Advertisement

پندرہ ہزار سے زائد بجلی بلز دینے والوں کو ٹیکس نوٹسز بھیجنے کا فیصلہ

ایف بی آر نے ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کر لیا ہے اور ذرائع کے مطابق صنعتکاروں، وکلا ء اور ڈاکٹرز سمیت ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبرز اور موبائل نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ریوینیو آٹومیشن لمیٹڈ اور نادرا کا ڈیٹا اکٹھا کر کے ٹیکس کی چھان بین کی جائے گی۔

چئیرمین ایف بی آر کے مطابق جس کا بجلی کا بل 15 ہزار روپے یا اس سے زائد ہے، اس کو ٹیکس کا نوٹس بھیجیں گے، 30 دن میں نوٹس کا جواب نہ دینے پر بجلی کا کنیکشن کاٹ دیں گے، موبائل سم بلاک کردیں گے۔ رواں مالی سال 20 لاکھ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لائیںگے۔
​