Advertisement

پنجاب کا ہتک عزت قانون قانون شہريوں اور صحافيوں کے ليے کتنا خطرناک ہے؟

Loading X post…
Open original post on X


پنجاب کا ہتک عزت کا قانون بہت خطرناک ہے، اس کے مطابق ڈی فیمیشن کا مطلب ہے اگر آپ کسی کے بارے میں غلط بیان دیں، لیکن اس قانون میں کہیں نہیں لکھا کہ غلط کا مطلب کیا ہے۔ ویسے تو یہ قانون پنجاب میں پاس ہوا ہے، مگر اس کے تحت ملک کے کسی بھی شہری کے خلاف مقدمہ درج ہو سکتا ہے، آپ کہیں بھی رہتے ہیں، آپ کا کوئی بیان، ٹویٹ کسی نے پنجاب میں پڑھا ہے تو آپ پر ایف آئی آر ہو سکتی ہے۔ بے نظیر شاہ


پنجاب کا ہتک عزت کا قانون کے تحت فیصلہ ٹربیونلز کریں گے، ان ٹربیونلز کو ہیڈ کون کرے گا، اس کا فیصلہ حکومت کرے گی، وہ لاہور ہائیکور کا جج بھی ہو سکتا ہے اور ایسا شخص بھی جو جج بننے کا اہل ہو۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ حکومت کو 3 نام بھیجیں گی اور حکومت کو نام پسند نہ آئے تو وہ واپس بھیج دیں گی، دوبارہ پھر نام آئیں گے، یہ پراسس چلتا رہے گا جب تک حکومت کو نام پسند نہ آئیں۔ شکایت کنندہ بھی حکومت ہو سکتی ہے اور جج، جیوری اور ایگزیکیوشنر بھی حکومت ہو گی۔ بے نظیر شاہ

پنجاب کے ہتک عزت کے قانون کی سب سے خطرناک بات یہ ہے، آپ اپنا حق دفاع بھی نہیں کر سکتے، جب تک ٹربیونل آپ کو اجازت نہیں دیتا کہ آپ اپنا دفاع کریں۔ اگر ٹربیونل آپ کو اجازت نہیں دیتا تو آپ پر کیس لڑے بنا، ثبوت، صفائی دیے بنا 30 لاکھ کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔ جب ٹربیونل کے سامنے یہ کیس چل رہا ہو نہ آپ کو اجازت ہے نہآپ کے وکیل کو، نہ کسی تیسرے شخص کو کہ وہ اس کیس کی سوشل میڈیا یا میڈیا پر بات کر سکے، بے نظیر شاہ نے

پنجاب کے ہتک عزت کے قانون کے تحت آفس ہولڈرز صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب ، ججز ، چیف الیکشن کمشنر، سپیکر، ان کو شکایت کرنے خود جانے کی بھی ضرورت نہیں، وہ کسی بھی بھیج سکتے ہیں اور نہ ان کو عدالت آنے کی ضرورت ہے، بے نظیر شاہ

جمہوری ممالک میں عہدیداروں پر سب سے زیادہ تنقید ہوتی ہے، کیونکہ ان کے پاس زمہ دار ہوتی ہے اس لیے وہ جوابدہ ہوتے ہیں، لیکن پنجاب کے ہتک عزت قانون نے عہدیداروں پر تنقید کرنا اور سوال پوچھنا جرم بنا دیا ہے، بے نظیر شاہ
 
qatri naika ne hal hi me moulbio ka qatl e aam kiya. is se pehle baoji aur showbaz bi ye kam kr choke hain. sharif fascist mafia jamhor se ink **** ka bi wasta nhi.ye rigged election ki product ha. ye inhi kamo me expert hain