لاہور ہائیکورٹ انتظامیہ نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے جوڈیشل افسران کے لیے ایک اہم مراعاتی اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنی زیر استعمال سرکاری گاڑیاں انتہائی رعایتی قیمت پر خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز، سول ججز اور فیملی ججز کو ان کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں، جن میں سوزوکی آلٹو، ٹویوٹا کرولا اور ہونڈا سٹی شامل ہیں، 2 لاکھ 50 ہزار سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان رعایتی قیمت پر خریدنے کا موقع دیا گیا ہے۔
یہ سہولت پنجاب بھر میں انسداد دہشت گردی عدالتوں، احتساب عدالتوں، بینکنگ عدالتوں، ایف آئی اے کی خصوصی عدالتوں، انسداد منشیات عدالتوں، کسٹمز عدالتوں اور لیبر عدالتوں میں خدمات انجام دینے والے ججوں کو بھی فراہم کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کی ماتحت عدلیہ سے تعلق رکھنے والے وہ جوڈیشل افسران جو اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ، سپریم کورٹ آف پاکستان، آئینی عدالت اور وفاقی و صوبائی وزارتِ قانون میں ڈیپوٹیشن پر خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ بھی اسی رعایتی اسکیم کے تحت اپنی سرکاری گاڑیاں خریدنے کے اہل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس اقدام سے تقریباً 2 ہزار جوڈیشل افسران مستفید ہوں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ڈائریکٹر جنرل نے پنجاب بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو اسکیم پر عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
تمام اہل جوڈیشل افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑی کی مقررہ رعایتی قیمت کا پے آرڈر 22 جولائی 2026 تک رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے نام جمع کرائیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں اس وقت 147 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، تقریباً 500 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، 110 سینئر سول ججز اور قریب ایک ہزار سول ججز، فیملی ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹس خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اس حوالے سے 11 جولائی 2026 کو 74 صفحات پر مشتمل سرکلر جاری کیا گیا، جس کے بعد ماتحت عدلیہ کے ججوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جبکہ متعدد عدالتی اہلکار رعایتی قیمت پر گاڑیاں خریدنے کے لیے پے آرڈرز بنوانے کی غرض سے بینکوں کا رخ کرتے دیکھے گئے۔
A poor country where we live on loans and remittances, and yet the 1% elite is living lavishly by making these idiotic decisions without any empathy for the poor.
The general public needs to be awakened before becoming the permanent slave of these corrupt elites.
لاہور ہائیکورٹ انتظامیہ نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے جوڈیشل افسران کے لیے ایک اہم مراعاتی اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اپنی زیر استعمال سرکاری گاڑیاں انتہائی رعایتی قیمت پر خریدنے کی اجازت دے دی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سینئر سول ججز، سول ججز اور فیملی ججز کو ان کے زیر استعمال سرکاری گاڑیاں، جن میں سوزوکی آلٹو، ٹویوٹا کرولا اور ہونڈا سٹی شامل ہیں، 2 لاکھ 50 ہزار سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے کے درمیان رعایتی قیمت پر خریدنے کا موقع دیا گیا ہے۔
یہ سہولت پنجاب بھر میں انسداد دہشت گردی عدالتوں، احتساب عدالتوں، بینکنگ عدالتوں، ایف آئی اے کی خصوصی عدالتوں، انسداد منشیات عدالتوں، کسٹمز عدالتوں اور لیبر عدالتوں میں خدمات انجام دینے والے ججوں کو بھی فراہم کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کی ماتحت عدلیہ سے تعلق رکھنے والے وہ جوڈیشل افسران جو اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ، سپریم کورٹ آف پاکستان، آئینی عدالت اور وفاقی و صوبائی وزارتِ قانون میں ڈیپوٹیشن پر خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ بھی اسی رعایتی اسکیم کے تحت اپنی سرکاری گاڑیاں خریدنے کے اہل ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس اقدام سے تقریباً 2 ہزار جوڈیشل افسران مستفید ہوں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ڈائریکٹر جنرل نے پنجاب بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو اسکیم پر عملدرآمد کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
تمام اہل جوڈیشل افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑی کی مقررہ رعایتی قیمت کا پے آرڈر 22 جولائی 2026 تک رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے نام جمع کرائیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں اس وقت 147 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، تقریباً 500 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، 110 سینئر سول ججز اور قریب ایک ہزار سول ججز، فیملی ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹس خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اس حوالے سے 11 جولائی 2026 کو 74 صفحات پر مشتمل سرکلر جاری کیا گیا، جس کے بعد ماتحت عدلیہ کے ججوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جبکہ متعدد عدالتی اہلکار رعایتی قیمت پر گاڑیاں خریدنے کے لیے پے آرڈرز بنوانے کی غرض سے بینکوں کا رخ کرتے دیکھے گئے۔
صرف چوروں کا کنٹرول ملک سے ختم ہو جائے تو ہر چیز صحیح ہو سکتی ھے دو قانون ایک ملک میں نہیں چل سکتے ہیں صرف انصاف کا نظام قانون ہر ملک میں چل سکتا ھے انصاف اور صرف انصاف یہ ہی اللّٰہ کا قانون ھے ہر انسان کو انصاف فراہم کیا جائے یہ ہی اسلام دین کا بھی قانون ھے