پاکستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی سرگرمیوں کے دعوؤں پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ خاص طور پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو جعلی اور پرانی قرار دیتے ہوئے صارفین نے شدید تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد پوسٹس میں ان تصاویر کو 2023 کی بتایا جا رہا ہے، جبکہ کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ تصاویر او ایل ایکس سے لی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ"چنیوٹ کے ریلیف کیمپس میں جدید اور پورٹ ایبل واش رومز تعمیر کرکے نصب کر دیے گئے ہیں۔"
Loading X post…
Open original post on Xتحریک انصاف آفیشل نے تبصرہ کیا کہ "مریم نواز ایک بار پھر اپنی نااہلی اور فراڈیا ثابت کر رہی ہیں!"
Loading X post…
Open original post on Xتبسم کا کہنا تھا کہ "صرف اسی ایک تصویر سے اندازہ ہوجائے گا کہ سیلاب زدگان کو سارا ریلیف صرف سوشل میڈیا پر ہی مل رہا ہے، سارا دن ن لیگ یہ نوٹنکیاں کرتی پھرتی ہے۔"
Loading X post…
Open original post on Xصارفین نے تصاویر پر لکھی تاریخ "3-9-2023" کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرانی تصاویر ہیں۔ صحافی فہیم اختر نے طنز کیا کہ "یہ واش روم والی تصویر بھی فارم 47 والی نکلی۔۔۔ افسوس۔"
Loading X post…
Open original post on Xشاہد اسلم نے اپنی ایکس پوسٹ میں کہا کہ "خود تو آپ فارم 47 (جعلی جیت) پہ وزیر اعلی بن گئیں ہیں لیکن یہ 2023 کی تصویریں لگانے کی نوبت کیوں آگئی؟ تصویر آپ نے تھوڑی سی بھی بغور دیکھی ہوتی تو 2023 لکھا ہوا نظر آجاتا۔"
Loading X post…
Open original post on Xصحافی محمد عمیر سمیت کئی صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ تصاویر او ایل ایکس سے لی گئی ہیں یا ان پر تاریخ غلط ہے۔ ایک پوسٹ کے مطابق "گوگل سرچ کے مطابق یہ تصویر 11 ماہ قبل OLX پر بھی اپ لوڈ ہوئی تھی۔"
Loading X post…
Open original post on Xذیشان عزیز نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "یا تو یہ تصویر OLX سے لی گئی یا پھر آپکا بنایا واش روم ایک ہفے پہلے ہی OLX پر برائے فروخت ہے ۔ باقی تصویر میں تاریخ 2023 کی ہے۔"
Loading X post…
Open original post on Xسوشل میڈیا پر جاری تنقید سے واضح ہوتا ہے کہ عوام حکومتی دعوؤں اور عملی اقدامات کے درمیان فرق پر مایوسی کا شکار ہیں۔ سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی بجائے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اور پرانی تصاویر کے استعمال نے عوام کے غم و غصے کو مزید بڑھا دیا ہے۔ جبکہ مہنگائی اور حکومتی ناکامیوں پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
Loading X post…
Open original post on X
Last edited by a moderator:
Advertisement





