Advertisement

پرویزالٰہی قانونی طور پر عہدے پر برقرار رہ سکتے ہیں، بیرسٹر علی ظفر

govh1h1121.jpg


سینئر قانون دان بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ جب تک اسپیکر اعتماد کے ووٹ کیلئے اجلاس طلب نہیں کرتے تب تک وزیراعلی قانونی طور پر عہدے پر برقرار رہ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر قانونی رائے دیتے ہوئے جی این این کے پروگرام خبر ہے میں کہا کہ جہاں تک وزیرداخلہ کے اس بیان کا تعلق ہے کہ وزیراعلی چار بجے کے بعد اپنے عہدے سے برطرف ہوجائیں گے تو آئین میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے مزید کہا کہ آئین میں واضح طور پر درج ہے کہ اعتماد کے ووٹ کیلئے اسپیکر اجلاس طلب کرے گا، اجلاس میں اگر وزیراعلی اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام رہتے ہیں تو وہ وزیراعلی نہیں رہتے، اس معاملے میں کوئی دو رائے نہیں ہوسکتی۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ گورنر راج نافذ کرنے کا اختیار صرف اس صورت میں ہے کہ خدانخواستہ کوئی جنگ چھڑ جائے، یا کوئی غیر معمولی دہشت گردی کی کارروائی ہوجائے اور حکومت غیر فعال ہوجائے تو ایسے میں گورنر راج لگایا جاسکتا ہے اس کے علاوہ کسی صورت میں گورنر راج نہیں لگایا جاسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک کوئی صوبہ خود وفاق سے نا کہہ دے کہ ہمیں لاء اینڈ آرڈر نافذ کرنے کیلئے مدد چاہیے تب تک وفاق رینجرز یا ایف سی کو اس صوبے میں نہیں بھیج سکتی، موجودہ صورتحال میں ایسی کوئی بات سننے کو نہیں ملی اگر پھر بھی وفاق نے رینجرز یا ایف سی کو طلب کرلیا ہے تو یہ بڑی بدقسمتی کی بات ہے۔
 

او میرے بھائی علی ظفر صاحب! جب کابینہ تحلیل ہو گئی اور پی ٹی آئی کے سارے وزراء کو غیر قانونی طور پر سبکدوش کر دیا گیا تو ہماری بلا سے یہ چوہدری وزیر اعلیٰ رہتا ہے یا نہیں . ویسے گورنر کے آرڈر میں اسے کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے اور اگر عدالت نے اسی پوزیشن پر حکم امتناعی جاری کر دیا تو پھر آپ کیا کریں گے ؟؟؟
نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم
نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے رہے
​