Advertisement

پشاور جیل میں قیدیوں کا احتجاج،بھوک ہڑتال کر دی

7peshawarcentraljailsskhsj.png

ماضی میں قیدیوں سے منشیات اور موبائل فون برآمد ہونے کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکےہیں: ذرائع

سینٹرل جیل پشاور کے قیدیوں سے بھوک ہڑتال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل میں قید منشیات کے کاروبار میں ملوث قیدیوں نے الگ رکھنےپر بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل پشاور محمد وسیم کا کہنا تھا کہ اس وقت جیل میں منشیات ودیگر جرائم میں ملوث 26 سو سے زائد مجرموں کو رکھا گیا ہے جن میں سے صرف 15 سے 16 قیدیوں نے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ منشیات کے جرائم میں ملوث قیدیوں کو جیل میں دیگر جرائم میں ملوث قیدیوں سے الگ رکھا گیا ہے جس کے باعث 15 سے 16 قیدیوں نے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

پشاور سینٹرل جیل کو ایک حساس جیل تصور کیا جاتا ہیں کیونکہ وہاں آئے روز ناخوشگوار واقعات ہوتے رہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چند ماہ پہلے پشاور سنٹرل جیل میں قیدیوں کے دو گروپوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں قیدیوںکو منتشر کرنے کیلئے انتظامیہ نے پولیس فورس طلب کر کے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی، واقعہ میں 4 اہلکار اور 11 قیدی زخمی ہو گئے تھے۔ ماضی میں لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات کے علاوہ قیدیوں سے منشیات اور موبائل فون برآمد ہونے کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گزشتہ ماہ بھی سینٹرل جیل پشاور کی ایک بیرک میں قیدیوں کی ڈانس پارٹی کی ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی تھی۔ قیدیوں نے اپنی بیرک میں میوزک کے انتظام کے علاوہ خصوصی لائٹس کا بھی بندوبست کر رکھا تھا۔ محکمہ جیل خانہ جات کا موقف تھا کہ یہ پرانی ویڈیو ہے جسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے حال ہی میں بنائی گئی ویڈیو کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔