ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ پشاور پولیس لائن دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی، خودکش بمبار کا تعلق مہمند ایجنسی سے تھا اگر وہ ناکام ہوتا تو اس کے پیچھے ایک دوسرا بمبار بھی تیار تھا۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سہیل خالد نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو پشاور پولیس لائن دھماکے کی پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے تمام کرداروں کو پکڑا جائے گا، حملے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے اور کئی انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا شوکت عباس نے کہا کہ پشاور پولیس لائن دھماکے میں 84 افراد شہید ہوئے، کیس کے ماسٹر مائنڈ کو ٹریس کرلیا گیا ہے، خودکش حملہ آور کو 300 کیمروں کی مدد سے پہچانا گیا اس کے ساتھ ہی خودکش حملہ آوور کے ہینڈلر کو ٹریس کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ دھماکے کے لیے دوسرے خودکش بمبار کو بھی تیار کیا گیا تھا، اگر پہلا حملہ آور ناکام ہوتا تو پھر یہ دوسرا بمبار حملہ کرتا۔ دونوں حملہ آوروں نے افغانستان کے شہر قندوز میں تربیت حاصل کی، خودکش بمبار کا ماسٹر مائنڈ غفار عرف سلیمان تھا، سانحے کے روز یہ رابطے میں تھا، پشاور دھماکے میں ملوث بمبار کا نام قاری تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3peshawarblastatatatat.jpg
Advertisement





