Advertisement

پسند کی شادی پر بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش ناکام

pasdnah1i1h134.jpg

لاہور کے علاقہ کٹار بند روڈ پر باپ نے بیٹی کو پسند کی شادی سے روکنے کے لئے جان سے مار دینے کی سازش کی, اور گھریلو ناچاقی پر باپ نے مبینہ طور پر بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی۔

باپ اور کزن کی لڑکی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش ڈولفن فورس نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دی اور لڑکی کو بچالیا۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق کٹار بند روڈ پر گھریلو ناچاقی پر برکت علی نامی شخص محمد امین کے ہمراہ اپنی بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے لایا، شک پر ایک سیکیورٹی گارڈ نے 15 پر کال کی۔
Loading X post…
Open original post on X

پٹرولنگ پر مامور ڈولفن ٹیم فوری موقع پر پہنچی اور لڑکی کو بچا لیا، لڑکی کی شناخت ثانیہ کنول کے نام سے ہوئی ہے۔لڑکی نے انکشاف کیا کہ اس کا باپ اسے مارنے کے لیےدریائے راوی لایا تھا۔لڑکی کا والد برکت علی اور کزن محمد امین کو حراست میں لے لیا گیا ہے، متاثرہ لڑکی اور ملزمان کو تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ حافظ آباد میں پسند کی شادی کرنے پر باپ اور سسر نے مل کر لڑکی کو گلہ دبا کر قتل کر دیا تھا,پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے باپ نے بہانے سے بیٹی کو اپنے گھر بلایا بعد میں مقتولہ کے سسر کے ساتھ مل کر بیٹی کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔