Advertisement

پنجاب اسمبلی میں ایک کے بعد ایک بحران، پرویزالٰہی کے خلاف بڑاقدم

punj1b11i11.jpg


پنجاب میں ایک بار پھر بحران کا خدشہ ہے، حکومت نےاسپیکر پنجاب اسمبلی کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیرصدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں آج بجٹ پیش کرنے کے حوالےسے گفتگو ہوئی جبکہ اپوزیشن کی جانب سے بجٹ روکنے کے امکان پر قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرویز الہی کو ہٹایا جائے اور 17 جولائی کو ضمنی الیکشن جیت کر مطلوبہ ایم پی ایز پورے کرکے اسپیکر کو گھر بھیج کر نیا اسپیکر لایا جائے،دوسری جانب اپوزیشن بھی آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو ایوان میں پیش کرنے اور معافی مانگنے کے مطالبے پر ڈٹی ہوئی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو آج بھی اسمبلی پیش نہیں کیا جائے گا،لیگی وزرا نے کہا کہ یہ چیف سیکرٹری اور آئی جی کو بلا کر انہیں بے عزت کرنا چاہتے ہیں، ماڈل ٹاؤن کیس میں یہی کچھ ہوا تھا اب پولیس کا مورال ڈاؤن نہیں ہونے دینگے۔

اسپیکر پرویز الہیٰ کی آئی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب سے ناراضی کی وجوہات بھی سامنے آگئیں، دونوں افسران نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کیخلاف مقدمات سے انکار کردیا تھا، جس پر پرویز الہیٰ نے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق انھوں نے کہا تھا کہ اگر اراکین کے اہلخانہ کو گرفتار نہ کیا تو دونوں کو اپنے عہدوں سے جانا ہوگا، یہ بھی یاد رہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی میں پولیس بلالی تھی، نجی افراد کے خلاف کارروائی پر بھی پرویز الہیٰ ناراض تھے۔

دوسری جانب پنجاب کے بجٹ کے معاملے پر اسپیکر اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ اور گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پندرہ جون کو علیحدہ علیحدہ مقامات پر اجلاس طلب کرلیا۔

گورنر پنجاب نے اجلاس ایوان اقبال میں دوپہر ایک بجے طلب کرلیا جبکہ اسپیکر نے ایوان میں کل اجلاس طلب کیا جس کے بعد مختلف سوالات پیدا ہوگئے۔

جیسے ایوان اقبال کے اجلاس میں سیکرٹری اسمبلی کون ہوگا، اسمبلی کا اسٹاف کہاں سے آئے گا، پنجاب اسمبلی کا اسٹاف کل اسپیکر کے اجلاس میں ڈیوٹی دے گا یا ایوان اقبال میں حاضری لگائے گا۔
 
Kia bakwas hai yeh Kuch to sharam karo N league ko itni favour na do ko k dunia tamam umer tumhain galiyan deti rahay qanoon nam ka he sahi lakin osay baqi to rehnay do assembliyan b on k ghar k ghulam ban gai hain jahan dill karay ga assembly laga k ijlas kartay phirain gay yeh Mulk kisi k baap ke jagher nahi jo wo isay apni kingdom ke tarha treat karay watan k rakhwalo jagho
 
Kia bakwas hai yeh Kuch to sharam karo N league ko itni favour na do ko k dunia tamam umer tumhain galiyan deti rahay qanoon nam ka he sahi lakin osay baqi to rehnay do assembliyan b on k ghar k ghulam ban gai hain jahan dill karay ga assembly laga k ijlas kartay phirain gay yeh Mulk kisi k baap ke jagher nahi jo wo isay apni kingdom ke tarha treat karay watan k rakhwalo jagho
Really, why Pervaiz Ilahi want cases against the families of those who voted against their own parties? In recent "No Confidence Vote" 150 members of ruling party voted against their own party. Although "No confidence move" failed but party did not took any action or spoken against them. Why Pervaiz Ilahi is not letting budget to happen? He last minute turned his back from PML-N to PTI whereas his own party president (Chaudari Shujahat) and two others are still in PML-N. No principles just personal gains