain toor diaya, courts ko qabu may kar liya hay, laykin koi faida nahi hua. Awam ab bhi Khan ke saath hai aur hamesha rahay gi.
Jalnay waloon ka moo kala😁 RajaRawal111 Awan S Islamabadiya

Eyes Shining GIF by VEARN