۔ تحریکِ انصاف کے ساتھیو ! آیئے آپ کو پنجاب میں تبدیلی لانے والوں کا اصلی چہرہ دکھانے کی ایک اور کوشش کرتے ہیں۔
۔ عمران خان کا جو تبدیلی کا ماڈل ہے وہ ہے تعلیم صحت تھانے کچہری کی سیاست سے پاک معاشرہ یہ خان صاحب کی ٹاپ ترجیحات ہیں۔
۔ پنجاب میں جو تبدیلی لانے والے انچارج ہیں کیا وہ اس بات کی اہلیت اور نیت رکھتے ہیں کہ ہمیں ہمارے بچوں کو تعلیم دیں صحت پر توجہ دیں اور تھانے کچہری سے پاک سیاست کا آغآز کریں؟
۔ سب سے پہلے تعلیم کی بات کرتے ہیں۔ میں پورے پنجاب کی بات نہیں کرتا میں جنوبی پنجاب کی بات بھی نہیں کرتا میں ضلع ڈیرہ غازی خان کی بات بھی نہیں کرتا میں پورے بزدار ٹرایئب کی بھی بات نہیں کرتا میں اس تعلیم ، صحت اور تھانے کچہری کی سیاست بارے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے گھر بارتھی سے کچھ حقائق آپ کے سامنے لے آتا ہوں کہ وہ تبدیلی لانے میں کس قدر سنجیدہ ہیں۔
۔ میں نے رات ویڈیو میں بھی کہا میں ایک بار پھر چیلینج کرتا ہوں کہ کوئی خوددار ، ایماندار بندہ سامنے آئے اور حلفاً کہے کہ بارتھی کے گرلز سکول آباد ہیں؟ تحریک کے دوستو! دل پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ، ایمانداری سے سوچو اگر یہی بات ہے جو بندہ دس مہینے وزیر اعلیٰ رہ کر اپنے گھر کے سکول آباد نہیں کروا سکا اس کو ہم اس بنیاد پر سپورٹ کریں کہ وہ ہمیں پنجاب بدل کر رکھ دے گا اور عمران خان کے ویژن پر عمل کرے گا یا اس کی نیت رکھتا ہے؟ یہ میں آپ پر چھوڑتا ہوں۔
۔ صحت بارے بات کرتا ہوں۔ بارتھی رورل ہیلتھ سینٹر کا جو حال ہے وہاں پانچ میڈیکل آفیسر اور دو وومن میڈیکل آفیسر ز ہیں لیکن ملتے نہیں۔ بارتھی میں " بہت بڑی" تبدیلی ہے کہ ہیلتھ سینٹر میں اب ایک ڈاکٹر بیٹھا ہوا ملتا ہے لیکن ضروری نہیں اس کے بعد دوایئاں بھی ہوں۔
۔ مثلاً یہ رمضان کے اینڈ کی بات ہے میں پوری ذمہداری کے ساتھ بتا رہا ہوں میرخانی قبیلے کے بندے کا ہاتھ زخمی ہوا ، ہیلتھ سینٹر گیا، ڈاکٹر نے بڑی خوش اخلاقی سے سواگت کیا لیکن ساتھ ہی مریض کے معلومات میں گراں قدر اضافہ کرتے ہوئے بتایا ہمارے پاس پٹی کرنے واسطے کچھ نہیں پڑا۔ وہ مریض وہاں سے نکل کر میرے ایک کزن کے پاس گیا جو یہ کام کرتا ہے اس نے مریض کی مرہم پٹی کی۔ یہ بارتھی میں صحت کے حوالے سے لانے والی "انقلابی" تبدیلیاں ہیں
۔ بظاہر 1122 کے نام پر سروس بھی دستیاب ہے گاڑی موجود ہے لیکن ملتا ان کو ہے جن کی منظوری "اوپر" سے ملے۔ تھل سر کا ایک بچہ صبح کے وقت ایڈمٹ ہوا۔ اس کے والدین کہتے رہے ہمیں ریفر کریں اور ہمیں تونسہ جانے کے لئے گاڑی دیں عملے کے دل نرم نہیں ہوئے یہاں تک کے کافی کوششوں کے بعد " اوپر" سے منظوری لی گئی۔ تب تک اتنا لیٹ ہوچکا تھا بچے کی راستے میں ڈیتھ ہوگئی۔ لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں تبدیلی کے لئے آخر اتنی قربانی تو دینی پڑتی ہے۔
۔ دوسری طرف "کزنز حضرات " کو ایک دن 1122 کی ضرورت پڑی انہیں کال کیا گیا کہ فوراً سے پیشتر حاضر ہوں انتظامیہ نے کہا برائے مہربانی اوپر کال کریں وہ ہمیں کال کریں گے یہی ہمارا طریقہ کار ہم فوری پہنچ جایئں گے۔ لیکن کزنوں کے طبع نازک پر ضابطوں کی پابندی اتنی گراں گزری کہ موقع پر پہنچ کر موصوف ڈرایئور رب نواز کی پھینٹی لگائی گئی کہ تمھاری یہ جرات تم ہمیں انتظار کراؤ۔۔
۔ اب آتے ہیں تھانے کچہری کی سیاست بارے۔ یہ تو آپ کو پتہ ہے جیسا کہ وہاں کے سرکل آفیسر کا فرمان ہے یہاں گزشتہ 22 سے 24 سال چیف فیملی پر کوئی عام بزدار ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا ظاہر ہے وہ عام لوگ ہوتے تو اللہ انہیں چیف فیملی میں پیدا ہی کیوں کرتا۔ یہ کوئی پرانی بات نہیں موجودہ سرکل آفیس دفعدار ہاشم کے گراں قدر خیالات ہیں جو بارتھی تھانے پر جمعدار عمر (چیف منسٹر کے بھائی) کی (چھٹی) پر تھانے پر مسلط ہیں
۔ یہ واقعہ تو پرانا ہے یعنی تبدیلی حکومت سے پہلے کی، کہ کھیانی برادری میں ایک لڑائی ہوئی ایک ہی گھرانے کے تین بھائی قتل ہوئے چونکہ باقی بچ جانے والوں میں بوڑھے ماں باپ شامل تھے اور ہیں اس لئے اس کیس کو عملاً "داخل دفتر " کردیا گیا یہ بارتھی تھانے کے حدود کا واقعہ ہے۔ بارتھی تھانے میں مدتوں سی ایم کے بھائی عمر خان مسلط تھے اور ہیں سوائے خوفزدہ اور بے ضمیروں کے ہر ایماندار بندہ موصوف کی" شہرت" سے واقف ہے کہ ان کے ہاں انصاف پہنچانے کا کیا طریقہ ہے؟ اور آج کل ضلعے میں لوگوں کے "کام" کس کے ٹیلیفون سے ہوتے ہیں؟
۔ ابھی پچھلے ہی دنوں تونسہ سٹی میں سی ایم کے بھائی نے ایس پی لیول کے بندے کو سب کے سامنے جو ماں بہن کی ننگی گالیاں دیں اور ایس پی جواب میں کچھ کہنے کے معافیاں مانگتا رہا ایسی " کوششوں" سے بھی یقیناً عوام کو تھانے کچہری کی سیاست سے آزادی ملے گی۔
۔ بارتھی کا سب سے " بڑا کزن" جناب پیند خان ہیں جناب عملاً بلوچ لیوی میں ایک سپاہی ہیں لیکن اللہ نے اتنے بے بہا اختیارات سے نوازا کہ کبھی حاضری دینے کی ضرورت نہیں پڑی، اسسٹینٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر " عام آدمی کے مسائل" کے لئے جو کھلی "کچہریاں " لگاتے ہیں ان میں "کزنِ اعلیٰ" جناب پیند خان کے سامنے ہاتھ باندھے نظر آتے ہیں۔ ویسے بھی بزدار ٹرائب اسی کے حوالے ہے اور جس طرح وہ پورے قبیلے کو " انصاف" پنچانے کے جس عظیم مشن پر ہیں ایسے میں انہیں ڈیوٹی دینے کی کیا ضرورت ہے ؟
۔ اب خود ہمارے سی ایم صاحب کو اپنی پروجیکشن ے لئے ایک میڈیا مینیجر کی بھی ضرورت ہے۔ آپ میں سے اکثر حضرات نے دیکھا ہو گا کہ بڑی مونچھوں والا ایک شخص ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ موصوف کی کل کوالیفیکیشن سی ایم صاحب کا پرانا ساتھی ہونا ہے۔ موصوف ٹی ایم او کے درجہ چہارم کے ملازم ہیں لیکن مستقلاً سی ایم ہاؤس میں براجمان رہتے ہیں۔ نام احمد خان ہے۔ اب سی ایم صاحب جو 60 فیصد پنجاب میں جب تبدیلی لانے لگے ہیں انہیں اتنا حق بھی نہیں پہنچتا کہ ایک درجہ چہارم کے ملازم کو ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دے کر اپنے ساتھ رکھ سکیں؟
۔ امید کرتا ہوں ایسی "تبدیلی" لانے کی خاطر آپ وزیر اعلی پنجاب کا دست و بازو بنیں گے
۔ اللہ آپ کا میرا ہم سب کا حامی و ناصر ہو
۔ عماد بزدار
میں تو تین ماہ سے اس فورم پر انصافین کی منت سماجت کرنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ تحریک انصاف کی لیڈر شپ پر ڈلیور کرنے کے لئے دباو بڑھائیں۔ خان صاحب کی حکومت گوورننس کے حوالے سے سخت نااہل ہے۔ یہ حالات زیادہ عرصے تک چلنے والے نہیں ہیں۔ پھر سیاسی تبدیلی ناگزیر ہو جائے گی

Buzdar doesn’t have capability to do anything. If everything has to be done by IK himself , there is no need for CM. But, Buzdar will remain CM because he became CM on the recommendation of Bushra Bibi ( via Jameel Gujjar and Farah Gujjar). I have been saying this thing for the last 10 months.

اب بھی وقت ہے، پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنا دیں۔ ترین کی بدقسمتی کہ وہ نااہل ہو گیا اور تحریک انصاف میں کوئی اور بڑا چہرا نہیں تھا جو پنجاب جیسے بڑے صوبے کو سنبھال سکتا۔ پرویز الٰہی ڈلیور کر سکتا ہے۔

Making Parvez Elhai with 7 seats as CM will be a very bad example. This will be disservice to 170 plus MPAs of PTI. It is not necessary that CM should be a big name. What is necessary is that he/she should have brain and I am sure that PTI do have many MPAs with brain. He/she will then make his/her name by himself/herself by delivering thru his/her brain.
Let me give you few names of PTI MPAs who I know have brains.
Mian Aslam Iqbal ( Lahore), Dr. Yasmeen ( Lahore), Yasir Humayun ( Chakwal), Hasnain Bahadur Dreshak ( Rajan Pur), Rai Murtaza Iqbal (Sahiwal) etc. etc.
پنجاب اور "غنڈوں میں گھری تبدیلی"
۔ تحریکِ انصاف کے ساتھیو ! آیئے آپ کو پنجاب میں تبدیلی لانے والوں کا اصلی چہرہ دکھانے کی ایک اور کوشش کرتے ہیں۔
۔ عمران خان کا جو تبدیلی کا ماڈل ہے وہ ہے تعلیم صحت تھانے کچہری کی سیاست سے پاک معاشرہ یہ خان صاحب کی ٹاپ ترجیحات ہیں۔
۔ پنجاب میں جو تبدیلی لانے والے انچارج ہیں کیا وہ اس بات کی اہلیت اور نیت رکھتے ہیں کہ ہمیں ہمارے بچوں کو تعلیم دیں صحت پر توجہ دیں اور تھانے کچہری سے پاک سیاست کا آغآز کریں؟
۔ سب سے پہلے تعلیم کی بات کرتے ہیں۔ میں پورے پنجاب کی بات نہیں کرتا میں جنوبی پنجاب کی بات بھی نہیں کرتا میں ضلع ڈیرہ غازی خان کی بات بھی نہیں کرتا میں پورے بزدار ٹرایئب کی بھی بات نہیں کرتا میں اس تعلیم ، صحت اور تھانے کچہری کی سیاست بارے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے گھر بارتھی سے کچھ حقائق آپ کے سامنے لے آتا ہوں کہ وہ تبدیلی لانے میں کس قدر سنجیدہ ہیں۔
۔ میں نے رات ویڈیو میں بھی کہا میں ایک بار پھر چیلینج کرتا ہوں کہ کوئی خوددار ، ایماندار بندہ سامنے آئے اور حلفاً کہے کہ بارتھی کے گرلز سکول آباد ہیں؟ تحریک کے دوستو! دل پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ، ایمانداری سے سوچو اگر یہی بات ہے جو بندہ دس مہینے وزیر اعلیٰ رہ کر اپنے گھر کے سکول آباد نہیں کروا سکا اس کو ہم اس بنیاد پر سپورٹ کریں کہ وہ ہمیں پنجاب بدل کر رکھ دے گا اور عمران خان کے ویژن پر عمل کرے گا یا اس کی نیت رکھتا ہے؟ یہ میں آپ پر چھوڑتا ہوں۔
۔ صحت بارے بات کرتا ہوں۔ بارتھی رورل ہیلتھ سینٹر کا جو حال ہے وہاں پانچ میڈیکل آفیسر اور دو وومن میڈیکل آفیسر ز ہیں لیکن ملتے نہیں۔ بارتھی میں " بہت بڑی" تبدیلی ہے کہ ہیلتھ سینٹر میں اب ایک ڈاکٹر بیٹھا ہوا ملتا ہے لیکن ضروری نہیں اس کے بعد دوایئاں بھی ہوں۔
۔ مثلاً یہ رمضان کے اینڈ کی بات ہے میں پوری ذمہداری کے ساتھ بتا رہا ہوں میرخانی قبیلے کے بندے کا ہاتھ زخمی ہوا ، ہیلتھ سینٹر گیا، ڈاکٹر نے بڑی خوش اخلاقی سے سواگت کیا لیکن ساتھ ہی مریض کے معلومات میں گراں قدر اضافہ کرتے ہوئے بتایا ہمارے پاس پٹی کرنے واسطے کچھ نہیں پڑا۔ وہ مریض وہاں سے نکل کر میرے ایک کزن کے پاس گیا جو یہ کام کرتا ہے اس نے مریض کی مرہم پٹی کی۔ یہ بارتھی میں صحت کے حوالے سے لانے والی "انقلابی" تبدیلیاں ہیں
۔ بظاہر 1122 کے نام پر سروس بھی دستیاب ہے گاڑی موجود ہے لیکن ملتا ان کو ہے جن کی منظوری "اوپر" سے ملے۔ تھل سر کا ایک بچہ صبح کے وقت ایڈمٹ ہوا۔ اس کے والدین کہتے رہے ہمیں ریفر کریں اور ہمیں تونسہ جانے کے لئے گاڑی دیں عملے کے دل نرم نہیں ہوئے یہاں تک کے کافی کوششوں کے بعد " اوپر" سے منظوری لی گئی۔ تب تک اتنا لیٹ ہوچکا تھا بچے کی راستے میں ڈیتھ ہوگئی۔ لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں تبدیلی کے لئے آخر اتنی قربانی تو دینی پڑتی ہے۔
۔ دوسری طرف "کزنز حضرات " کو ایک دن 1122 کی ضرورت پڑی انہیں کال کیا گیا کہ فوراً سے پیشتر حاضر ہوں انتظامیہ نے کہا برائے مہربانی اوپر کال کریں وہ ہمیں کال کریں گے یہی ہمارا طریقہ کار ہم فوری پہنچ جایئں گے۔ لیکن کزنوں کے طبع نازک پر ضابطوں کی پابندی اتنی گراں گزری کہ موقع پر پہنچ کر موصوف ڈرایئور رب نواز کی پھینٹی لگائی گئی کہ تمھاری یہ جرات تم ہمیں انتظار کراؤ۔۔
۔ اب آتے ہیں تھانے کچہری کی سیاست بارے۔ یہ تو آپ کو پتہ ہے جیسا کہ وہاں کے سرکل آفیسر کا فرمان ہے یہاں گزشتہ 22 سے 24 سال چیف فیملی پر کوئی عام بزدار ایف آئی آر نہیں کٹوا سکتا ظاہر ہے وہ عام لوگ ہوتے تو اللہ انہیں چیف فیملی میں پیدا ہی کیوں کرتا۔ یہ کوئی پرانی بات نہیں موجودہ سرکل آفیس دفعدار ہاشم کے گراں قدر خیالات ہیں جو بارتھی تھانے پر جمعدار عمر (چیف منسٹر کے بھائی) کی (چھٹی) پر تھانے پر مسلط ہیں
۔ یہ واقعہ تو پرانا ہے یعنی تبدیلی حکومت سے پہلے کی، کہ کھیانی برادری میں ایک لڑائی ہوئی ایک ہی گھرانے کے تین بھائی قتل ہوئے چونکہ باقی بچ جانے والوں میں بوڑھے ماں باپ شامل تھے اور ہیں اس لئے اس کیس کو عملاً "داخل دفتر " کردیا گیا یہ بارتھی تھانے کے حدود کا واقعہ ہے۔ بارتھی تھانے میں مدتوں سی ایم کے بھائی عمر خان مسلط تھے اور ہیں سوائے خوفزدہ اور بے ضمیروں کے ہر ایماندار بندہ موصوف کی" شہرت" سے واقف ہے کہ ان کے ہاں انصاف پہنچانے کا کیا طریقہ ہے؟ اور آج کل ضلعے میں لوگوں کے "کام" کس کے ٹیلیفون سے ہوتے ہیں؟
۔ ابھی پچھلے ہی دنوں تونسہ سٹی میں سی ایم کے بھائی نے ایس پی لیول کے بندے کو سب کے سامنے جو ماں بہن کی ننگی گالیاں دیں اور ایس پی جواب میں کچھ کہنے کے معافیاں مانگتا رہا ایسی " کوششوں" سے بھی یقیناً عوام کو تھانے کچہری کی سیاست سے آزادی ملے گی۔
۔ بارتھی کا سب سے " بڑا کزن" جناب پیند خان ہیں جناب عملاً بلوچ لیوی میں ایک سپاہی ہیں لیکن اللہ نے اتنے بے بہا اختیارات سے نوازا کہ کبھی حاضری دینے کی ضرورت نہیں پڑی، اسسٹینٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر " عام آدمی کے مسائل" کے لئے جو کھلی "کچہریاں " لگاتے ہیں ان میں "کزنِ اعلیٰ" جناب پیند خان کے سامنے ہاتھ باندھے نظر آتے ہیں۔ ویسے بھی بزدار ٹرائب اسی کے حوالے ہے اور جس طرح وہ پورے قبیلے کو " انصاف" پنچانے کے جس عظیم مشن پر ہیں ایسے میں انہیں ڈیوٹی دینے کی کیا ضرورت ہے ؟
۔ اب خود ہمارے سی ایم صاحب کو اپنی پروجیکشن ے لئے ایک میڈیا مینیجر کی بھی ضرورت ہے۔ آپ میں سے اکثر حضرات نے دیکھا ہو گا کہ بڑی مونچھوں والا ایک شخص ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ موصوف کی کل کوالیفیکیشن سی ایم صاحب کا پرانا ساتھی ہونا ہے۔ موصوف ٹی ایم او کے درجہ چہارم کے ملازم ہیں لیکن مستقلاً سی ایم ہاؤس میں براجمان رہتے ہیں۔ نام احمد خان ہے۔ اب سی ایم صاحب جو 60 فیصد پنجاب میں جب تبدیلی لانے لگے ہیں انہیں اتنا حق بھی نہیں پہنچتا کہ ایک درجہ چہارم کے ملازم کو ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دے کر اپنے ساتھ رکھ سکیں؟
۔ امید کرتا ہوں ایسی "تبدیلی" لانے کی خاطر آپ وزیر اعلی پنجاب کا دست و بازو بنیں گے
۔ اللہ آپ کا میرا ہم سب کا حامی و ناصر ہو
۔ عماد بزدار
Talking as a Resident of KPK, I can claim without any fear that PTI is the only party to have brought visible changes in Health, Education, Police, Energy, Infrastructure and governance of KPK which is why people voted them again with even more majority.
Rahi Bat tmharay Article ki toh jo PML-N 30 saal say Motorways, Metros, aur Roads par votes leti I hai, agar unho ne apnay 30 saal main har gaon har mohallay main, Motorways, Metros, aur mayari sarak pohanchi di ho toh phir bhi apko 29 saal aur wait karna chahiye PTI par sirf is liye tanqeed karnay k liye k woh toh tabdeeli par vote le kar I hai lakin Tabdeeli nahi I.
Note: Apko Poora haq hai k apnay Halkay main os banday ko vote de jo apko lagta hai k deliver karay ga.
Main bhi Kisi aur Chiz ki bat nahi karta Sirf Aek Saal ki Government karnay walo par Tanqeed karnay walo say sirf itna pochta hu k woh Dil par hath rak kar batae, k 30 saal say Motorway, roads aur Metro Buses par vote lenay walo ne kiya Pakistan k har Gaon har Muhallay say Motorway ko Guzar diya, Motorway ko toh choro Kia unho ne Har gaon har Muhallay ko Mayari Sadak hi provide kar di hai? Yeh Bat main unkay 30 saal hukumraani karnay k bad kar raha hu. Iska comparison kisi lihaz say bhi 1 saal say kam government karnay walo k sath nhi ho sakta lakin phir bhi 30 saalo main woh nakaam rahay hai toh phir 1 saal government karnay walo say aesa sawal karnay ki kesi tuk banti hai?
Note: Apko Poora haq hai k apnay Halkay k liye awaaz uthao, aur waha k kisi banday ne agar apkay liye kaam nhi kiya aur apko lagta hai k dusra banda karay ga kaam sincerity k sath toh ap beshak unhi ko apnay numaenday k tor par le aae. Lakin rahi baat apkay comparison ki toh woh bilkul nhi banti.
Bhai, I'm not a support fot PMLN/PPP and PTI lakin eak baat aap batain, yeah Imran khan kaa slogan thaa us nay pehlay kabhi nahi keha kay usay bhi 30 years chahiya tabdilee lanay kay liya?????
Kya Imran Khan ko 30 years chahiya???
Agar aap kaa jawab haan hai too phir 1 oor nasal barbad honay jaa rahi hai ....
Bhai, I'm not a support fot PMLN/PPP and PTI lakin eak baat aap batain, yeah Imran khan kaa slogan thaa us nay pehlay kabhi nahi keha kay usay bhi 30 years chahiya tabdilee lanay kay liya?????
Kya Imran Khan ko 30 years chahiya???
Agar aap kaa jawab haan hai too phir 1 oor nasal barbad honay jaa rahi hai ....
Talking as a Resident of KPK, I can claim without any fear that PTI is the only party to have brought visible changes in Health, Education, Police, Energy, Infrastructure and governance of KPK which is why people voted them again with even more majority.
30 saal Imran khan nhi maang raha, na main maang raha hu, Bs Aek Logical Era maang raha hu. Har Nizam, Har tool, Har vehicle, main Repair ka kaam oski condition par depend karta hai. Condition jitni kharab hogi time bhi utna hi ziada lagay ga. And sadly our condition is decades behind from any mid level country let alone the civilized ones.
بذدار انتہائی ڈفر وزیراعلی ثابت ھو ھے اب تک۔ اس کا انتخاب ۔ پرائمری سکول کے ٹیچر کو یونیورسٹی کا وائس چانسلر لگانے کے مترادف ھے۔ رونگ چائس بائی عمران خان ۔
Talking as a Resident of KPK, I can claim without any fear that PTI is the only party to have brought visible changes in Health, Education, Police, Energy, Infrastructure and governance of KPK which is why people voted them again with even more majority.
30 saal Imran khan nhi maang raha, na main maang raha hu, Bs Aek Logical Era maang raha hu. Har Nizam, Har tool, Har vehicle, main Repair ka kaam oski condition par depend karta hai. Condition jitni kharab hogi time bhi utna hi ziada lagay ga. And sadly our condition is decades behind from any mid level country let alone the civilized ones.
Being a resident of Punjab I can tell you the things you are seeing now I've seen them ever since I born, the things which are luxury for KPK are norm in Punjab. Please try to understand whatever is happening in other provinces of Pakistan is not the negligence of central government but the local politicians. Its the local politicians who request for budget and then they spend in their areas.
I from my own eyes had seen an MPA of PMLN in my area at 5:00AM in morning making sure that all the streets and road are clean every single day. It was not Nawaz Shareef himself who made his name its the people around him who made Nawaz Shareef a big leader. Remember a leader is great only if his subordinate are great. PTI has no original Member in it all are runway from PPP or PMLN.
عماد بزدار کے ایک کچھ لوگوں کے ساتھ زمین کا مسلہ وہ ایک زمین پر قابض ہونا چاہ رہے تھے وہ لوگ عثمان کے بھائی جعفر کے پاس گئے اور انھوں نے قبضہ رکوایا اب یہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے بلکل بکواس کرتا ہے یہ بندہ