Advertisement

پشاور سمیت صوبہ بھرمیں نیٹ کیفوں کے اعداد و شمار

پشاور​
۔پشاور سمیت صوبے بھرمیں نیٹ کیفوں کے اعداد و شمار اکھٹی کر لی گئی ہے صوبے بھر میں ایک لاکھ بائیس ہزار سے زائد نیٹ کیفے موجود ہیں سب سے زیادہ نیب کیفے پشاور، دوسرے نمبر پر ابیٹ آباد ، تیسرے نمبر پر ہری پور ، چوتھے نمبرپر نوشہرہ ، پانچویں نمبر پر مردان ،شامل ہیں۔ دہشت گردی کے روک تھام کے لئے صوبے بھر میں نیٹ کیفوں کے اعداد و شمار اکھٹا کرنا شروع کئے گئے تھے جبکہ یہ اعداد و شمار بھی اکھٹے جا رہے ہیں۔
نیٹ کیفوں میں آنے والے افراد کون کون ہیں او رمیں کوئی کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد تو شامل نہیں ہیں ۔جس کیلئے نیٹ کیفوں کے مالکان کو ہدایات کی ہے کہ وہ نیٹ کیفوں میں آنے والے افراد کے شناختی کارڈ نمبروغیرہ ان کا اندراج کرے ۔ پشاور سمیت صوبے بھرکے مختلف نیٹ کیفوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپوں کے دوران متعد د دہشت گردوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ پشاور شہر میں سابق ادوار میں متعدد نیٹ کیفوں کودہشت گردوں نے نشانہ بھی بنایا تھا۔

Source
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Action taken for registering wrong FIR
DLtPr7TWAAEBiFJ.jpg

 
Advertisement
[h=1]حکومت او پی ڈی پرچیوں پر نجی کمپنیوں کی تشہیر کیخلاف متحرک[/h]
پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈی پرچیوں اور ویکسی نیشن کارڈز پر دوا ساز کمپنیوں کے اشتہارات کا نوٹس لیتے ہوئے ایسی پرچیاں اور کارڈز فی الفور ضائع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جبکہ آئندہ خلاف ورزی پر متعلقہ ہسپتالوں کے سربراہوں کے خلاف انضباطی کاروائی عمل میں لانے کا عندیہ دیا ہے ۔​
محکمہ صحت کی جانب سے صوبہ بھر کے ہسپتالوں کو جاری تنبیہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ او پی ڈی پرچیوں اور ویکسی نیشن کارڈوں پر اکثر نجی اداروں یا دوا ساز کمپنیوں کے اشتہارات چھپے ہوتے ہیں جو محکمہ صحت اور حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں لہٰذا مستقبل میں ایسے اقدامات پر سخت کاروائی کی جائے گی اور متعلقہ اہلکاروں کے ساتھ ہسپتالوں کے سربراہوں سے بھی جواب طلبی کی جائے گی ۔
Source