Advertisement

پنجاب میں اسپتالوں کیلئے خریدے گئے اے سی سٹورز میں سڑنے لگے، مریض بے حال

hai1h2h345.jpg

پنجاب میں اسپتالوں کیلئے خریدے گئے اے سی سٹورز میں سڑنے لگے، مریض گرمی میں بے حال

پنجاب میں سرکاری اسپتالوں کیلئے خریدے گئے 6ہزار نئے اے سی اسٹورز میں پڑے ہیں جبکہ اسپتالوں میں مریض گرمی اور حبس سے تڑپ رہے ہیں۔

سینئر صحافی و تجزیہ کا رماجد نظامی کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں نصب کرنے کیلئے 6 ہزار نئے ایئر کنڈیشنرز خریدے تھے جو ابھی تک اسپتالوں میں نصب نہیں ہوسکے۔

ماجد نظامی کے مطابق یہ تمام ایئر کنڈیشنرز محکمہ صحت کے سٹورز میں پڑے ہیں جبکہ اسپتالوں میں مریض شدید حبس اور گرمی کے باعث تڑپ رہے ہیں، مختلف شہروں کے سرکاری اور ٹیچنگ اسپتالوں کی جانب سے محکمہ صحت کو نئے اے سی فراہم کرنے کی بارہا درخواست کی گئی مگر اس درخواست پر عمل درآمد نا ہوسکا۔

سینئر صحافی کے مطابق چار ماہ ہوگئے ہیں مگر اسپتالوں میں خریدے گئے ایئر کنڈیشنرز نصب کرنے کیلئے کوئی پلان نہیں بن سکا، میو اسپتال لاہور کے نیورو سرجری وارڈ میں نصب اےسی 5 دن سے بند ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نیوروسرجری وارڈ میں داخل مریضوں میں سے بیشتر کے زخم خراب ہونے لگے ہیں، اے سی نا چلنے اور گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث مریضوں کے تیماردار گھروں سے پنکھے لے آئے ہیں۔