Advertisement

پنجاب کی دیہی یونین کونلسز پر کوڑا ٹیکس نافذ کردیا گیا

17korataxjalagagagia.jpg

محکمہ بلدیات پنجاب نے صوبے کے دیہی علاقوں پر کوڑا ٹیکس نافذ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی 2ہزار468 دیہی یونین کونسلز کے رہائشیوں پر کوڑا ٹیکس نافذ کردیا گیا ہے، جس کے تحت رہائشی گھروں سے ماہانہ 500 روپے جبکہ دوکانوں سے ماہانہ 100 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

محکمہ بلدیات کے مطابق شادی ہالز، سروس اسٹیشنز، پیٹرول پمپس جیسے بڑے کاروبار کرنے والوں سے1000روپے ماہانہ، جبکہ انڈسٹریل یونٹس پر ماہانہ 2 ہزار روپے کوڑا ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

محکمہ بلدیات پنجاب نے یہ ٹیکس 'دیہات چمکیں گے' منصوبے کے تحت عائد کیے ہیں، منصوبےکے تحت صوبے میں 12 ہزار ویلیج کونسلیں قائم کردی گئی ہیں اور 7ہزار 404 سینٹری ورکرز بھرتی کرلیے گئے ہیں۔

منصوبےپر سالانہ پانچ ارب18 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے، جبکہ ٹیکس کی مد میں اکھٹےہونے والےفنڈز کا تخمینہ4ارب ڈھائی کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

منصوبے کے حوالےسےسیکرٹری بلدیات پنجاب ڈاکٹر محمد ارشد کا کہنا تھا کہ پٹواری نمبردار کوڑا ٹیکس اکھٹا کرنے میں مدد کریں گے، منصوبے کی کامیابی کیلئے عوام پر ٹیکس عائد کیا ہے،اس منصوبے کےتحت دیہاتوں میں شہروں کی طرز پر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
 

یعنی اب فقہ حرام لیگیہ والے نوتھیوں کو اپنے اوپر کوڑا ٹیکس ادا کرنا پڑے گا؟

Cracking Up Lol GIF by HULU
​