- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,292
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
Loading X post…
Open original post on Xپشاور : سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک آج سیاسی جماعت کا باضابطہ اعلان کریں گے، پارٹی کے لئے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک آج سیاسی جماعت کا باضابطہ اعلان کریں گے،ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک کی جماعت کا نام پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین زیر غور ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویزخٹک نے آئندہ کی حکمت طے کرنے کیلئے ہم خیال لوگوں کا اجلاس بلالیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کیلئے 40سے زائد سابق اراکین پارلیمنٹ سمیت سابق وزیراعلیٰ محمودخان سمیت دیگرصوبائی وزراک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر ممبران کے خلاف کارروائیوں میں تیزی کا امکان ہے۔
اس حوالے سے پرویز خٹک نے بتایا کہ صوبائی و قومی اسمبلی کے ممبران سمیت دیگر جماعتوں کو آج دعوت دی گئی ہے، اجلاس میں تمام روپوش ساتھیوں سےبھی ملاقات ہوگی۔
پرویز خٹک آج اپنی سیاسی جماعت کا باضابطہ اعلان کریں گے
پشاور : سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک آج سیاسی جماعت کا باضابطہ اعلان کریں گے، پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔
urdu.arynews.tv
پرویز خٹک نے خیبر پختون خوا کے 13 سابق ممبرانِ اسمبلی سے رابطہ کیا تھا، پی ٹی آئی کے 6 سابق ممبرانِ اسمبلی نے پرویز خٹک کے ساتھ چلنے سے معذرت کی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ فرمان اور شوکت یوسف زئی سمیت 4 رہنما پرویز خٹک سے سیاسی معاملات طے کر رہے ہیں۔
پرویز خٹک کی سیاسی جماعت بنانے کی تیاری آخری مراحل میں داخل
سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک کی سیاسی جماعت بنانے کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/F9REcHD.jpg





