Advertisement

پنجاب: محرموں کے ہاتھوں ریپ کے واقعات میں ا

پاکستان میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم عورت فاؤنڈیشن کے مطابق، رواں سال کے پہلے تین ماہ میں صوبہ پنجاب میں اِنسیسٹ ریپ یعنی محرم خواتین کے ساتھ ریپ کے، چار گُنا زیادہ واقعات سامنے آئے ہیں۔

محرم خواتین کے ساتھ ریپ، پر پاکستانی معاشرے میں بات تک نہیں کی جاتی اور بظاہر، خواتین پر تشدد روکنے کا ذمہ دار نظام بھی ایسے مقدمات کو نظر انداز کرتا ہے۔

خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے سرگرم تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم، ایواگ (اینڈِنگ وائلنس اگینسٹ وومِن اینڈ گرلز) کے زیرِ اہتمام، اسلام آباد میں منگل کو ایک مباحثے کے دوران، 18 سالہ ن کے مقدمے کا حوالہ دیا گیا۔

اسلام آباد کی ن کے ساتھ سنہ 2006 میں مبینہ طور پر باپ نے ریپ کیا۔ ن نے اپنا مقدمہ دارالامان میں رہتے ہوئے لڑا۔

مباحثے میں شریک اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محسن کیانی کا خیال تھا کہ مقامی جج نے ایک باپ اپنی بیٹی کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتا کے مفروضے پر ملزم کو بری کر دیا۔ اُن کے بقول جج نے مقدمے کی کارروائی کے لوازم تک پورے نہیں کیے۔

بی بی سی کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے لاہور میں عورت فاؤنڈیشن کے اہلکار، عابد علی نے بتایا کہ صوبہ پنجاب میں یکم جنوری سے مارچ 2014 تک، تین خواتین باپ، ایک خاتون بھائی، ایک انکل اور ایک خاتون اپنے سُسر کے ہاتھوں ریپ ہوئیں۔

سنہ 2013 میں اِنسیسٹ ریپ کے چودہ واقعات سامنے آئے جن میں سے تین پہلے چھ ماہ میں ہوئے۔ لیکن اِس سال کے پہلے تین ماہ میں چھ واقعات سامنے آ چُکے ہیں۔

عابد علی کے مطابق، عورت فاؤنڈیشن 90 فیصد اعداد و شمار، میڈیا پر آنے والی خبروں سے جمع کرتی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ پنجاب میں گزشتہ تین ماہ میں خواتین پر مختلف نوعیت کے تشدد کے 1400 واقعات سامنے آئے جن میں 1512 خواتین متاثر ہوئیں۔

اُنہوں نے خواتین، خصوصاً نوجوان لڑکیوں کو یرغمال بنائے جانے کو پنجاب میں سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔

2013 میں خواتین کو یرغمال بنائے جانے کے 1766 واقعات سامنے آئے جو 2012 کی نسبت اٹھارہ فیصد زیادہ تھے۔

حالیہ برسوں میں پاکستان میں خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے، قرآن سے شادی، زبردستی کی شادی اور تیزاب پھینکنے جیسی کارروائیوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا اور خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف قانون سازی ہوئی۔ شادی کی عمر مقرر کرنے کا بِل پارلیمان میں ہے۔ اِن قوانین کے باوجود، خواتین پر تشدد کے واقعات سالہا سال بڑھ رہے ہیں۔

ایواگ کے اسلام آباد میں مباحثے میں، سرکاری اور غیر سرکاری ماہرین میں اتفاقِ رائے تھا کہ اِن قوانین کے مثبت اثرات پیدا نہ ہونے کی بنیادی وجوہات، عمل درآمد کے نظام کی کمزوریاں اور سماجی رویے ہیں۔

وکیل محسن کیانی کی رائے تھی کہ پولیس، وکلاء اور عدلیہ تاحال 1979 کے حدود آرڈیننس کے سائے سے باہر نہیں نکل سکے۔

جج محض گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر فیصلے دیتے ہیں جبکہ واقعاتی شواہد یا ڈی این اے ٹیسٹ جیسے جدید طریقوں کو نظرانداز کیاجاتا ہے۔

مباحثے میں مہرین مقصود نے بھی زمینی حقائق بیان کیے، جو وفاقی وزارتِ داخلہ کے ماتحت، خواتین کے خلاف جرائم کے متعلق ادارے، جینڈر کرائم سیل کی ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ وہ چھ سال سے ادارے کے ساتھ ہیں۔ عملے کی تعداد چھپن ہونی چاہیے لیکن دو سے زیادہ نہیں ہو سکی اور بعض اوقات وہ تن تنہا ہی ادارہ چلاتی ہیں۔

(خواتین پر تشدد کے درج مقدمات) کے اعداد و شمار کے لیے جب ہم نے (تھانوں کو) فارم بھیجے تو سوارہ اور ونی جیسا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ پتہ چلا کہ اہلکاروں کو سمجھ ہی نہیں کہ خواتین پر تشدد کے بارے میں کِن قوانین کے تحت، ایف آئی آر درج کرنی ہے۔

نئے قوانین پولیس کے تربیتی نصاب کا حصہ تو بن چکے ہیں لیکن اس سے صرف نئے بھرتی ہونے والے اہلکار مستفید ہو سکتے ہیں کیونکہ، مہرین مقصود کے بقول بوڑھے محرروں کا علم تازہ کرنے کا کوئی نظام نہیں۔

مباحثے میں اسلام آباد پولیس کی خاتون ایس پی نگہت حیدر نے مہرین مقصود سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ عارضی اقدامات کے باعث، تحقیقات میں کمی رہ جاتی ہے۔ جرائم کو ثابت کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

محسن کیانی کے مطابق، فوجداری مقدمات میں، شواہد اور ثبوت کی ذمہ داری استغاثہ پر ہوتی ہے تاکہ ملزم کو انصاف ملے۔ چونکہ ریپ کے مقدمات میں استغاثہ خود متاثرہ خاتون ہوتی ہے چنانچہ تفتیشی کوتاہیوں کا خمیازہ بھی اُسے بھگتنا پڑتا ہے۔

نظامِ عدل کے اِس نکتے کی بنیاد پر مباحثے میں شریک صحافی عدنان رحمت نے زور دیا کہ شعور کی بیداری کے لیے میڈیا کو خواتین کے حقوق کے مجموعی فریم ورک پر توجہ دینا ہو گی۔

عورت فاؤنڈیشن کے عابد علی نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ تین ماہ میں، پنجاب سے، خواتین کے ساتھ ریپ کے دو سو سے زائد واقعات میڈیا میں رپورٹ ہوئے۔ حکومتِ پنجاب اور عدلیہ صرف مظفر گڑھ کی آ کے معاملے میں حرکت میں آئی اور وہ بھی تب جب ریپ کے بعد پولیس کے رویے سے تنگ آ کر اس نے سرِعام خود کو آگ لگا کر جان دیدی۔

اُدھر اسلام آباد کی ن کے مقدمے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ایواگ کی جانب سے محسن کیانی نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

اُنہوں نے مباحثے میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ اسلام آباد کی ن کا مقدمہ بھی تکنیکی پیچیدگیوں کی نذر ہو سکتا ہے۔

اب مسئلہ یہ ہے کہ اگر ہائی کورٹ کے جج کو ن کا ابتدائی بیان نامکمل لگا تو وہ اِسے دوبارہ ریکارڈ کرنے کا کہہ سکتا ہے۔

ایواگ کی شریک چیئرمین اقصیٰ خان کے مطابق، بیس مارچ 2014 کو گردے ناکارہ ہو جانے کے باعث، دارالامان میں ہی، ن کا انتقال ہو چکا ہے۔
​

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/04/140408_pakistan_incest_rape_victims_tk.shtml
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: پنجاب: محرموں کے ہاتھوں ریپ کے واقعات میں &#1575

Lolzzzz this is great conspiracy against great nation of pakistan :d .....

Vaddi laaaaanat hum per
 
Re: پنجاب: محرموں کے ہاتھوں ریپ کے واقعات میں &#1575

:banghead::banghead::banghead::banghead::banghead::banghead:
 
Advertisement
Re: پنجاب: محرموں کے ہاتھوں ریپ کے واقعات میں &#1575

Yeh Marshallaw Or Jamhoriyat Ka Husun Hai ....
 
Re: پنجاب: محرموں کے ہاتھوں ریپ کے واقعات میں &#1575

aisay gunahon ki parda poshi kar k karri saza deni chahye ....na keh awareness phailao moashrey main takeh aur zyada zalalat key chances paida ho jayen
 
Re: پنجاب: محرموں کے ہاتھوں ریپ کے واقعات میں &#1575

Possible replies..


1-...anti islam propagenda..

2-...4 gawaah laoo..

3-...aurat foundation is a zionist/jewish funded conspiracy..

4-...pakistan ko badnaam(ab reh kia gaya hay) karnay ki koshish...

5-...punjab ko target karnay ki koshish..