Advertisement

پنجاب میں اہم عہدوں پر دوسرے صوبوں کے افسر &am

74015691-chief-minister.jpg
طارق بٹ) پنجاب انتظامیہ حقیقتاً وفاق کا تصور پیش کرتی ہے کیونکہ اس میں مرکزی انتظامی ڈھانچے کی طرح پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والوں کا غلبہ نہیں ہے۔ پنجاب میں کئی اہم عہدوں پر دوسرے صوبوں، شمالی علاقوں، قبائلی خطے اور آزادکشمیر کے آفیسرز تعینات ہیں۔ کم از کم 64 انتظامی اور پولیس اہلکاروں کے ڈومیسائل پنجاب کے نہیں ہیں۔ وہ سیکرٹریوں سمیت بیوروکریسی کا حصہ ہیں۔ 4 خواتین سمیت 38 سول سرونٹس ہیں۔ 35 کا تعلق ضلعی انتظامی گروپ (ڈی ایم جی) سے ہے جبکہ ایک آفیسر آفس مینجمنٹ گروپ میں ہے۔ اس کے علاوہ 26 پولیس آفیسرز کے ڈومیسائل دوسرے صوبوں کے ہیں اور پنجاب میں سینئر اور دوسری سیٹوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈی ایم جی آفیسرز میں ایک گریڈ 21، 13 گریڈ 20، 11 گریڈ 19 اور 10 گریڈ 18 میں ہیں۔ او ایم جی آفیسر گریڈ 19 میں ہے۔ ان کے ساتھ اسفندیار کاکڑ اور صیدل خان لونی کے ڈومیسائل بلوچستان کے ہیں اور وہ ایڈیشنل سیکرٹری صحت اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب ہیں۔ گریڈ 21 میں سب سے سینئر ڈی ایم جی آفیسر اور پنجاب کے سیکرٹری داخلہ خیبر پختونخوا کے ہیں۔ گریڈ 20 کے 13 آفیسرز ہیں۔ سندھ سے 5 اہلکار، خیبر پختونخوا سے 4، بلوچستان، فاٹا، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے ایک ایک اہلکار ہے۔ ڈی ایم جی کے گریڈ 19 کے 11 افسروں میں 3 کا بلوچستان اور خیبر پختونخوا، دو، دو کا سندھ اور آزاد کشمیر جبکہ ایک کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔ گریڈ 18 کے 10 ڈی ایم جی افسروں میں سے 4 بلوچستان، دو، دو سندھ اور آزاد کشمیر اور ایک ایک خیبر پختونخوا اور شمالی علاقوں سے آیا ہے۔ او ایم جی میں گریڈ 19 کے آفیسر عادل اکبر خان کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے۔ اسی طرح پنجاب کی بیوروکریسی میں 9 آفیسرز سندھ اور خیبر پختونخوا سے ہیں۔ 6 بیوروکریٹس کا ڈومیسائل آزاد کشمیر کا ہے، 5 کا فاٹا، 2 کا اسلام آباد اور ایک کا ڈومیسائل شمالی علاقہ جات سے ہے۔ خیبر پختونخوا کے شاہد خان، محمد جہانزیب خان، آزاد کشمیر کے محی الدین احمد وانی اور فواد حسن فواد صوبائی سیکرٹری کے طورپر کام کررہے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کے میجر (ر) طارق جاوید آفریدی اور ڈاکٹر توقیر شاہ بالترتیب گورنر ہاؤس میں پرنسپل سیکرٹری اور وزیراعلیٰ پنجاب کے چیف سیکرٹری کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بلوچستان کے ڈاکٹر ثاقب عزیز اور داؤدمحمد بڑیچ سپیشل سیکرٹریز کے طورپر کام کررہے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا کی سمیرا صمد، آزاد کشمیر کے وقاص علی محمود، اسلام آباد کی مسز سارہ اسلم، خیبر پختونخوا کے اکرام اللہ، بلوچستان کے وقاص اسلم، سندھ کے عثمان احمد چوھدری اور آزاد کشمیر کے عادل اکبر خان پنجاب حکومت میں ایڈیشنل سیکرٹریز کے عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کے شوکت علی سرگودھا کے کمشنر کے طورپر کام کررہے ہیں اور فاٹا کے شیرعالم محمود، پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے کمشنر ہیں۔ سندھ کے ہارون احمد آرکیالوجی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ سندھ کی مسز ارم بخاری چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو کی ڈی جی اسلام آباد کے وسیم مختار چوہدری ممبر بورڈ آف ریونیو(کالونیز) کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ بلوچستان کے نورالامین مینگل اور آزادکشمیر کی سیدہ کلثوم بھی لاہور میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں کام کر رہے ہیں۔ دوسرے صوبوں کے ڈومیسائل رکھنے والے پولیس افسروں اور دوسروں میں خیبرپختونخوا کے ڈاکٹر عابد خان ڈی پی او اوکاڑہ، سندھ کے محمد شعیب ایس ایس پی سہالہ پولیس کالج، بلوچستان کے اظہر اکرم ایس ایس پی آپریشنز ملتان، بلوچستان کے اسلم ترین ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز لاہور، سندھ کے صابر احمد ایس ایس پی پولیس کالج سہالہ، بلوچستان کے احمد مبین چیف ٹریفک آفیسر لاہور، آزادکشمیر کے طارق عباس ایس ایس پی انتظامیہ لاہور، خیبر پختوانخواہ کے سہیل حبیب تاجک ڈی پی او رحیم یارخان، سندھ کے عبدالکریم تعیناتی کا انتظار کر رہے ہیں، اسلام آباد کے ادریس احمد ڈی پی او خانیوال، بلوچستان کے عاطف اکرام ایڈیشنل ایس پی ملتان، خیبرپختونخوا کے شاکر حسین داوڑ ایڈیشنل ایس پی فیصل آباد، آزادکشمیر کے اسرار احمد ایڈیشنل ایس پی راولپنڈی، خیبر پختونخوا کے دار علی خٹک ڈی پی او منڈی بہاؤالدین، سندھ کے بابر سرفراز ایلپا ایس پی سپیشل برانچ گوجرانوالہ، سندھ کے جہانزیب نذیر ڈپٹی ڈائریکٹر ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ، خیبرپختونخوا کے لیفٹیننٹ سی ڈی آر (ر) محمد بلال ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی راولپنڈی، خیبرپختونخوا کے ہاشم کمال ایڈیشنل ایس پی آپریشنزلاہور، سندھ کے عصمت اللہ جونیجو اسکالرشپ پر امریکہ چلے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے عرفان اللہ خان ایڈیشنل ایس پی شیخوپورہ، خیبرپختونخوا وحید الرحمن خٹک ایڈیشنل ایس پی سکیورٹی راولپنڈی، سندھ کے شہزاد نذیر ایس پی رحیم یار خان، سندھ کے مجاہد اکبر خان ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد، سندھ کے فیاض احمد ایس ایس پی ای پی ایف خیبرپختونخوا کے اشفاق احمد ایس ایس پی پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج راولپنڈی ہیں۔​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: پنجاب میں اہم عہدوں پر دوسرے صوبوں کے افسر

‘Favouritism’ rules LDA regulations

LAHORE, Dec 12: When Shahbaz Sharif was the chief minister in 1997, his government had a rule: in the absence of the Traffic Engineering and Planning Agency (Tepa) managing director, the Lahore Development Authority (LDA) additional director general (ADG) would work ex-offico.

The norm worked well until Mr Sharif reclaimed the chief minister office in 2008.

His own government has now violated the rules and entrusted additional charge of Tepa MD to Saifur Rehman, who is not the ADG.

Mr Rehman must be happy for pocketing a job he did not deserve under the rules created by the 1997 Sharif government. The victim of the rules violation is LDA ADG Hafiz Ehsanul Haq.

http://www.dawn.com/2011/12/13/favouritism-rules-lda-regulations.html
 
Advertisement
Re: پنجاب میں اہم عہدوں پر دوسرے صوبوں کے افسر

[h=1]Yellow cabs for MSF members only?[/h]LAHORE - The Muslim Students Federation (MSF), a pro-Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) student wing, is likely to be the main beneficiary of the Yellow Cab Scheme announced by the Punjab government in the provincial budget 2011-12 to make the unemployed youth self-reliant, Pakistan Today has learnt. MSF activists have been told to get ready to get rewards of their sacrifices for the party through the Yellow Cab Scheme and grab a big chunk of the project but all other student unions across the province’s education institutions criticised the scheme and said that it is just a plan to accommodate blue-eyed activists of the MSF.

According to sources, PML-N top brass including Nawaz and Shahbaz Sharif, never disowned the MSF but in fact, MSF activists were seen protesting in favour of the party. Representatives of other students unions said that yellow cabs will only be given to activists of MSF to run the PML-N’s election campaign in the upcoming general elections while other unions will be ignored. Student leaders said that heavy funds for the Yellow Cab Scheme and Danish Schools show that the PML-N has started its election campaign on basis of these projects and Rs 3.5 billion, which were allocated for the Yellow Cab Scheme, are part of the plan to reorganise MSF at colleges and universities, as it was done in the past for running election campaigns.

According to the scheme, the government will provide cars at subsidised rates to young graduates to seek self-employment as taxi drivers. The scheme appears to be similar to the one launched by the PML-N during Nawaz’s first tenure as PM in the early 1990s. That scheme turned out to be a massive fraud, as many people bought subsidised cars for personal use instead of promoting employment. Pakistan Today has learnt that before launching the scheme, MSF activists started preparing their documents and profiles to grab vehicles while according to sources, senior and former MSF leaders, who campaigned for PML-N leaders, have been asked to get ready to grab the vehicles.

Read more: http://www.pakistantoday.com.pk/2011/06/yellow-cabs-for-msf-members-only/
 
Re: پنجاب میں اہم عہدوں پر دوسرے صوبوں کے افسر

تحریک بے انصاف اور متحدہ قاتل موممنٹ میں کوئی فرق نہیں دونوں ہی فاشسٹ ہیں، ااپ اپر دیے گئے پوسٹوں سے اندازہ لگا سکتے ہیں
 
Re: پنجاب میں اہم عہدوں پر دوسرے صوبوں کے افسر

aap upar wali poston sy yeh bhe andaza laga saktey hain k PML-N bhe doodh k dhuley hue nahin hain

تحریک بے انصاف اور متحدہ قاتل موممنٹ میں کوئی فرق نہیں دونوں ہی فاشسٹ ہیں، ااپ اپر دیے گئے پوسٹوں سے اندازہ لگا سکتے ہیں
 
Advertisement
Re: پنجاب میں اہم عہدوں پر دوسرے صوبوں کے افسر

aap upar wali poston sy yeh bhe andaza laga saktey hain k PML-N bhe doodh k dhuley hue nahin hain

مگرہم فاشسٹ نہیں ہیں ، نواز شریف اور مسلم لیگ سے زیادہ وطن سے محبت کرتے ہیں
 
Re: پنجاب میں اہم عہدوں پر دوسرے صوبوں کے افسر

tou bhai ... humein bhe apni party sy zada Paksitan azeez hai ...
مگرہم فاشسٹ نہیں ہیں ، نواز شریف اور مسلم لیگ سے زیادہ وطن سے محبت کرتے ہیں
 
Re: پنجاب میں اہم عہدوں پر دوسرے صوبوں کے افسر

ہمیں پاکستان میں صوبوں کے درمیان محبت پیدا کرنی چاہیے، دشمنوں نے نفرتوں کو بوھت بڑھا دیا ہے، ہمیں غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے دشمنوں کے پھلا ے ہوے پراپوگنڈہ کو زائل کرنا ہے