- Joined
- Jun 27, 2012
- Posts
- 2,229
- Reaction score
- 4,225
- Points
- 0
پشاورپولیومہم،12500پی ٹی آئی ورکرزکی خدمات حاصل کرنیکافیصلہ
پشاور : صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک بار پھر انسداد پولیو مہم کو مؤخر کرکے 4000پولیو ورکرز کو فارغ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فروری میں پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے اور پاکستان تحریک انصاف کے 12ہزار 500ورکرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اگلے ماہ فروری میں پولیو کے خلاف مہم کا نئے سرے سے آغاز کیا جائے گا، جس کیلئے پی ٹی آئی کے 12ہزار500 ورکرز کی خدمات کو بروئےکار لایا جائے گا۔
پولیو فوکل پرسن یونس ظہیر کے مطابق فروری کے پہلے ہفتے میں پولیو کے خلاف مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا، فوکل پرسن کا مزید کہنا تھا کہ تین ماہ کے عرصے میں شہر پشاور کو پولیس وائرس سے پاک کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اتوار سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کو سیکیورٹی خدشات کے باعث ایک بار پھر ملتوی کردیا گیا ہے، جب کہ پولیو ورکرز کی جانب سے یہ مؤقف بھی دھرایا گیا ہے کہ پولیو مہم معاوضوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملتوی کی گئی۔
غور طلب بات یہ ہے کہ گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا کا دارالحکومت پشاور پولیو وائرس کا گڑھ ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ شہر کے سیوریج میں خطرناک پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، پاکستان کے 90 فیصد پولیو کیسز کا جينیاتی لنک پشاور سے ملتا ہے۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا تھا کہ گزشتہ 4 برسوں میں پشاور سیوریج سے 86 نمونے حاصل کئے جس میں سے 72 نمونوں میں خطرناک پولیو وائرس ملا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 5 برسوں کے درمیان پشاور سے پولیو کے 45 جبکہ رواں سال 4 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں گزشتہ سال پولیو کیسز میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق سال 2013ء میں ملک بھر سے پولیو کے 91 کیس رپورٹ ہوئے جس میں 83 کا جنیاتی تعلق پشاور سے ملتا ہے، افغانستان کے 13 میں سے 12 کیسز کا جنیاتی تعلق بھی پشاور سے ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے تشویش ظاہر کی ہے کہ پشاور میں سیکیورٹی کی خراب صورتحال نے انسداد پولیو مہم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔
وفاق اور صوبائی حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کریں تاکہ پاکستان کو بین الاقوامی سفری پابندیوں سے بچایا جاسکے۔ سماء
Last edited by a moderator:





