Advertisement

پنجاب پولیس کے آفیسر نے ایک زندہ مثال قائم کردی

31909223_968705356624087_3788121881891045376_n.jpg

31880539_968705383290751_3547545542277988352_n.jpg


Source of News

پنجاب پولیس کے آفیسر نے ایک زندہ مثال قائم کردی* داد رسی کیلئے تھانہ میں آنیوالی خاتون کو ایس ایچ او سٹی پھول نگر ملک جبار نے گھر جا کر منہ بولی بہن بنا لیا, انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی.

فتح ڈھاباں پھولنگر کی رہائشی مسمات رابعہ دختر محمد عاشق نے تھانہ سٹی پھولنگر میں درخواست گزاری کہ وہ ایک غریب عورت ہے ماں باپ وفات پا چکے ہیں اور کوئی بھائی بھی نہیں ہے میری ایک بھینس تھی جس کو بھی میرے مخالفین نے ہلاک کر دیا ہے, ایس ایچ او سٹی پھولنگر ملک محمد جبار نے عورت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور رابعہ اپنے گھر واپس چلی گئی, اگلے روز رابعہ بی بی کی خوشی کی انتہا نہ رہی جب اس نے دیکھا کہ ایس ایچ او اسکے گھر کے دروازہ پر چھوٹا بھائی بن کر کھڑا ہے,

ایس ایچ او نے رابعہ کے سر پر ہاتھ رکھا اور کہا کہ میں تمہارا آج سے چھوٹا بھائی ہو, رابعہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے جس نے پھولوں کی پتیوں کیساتھ اپنے بھائی کو الوداع کیا, اس طرح ایک پولیس افسر نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کرکے علاقہ مکینوں کے دل جیت لیے​
 
Last edited:
As a Muslim we must have good faith MAY ALLAH REWARD HIM, IF HIS INTENTIONS ARE GOOD. NORMALLY POLICE HAS GOT A VERY BAD REPO.