- Joined
- Apr 25, 2021
- Posts
- 6,745
- Reaction score
- 19,429
- Points
- 178
پنجاب پولیس کے جوانوں کی زندگیوں پر مبنی خصوصی فلم یوٹیوب پر بھی ریلیز کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اور ندیم چیمہ فلمز کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کردہ پاکستانی فلم "حلف" عید الفطر پر ملک بھر میں ریلیز کی گئی ہے۔
فلم کو ملنے والی بھرپور پزیرائی کے بعد پنجاب پولیس نے اس فلم کو یوٹیوب پر بھی ریلیز کردیا ہے، فلم یوٹیوب پر نشر کرتے ہوئے پنجاب پولیس نے اس کا لنک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر بھی کیا ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xخیال رہےکہ پنجاب پولیس کے تعاون سے تیار کردہ شارٹ فلم "حلف" کا پریمیئر لاہور کے الحمرا ہال میں 9 مارچ کو پنجاب پولیس کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا، یہ فلم ایک پولیس افسر کی نجی و پیشہ ورانہ زندگی کا احاطہ کرتی ہے، پریمیئر میں مرکزی کردار فلمسٹار معمر رانا ، سینئر فنکار راشد محمود اور لالی ووڈ کے متعدد اداکاروں نے شرکت کی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/Ch905TN/1.png
Last edited by a moderator:





