- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,286
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
لاہور ( رانا محمد عظیم) پنجاب میں وزرا کی کارکردگی دو ہفتے بعد رپورٹس کی روشنی میں کئی وزرا کے محکمے تبدیل اور چند نئے مشیر بھی تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے وفاقی سطح پر خصوصی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ،مختلف کارکردگی رپورٹس کو بھی دیکھا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دو ہفتوں بعد پنجاب میں کچھ وزرا کے محکمے تبدیل کئے جا سکتے ہیں۔ایک رائے یہ بھی تھی کہ وزرا سے وزارتیں واپس لی جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وزراء کو کارکردگی کی بنیاد پر فارغ کیا جاتا تو پنجاب میں تحریک انصاف کے اندر اختلافات پیدا ہو سکتے تھے ، اسی لئے محکمے بدلنے کا فیصلہ کیا گیا۔یہ رپورٹس بھی منگوائی گئیں ہیں کہ کون کون سے رکن اسمبلی حلقوں میں عوامی رابطوں میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے حوالے سے پہلے نمبر پر نذیر چوہان کا نام آیا ہے کہ وہ واحد ایم پی اے ہیں جو لاہور میں سب سے زیادہ اپنے حلقہ میں متحرک اور حلقہ کی عوام کے ساتھ رابطوں میں ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزراء کے محکموں کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ نئے ارکان اسمبلی کو بھی حکومت میں موقع دیئے جا نے کا امکان ہے ۔اس حوالے سے حکومت پنجاب کی طرف سے مسلسل انکار کیا جا رہا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا جب کہ ذرائع نے ایسے فیصلے کے حوالے سے کنفرم کیا ہے
https://roznama92news.com/پنجاب-کی-وزرا-کے-محکموں-کی-تبدیلینے-مشیروں-کی-تعیناتی-کا-امکان

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/oNZguNc.jpg