پنٹاگون نے ان ’’اُڑتی ہوئی نامعلوم چیزوں‘‘ کو امریکی سلامتی کےلیے خطرہ بھی قرار دیا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)
واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع ’’پنٹاگون‘‘ نے گزشتہ روز ایک خصوصی رپورٹ امریکی کانگریس میں پیش کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تصدیق شدہ معلومات کی روشنی میں یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اُڑن طشتریاں واقعی کوئی وجود رکھتی ہیں لیکن ’’اڑن طشتریوں کی حقیقت سے انکار بھی ممکن نہیں۔‘‘
حیرت انگیز طور پر، اس رپورٹ کے صرف 9 صفحات ہی عوام اور میڈیا کےلیے جاری کیے گئے ہیں جبکہ باقی کی تمام رپورٹ ’’خفیہ‘‘ رکھی گئی ہے۔
بتاتے چلیں کہ امریکی میڈیا کو اس عجیب و غریب رپورٹ کی سُن گن چند ہفتوں پہلے ہی مل گئی تھی جبکہ ایکسپریس نیوز کی اسی ویب سائٹ پر اس بارے میں وقفے وقفے سے خبریں بھی شائع ہوتی رہی ہیں۔
یہ خبریں بھی ضرور پڑھیے:
اس رپورٹ میں 2004 سے گزشتہ برس تک اُڑن طشتریاں دیکھے جانے کے 144 واقعات کا تذکرہ ہے جن میں سے بیشتر امریکی بحریہ کے اہلکاروں نے رپورٹ کیے ہیں۔
واضح رہے کہ ’’اڑن طشتریوں‘‘ (UFOs) کو نیا متبادل نام ’’غیر شناخت شدہ ہوائی مظاہر‘‘ (UAPs) دیا جاچکا ہے تاکہ انہیں سنجیدہ سائنسی تحقیق کا موضوع بنایا جاسکے۔
یہ رپورٹ امریکی بحریہ کی خصوصی ’’یو اے پی ٹاسک فورس‘‘ اور پنٹاگون کے ’’آفس آف دی ڈائریکٹر آف انٹیلی جنس‘‘ نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے، جبکہ عوام اور میڈیا کےلیے اس رپورٹ کا جو حصہ جاری (unclassify) کیا گیا ہے اسے ’’ابتدائی تجزیئے‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔
اس ابتدائی تجزیئے کا خلاصہ یہ ہے کہ ناکافی معلومات کی وجہ سے یو اے پیز (UAPs) کی کوئی سائنسی اور معقول وضاحت ممکن نہیں۔ لہٰذا، فی الحال ان مشاہدات کو جدید زمینی ٹیکنالوجی (انسانی ایجاد)، کرہ فضائی میں رونما ہونے والے قدرتی مظاہر، یا پھر ’’غیر ارضی ماخذ‘‘ (خلائی مخلوق) میں سے کسی ایک سے بھی وابستہ نہیں کیا جاسکتا۔
آسان الفاظ میں: اُڑن طشتریوں کا وجود حتمی طور پر ثابت شدہ تو نہیں لیکن ان کے ’’سچ‘‘ ہونے سے انکار بھی نہیں کیا جاسکتا!
رپورٹ کے اسی حصے میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ یو اے پیز (UAPs) نہ صرف پروازوں کی حفاظت کےلیے مسئلہ ہیں بلکہ ’’امریکا کی قومی سلامتی کےلیے چیلنج‘‘ بھی ہیں کیونکہ شاید ’’ان کی کوئی ایک توجیح ممکن نہ ہو۔‘‘
ویسے تو ہوا میں اُڑتی ہوئی ’’نامعلوم‘‘ چیزیں دیکھے جانے کے مبینہ واقعات ہزاروں سال قدیم ہیں لیکن بیسویں صدی میں ان کا سلسلہ 1940 کے عشرے میں شروع ہوا جب دوسری عالمی جنگ جاری تھی۔
تب سے لے کر آج تک ’’اُڑن طشتریاں‘‘ دیکھنے کے ہزاروں واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں جن کی بڑی تعداد امریکا سے تعلق رکھتی ہے۔
You should know by now that I do not trust any institutional journalism.... NYT, WP, CNN, FOX..... all mouthpieces of those who can afford them..... as a wisecrack once said, "Trying to figure out what's happening by reading a newspaper is trying to figure out the time by looking at a watch with the hours hand missing"
So no..............
When B-2 Spirits first flew out of Area 51, media and people thought they were ufos.....
Interstellar travel is just a no no unless they're AI driven or you invoke something outlandish like wormholes.... you cannot travel faster than the speed of light....
Moron it is not a prayer but a wishful thinking.
Esi liyay kehta hoon Gay say straight ho ja shayad teri khoopri may anti Muslim ka keera nikal jaay.
Teri khoopri kahan hay may comment nahi karoon ga.?
Moron it is not a prayer but a wishful thinking.
Esi liyay kehta hoon Gay say straight ho ja shayad teri khoopri may anti Muslim ka keera nikal jaay.
Teri khoopri kahan hay may comment nahi karoon ga.?
ببر شیر کی ایک ہی سادہ سی فلاسفی ہے جس کے دو اصول ہیں اگر کوی مخلوق زمین پر آتی جاتی رہتی ہے اور ہمیں ان کے ٹھکانے کا کوی علم نہیں تو سمجھ لو کہ وہ ہم سے بہت زیادہ ایڈوانس ہیں اور ایک ہی جھٹکے میں نانی یاد کروا سکتے ہیں، یعنی ان سے پنگا نہیں لینے کا دوسرا اصول کہ اگر ہم مریخ یا کسی اور سیارے پر مخلوق کو تلاش کرلیتے ہیں مگر وہ ہمیں نہیں جانتے تو ان کا اور ہمارا بہت زیادہ فرق ہوگا اور ان کو ہم سے پنگا نہیں لینا چاہئے شائد امریکہ نے چاند پر نیوکلئیر میزائل اسی لئے مارا تھا کہ مستقبل میں اگر کسی سے مڈھ بھیڑ ہوجاے تو کیا کرنا چاہئے یا پھر ہوسکتا ہے کسی دوسرے کو جو ہم پر نگاہ رکھنے کیلئے چاند پر آرہا ہو میسسیج دیا گیا ہو کہ چاند ہمارا ہے اس پر بیس نہیں بنانا