- Joined
- Mar 28, 2009
- Posts
- 52,093
- Reaction score
- 50,036
- Points
- 218
مشرق وسطیٰ میں پناہ گزیوں کے بحران کا سبب امریکہ
مشرقی یورپ میں نیٹو کی بڑھتی ہوئی فوجی مشقوں سے روس کو تشویش لاحق ہے
جرمن وائس چانسلر، زِیکمار گابریئل، نے ٹرمپ کو ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بغیر سوچے سمجھے امریکی مداخلت نے ہی پناہ گزینوں کے بحران کو جنم دیا تھا۔
انھوں نے امریکی منتخب صدر کے اس بیان پر بھی شدید نکتہ چینی کی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ میکسیکو میں تیارکردہ جرمن کاروں کی امریکہ میں فروخت پر زیادہ محصول عائد کرے گا۔
جرمن کار ساز کمپنیوں، جیسے بی ایم ڈبلیو، فاکس ویگن اور ڈائملر، نے میکسیکو میں سرمایاکاری کر رکھی ہے کیونکہ وہاں پیداواری لاگت کم ہے۔
گابریئل نے کہا کہ اگر امریکی اچھی کاریں بناتے تو امریکی شہری جرمن کاروں کے اس قدر دلدادہ نہ ہوتے۔
برلِن میں بی بی سی کی نامہ نگار جینی ہِل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے بیان سے جرمنی میں لوگوں کو مایوسی تو ہوئی ہے مگر حیرت نہیں۔
ٹرمپ کے بیان سے نیٹو پریشان
ادھر جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر شٹائنمائر نے کہا ہے کہ امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیٹو کو فرسودہ یا ناکارہ کہنے سے اتحاد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
* میرکل کی تباہ کن غلطی، تارکین وطن کو داخلے کی اجازت
انھوں نے کہا کہ ٹرمپ اور ان کے نامزد وزیر دفاع کے بیان میں تضاد ہے۔
نامزد امریکی وزیرِ دفاع جنرل جیمز میٹِس نے چند روز قبل سینیٹ کے سامنے توثیقی سماعت کے دوران نیٹو کو امریکی دفاع کے لیے مرکزی قرار دیا تھا۔
شٹائنمائر کا کہنا تھا کہ کچھ دیر قبل ان کی نیٹو کے سیکریٹری جنرل سے بات ہوئی تھی جنھوں نے ٹرمپ کے بیان پر تشویش ظاہر کی ہے۔
ٹرمپ نے کہا تھا کہ مغربی فوجی اتحاد نیٹو کے اٹھائیس ارکان میں سے زیادہ تر اپنے بقایاجات ادا نہیں کرتے۔
ان کے بقول یہ اتحاد بہت پہلے وجود میں آیا تھا اور چونکہ یہ دہشتگردی کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہا ہے اس لیے فرسودہ ہوچکا ہے۔
http://www.bbc.com/urdu/world-38640346