- Joined
- Feb 12, 2011
- Posts
- 15,802
- Reaction score
- 5,372
- Points
- 0
دل تو یہ چاہتا ہے کہ پرویزمشرف کی بجائے صہبا پرویز سے خطاب کروں کیونکہ اپنے جرنیل صاب پاکستان کے ان چوٹی کی کچھ شخصیات میں شامل ہیں جو معاملے کی گہرائی اور خطرے کی سنگینی کو سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ اگر یہ معاملات کی گہرائی کو جاننے کے اہل ہوتے تو کبھی بی بی کے ساتھ این آر او نہ کرتے اور اگر خطرات کی سنگینی کو جان پاتے تو انتخابات سے قبل پاکستان آنے کی حماقت بھی ہرگز نہ کرتے۔ یہاںتو لوگ سو ، سو روپے کی خاطر قتل کر دیتے ہیں اور ان کی جان لینے پر تو اپنے طلال بگٹی نے ایک ارب روپے کے بہت بڑے انعام کا اعلان کر رکھا ہے جو زرعی اراضی کی صورت میں دیا جائے گا۔ طالبان ان سے الگ ہیں جن کا سب سے پیارا اور چہیتا ٹارگٹ اپنے جرنیل صاب ہی ہیں۔ میں خوش گمانی کا شکار ہوں کہ صہبا مشرف ایسی نہیں ہوں گی جیسے پرویز مشرف ہیں اور وہ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیںدوبئی ائیرپورٹ پر کراچی کے لئے روانہ کرنے کے لئے بھی نہیں آئی ہوں گی بلکہ آخر دم تک انہیں روکنے کی کوشش میں ہوں گی، وہ کہہ رہی ہوں گی کہ جتنا اقتدار اور جتنا مال ملنا تھا مل گیا، اب زندگی صبر اور سکون کے ساتھ گزارنی چاہئے۔ انہوں نے تو اپنی کوششیں پرویز مشرف کے کراچی پہنچنے کے بعد تک جاری رکھیں، کہا جاتا ہے کہ کراچی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد دو ، اڑھائی گھنٹوں کے لئے سابق جرنیل صاب منظر سے غائب ہوگئے، یہ کہا جاسکتا ہے کہ صہبا مشرف نے ٹی وی سکرینوںپر استقبال کے لئے آنے والے ڈیڑھ سو لوگوں کا جم غفیر دیکھ لیا ہو گا اور مشورہ دے رہی ہوں گی کہ باہر نکلنے کی بجائے یہیں سے کوئی کونیکٹنگ فلائیٹ پکڑیں اور افغانستان کے سوا دنیا کے کسی بھی اور ملک کو نکل جائیں۔ اسی خوش گمانی کا حصہ یہ بھی ہے کہ صہبا مشرف ایک مشرقی خاتون ہیں جو اپنے خاوند کی وفادار ہوتی ہے ورنہ طلال بگٹی کی پیش کش کا اگلا حصہ تو خاص طور پر صہبا مشرف کے لئے ہے کہ اگر وہ پرویز مشرف کو زہر دے دیں تو وہ انہیں دو ارب روپے دیں گے۔میں جب یہ سوال پوچھتا ہوں کہ پرویز مشرف کو پاکستان آنے کے لئے دھکا کس نے دیا ہے تو کسی ستم ظریف کی یہ آواز بھی آتی ہے کہ صہبا مشرف، پرویز مشرف کو دوبئی ائیرپورٹ پر کراچی آنے سے روکنے کے لئے نہیں بلکہ زبردستی بھیجنے کے لئے آئی تھیں، طریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے مگر حضرت کو زہر دے دیا جائے یا پاکستان بھیج دیا جائے، دونوں کے اثرات اور نتائج ،مدت کے تھوڑے سے فرق کے ساتھ یکساں ہی سمجھے جا رہے ہیں لہذا طلال بگٹی کو دو ارب روپوں کی رقم بڑے نوٹوں کی صورت میں تیار رکھنی چاہئے کہ ایک خاتون اتنا زیادہ وزن آخر کس طرح اٹھا سکتی ہے۔
کیا پرویز مشرف خود کو بینظیر بھٹو یا نواز شریف سمجھتے ہیں کہ جلاوطنی کے بعد واپس لوٹیں گے تو عوام کاجم غفیر ان کے استقبال کے لئے موجود ہو گا۔ میں اس روز کراچی میں ہی موجود تھا جب محترمہ بینظیر بھٹو اپنی خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے وطن واپس لوٹی تھیں تو بلاشبہ شاہراہ فیصل پر سروں کا سمندر تھا جو بی بی کے ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہا تھا، اسی طرح بطور کارکن صحافی میں نے نواز شریف کا لاہور آمد پر ہونے والا والہانہ استقبال بھی دیکھا ہے مگر جب اپنے سابق جرنیل صاب کراچی ائیرپورٹ پر اترے تو وہاں ان کے استقبال کے لئے ان کے حامیوں سے زیادہ تعداد میڈیا اور سیکورٹی کے لوگوںکی تھی۔ ٹی وی سکرینوں پر دو سے تین سو لوگوں کا جو ٹھاٹھیں مارتا سمندر نظر آرہا تھا اس میں یقینی طور پر ایک تہائی تو الیکٹرانک میڈیا کے لوگ ہوں گے جن میں پندرہ سے بیس بڑے چینلوں کے رپورٹرز، کیمرہ مین، ڈرائیورز اور ڈی ایس این جیز کا عملہ ہو گا۔پرنٹ میڈیا کے دوستوں نے یقینی طور پر اسے کسی لیبر لیڈر کی پریس کانفرنس سے زیادہ اہمیت نہیں دی ہو گی جس کی پریس ریلیز خود دفتر پہنچ جاتی ہے۔ دوسرے وہاں آفیشئل پچاس کمانڈوز کے ساتھ لازمی طور پراتنے ہی روایتی پولیس والے اور اتنے ہی ایجنسیوں کے لوگ سادہ لباس میں ہوں گے۔
آہ ۔ ۔ سابق جرنیل صاب کو خطاب کرتے دیکھا تو مکافات عمل کا لفظ اپنی پوری تشریحات کے ساتھ ذہن میں واضخ ہو گیا۔ وہ کبھی پیپلزپارٹی کی قائد کو وطن واپس آنے دینے کے لئے شرطیں منوا رہے تھے ،سعودی حکمرانوں کے ساتھ مل کر نواز شریف کو سرور پیلس میں ہی محصور کھنے کا اوپائے کر رہے تھے ، سب سے بڑھ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری ہیں جنہیں جرنیل صاب نے عدلیہ کے مکھن سے بال کی طرح نکالنے کی کوشش کی تھی ، اکبر بگٹی قتل کیس تو ایک طرف رہا ،تین نومبر کی” ایمرجنسی پلس “پر بھی آرٹیکل سکس لگتی ہے۔ بلوچوںاور طالبان کے ساتھ ساتھ ان بھوکے شیروں کے سامنے نجانے کس نے سابق جرنیل صاب کو چھلانگ مارنے کی صلاح دی ہے۔ میں ان کے بھلے کے لئے ہی بتا رہا ہوں کہ میاں نواز شریف بات دل میں رکھ لیتے ہیں ، مجھے شک ہے کہ انہیں کسی سیانے نے مشورہ دیا ہے کہ آپ سعودی مہربانوں کے سامنے پرویز مشرف کے پاکستان آنے پر کوئی اعتراض نہ کریں اوراس کے بعد کا معاملہ بلوچ اور طالبان خود ہی سنبھال لیں گے۔ ویسے مفت مشورہ ہے کہ اپنے سابق جرنیل صاب ان کے ساتھ ساتھ مسنگ پرسنز کے رشتے داروں سے بھی بچیں، یہاں تو آمنہ مسعود جنجوعہ جیسی نرم خو خاتون بھی ان کے لئے آدم خور اور عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی اک بھوکی شیرنی ثابت ہوسکتی ہے۔
وہ سکھ والاپرانا اور گھسا پٹا لطیفہ میں یہاں دہرا دیتا ہوں جو یقینی طور پر سابق جرنیل صاب نے بھی سن رکھا ہو گا۔ کسی بحری جہاز پر کسی عورت کا بچہ سمندر میں گرگیا اور وہ اسے بچانے کے لئے شور مچانے لگی، کسی کی جرات نہ ہوئی کہ سمندر میں نظر آنے والی خوف ناک مچھلیوں اور مگرمچھوںکو دیکھتے ہوئے بچے کو بچانے کے لئے جان داو پر لگا دے ،ایسے میں ایک سردار صاب نے اچانک چھلانگ لگا دی ، تیرتے ہوئے گئے اور بچے کو لے کر دوبارہ جہاز پر آگئے۔ لوگوں نے سردار جی کو کاندھوں پر اٹھا لیا اور بہادری کا بہت بڑا تمغہ دینے کا اعلان کیا، سردار جی بولے تمغہ تو بعد میں دینا پہلے یہ بتاو کہ مجھے دھکا کس نے دیا تھا۔ اب یہاں صورتحال تھوڑی سی مختلف ہے اور وہ یہ ہے کہ سردار صاب سمندر میں تیرنا جانتے تھے مگر اپنے سابق جرنیل صاب مگرمچھوں اور وہیلوں سے بھرے اس سیاسی سمندر میں تیراکی میں انتہائی نااہل ہونے کے باوجود کود پڑے ہیں ،سیاست کا یہ سمندر انہوں نے اس سے پہلے فوجی بحری بیڑے میں عبور کیا تھا ،یہ تب کی بات تھی جب وہ وردی کی کھال اوڑھے ڈرتے ورتے کسی سے نہیں تھے۔
سابق جرنیل صاب افسوس کررہے ہیںکہ پاکستان کا حال بہت برا ہے ،حقیقت تویہ ہے کہ پاکستان کا یہ حال وہی کر کے گئے تھے،کیا کسی محفوظ سے ٹھندے کمرے میں بیٹھے کسی پلانر نے تو انہیں یہ خواب تو نہیں دکھایا کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ ہے، وہ جان لیں کہ اسٹیبلشمنٹ اس جاگیردار کا نام ہے جو پٹے ہوئے گھوڑوں کو گولی مار دیا کرتے ہیں، کیا انہوں نے سوچا کہ یہ ان کی جان کی قیمت پر الیکشن ملتوی کرانے کی آخری سازش تو نہیں۔ اپنے سابق جرنیل صاب بارے بہت زیادہ خوش گمانی کا اظہار بھی کیا جائے تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ وہ بلوچوں، طالبان،نواز شریف، چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام سے بچ بھی گئے تو زیادہ سے زیادہ کسی جھرلو کے ذریعے ایک سیٹ جیت لیں گے، کبھی وہ پوری قومی اسمبلی کو مکا دکھایا کرتے تھے اور اب اس اسمبلی کے ساڑھے تین سو کے لگ بھگ ارکان میں سے ایک ہوں گے مگر وہ مرحلہ تو تب آئے گا جب وہ ان خطرات سے بچیں گے جو بی بی کی نسبت انہیں دس گنا زیادہ ہیں، انہیں اپنی بیوی بچوں کی خوشیوں کا واسطہ کہ وہ پاکستان کو اس کے حال پر چھوڑ کر چپ چاپ واپس نکل جائیں۔ میںجانتا ہوں کہ بہت سارے لوگ میرے الفاظ کو بہت سخت اور ناگوار کہیں گے مگر یہ دیوار پر بہت ساروں کے خون سے لکھی وہ حقیقت ہے جو سابق جرنیل نے اپنے ہاتھوں سے لکھی تھی، یہ باتیں اکبر بگٹی ہی نہیں بلکہ فاٹا میں ڈرون حملوں اور لال مسجد میں شہید ہونے والی معصوم بچیوں کی نعشوں سے اٹھنے والی بو کے بھبھکوں سے زیادہ ناگوار اور ان کے فاسفورس سے جلے ہوئے جسموں سے زیادہ خوف ناک نہیں ہو سکتیں۔ کیا پرویز مشرف کو اس سیاست میں جان بچا کے نکلنے سے زیادہ مخلصانہ اور ہم دردانہ مشورہ کوئی ہو سکتا ہے جس میں بہت سارا سرخ رنگ انہوں نے خود بھرا ہے۔
http://www.dailypakistan.com.pk/columns/26-Mar-2013/38686

Last edited: