Advertisement

پختونخوا میں طلبہ کی طرف سے سکول چھوڑنے میں اضافہ کیوں؟

سمیر احمد کا تعلق پشاور کے علاقے دلہ زاق روڈ سے ہے۔ چند ماہ پہلے تک وہ نویں جماعت کے طالب علم تھے لیکن انگریزی زبان سے ناواقفیت کی وجہ سے وہ سکول چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

15 سالہ سمیر احمد آج کل آٹو رکشہ مکینک کے معاون کے طور پر کا کام کرتے ہیں۔ انھیں روزانہ 100 روپے کی دیہاڑی ملتی ہیں جبکہ اس کے ساتھ وہ مکینک کا کام بھی سیکھ رہے ہیں۔

سمیر احمد کا کہنا ہے کہ انھیں انگریزی زبان سمجھ نہیں آتی تھی جس کی وجہ سے انھیں اکثر اوقات مشکل پیش آتی تھی۔ ان کے مطابق 'آج کل سکولوں میں سوائے اردو کے تمام مضامین انگریزی زبان میں پڑھائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے زیادہ تر غریب طلبہ تعلیمی سلسلہ منقطع کر رہے ہیں۔'

انھوں نے کہا کہ جو اساتذہ انھیں انگریزی پڑھاتے تھے وہ بھی اس زبان سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتے تھے بلکہ اپنے سامنے گائیڈ رکھ کر طلبا کو سمجھانے کی کوشش کرتے تھے لیکن اکثر طالب علموں کو ان کی باتیں سمجھ نہیں آتی تھیں۔

_104164382_sameer3.jpg

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں آج کل تعلیم حاصل کرنے کا بظاہر کوئی فائدہ نظر نہیں آتا کیونکہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بھی کوئی ڈھنگ کی نوکری نہیں ملتی۔ ان کے مطابق ان کے بھائی اور کزن 12ویں اور 14ویں جماعت تک پڑھ چکے ہیں لیکن ان میں کسی کو بھی ابھی تک نوکری نہیں ملی ہے بلکہ دونوں مسلسل بے روزگار ہیں۔

'جب آپ کو کچھ سمجھ نہیں آرہا ہو تو ایسے میں خوامخواہ والدین کا پیسہ اور اپنا وقت کیوں ضائع کیا جائے، اس سے بہتر ہے کوئی ہنر ہی سیکھ لیا جائے کم از کم یہ پچھتاوا تو نہیں رہے گا کہ تعلیم بھی حاصل کی اور نوکری بھی نہیں ملی۔'

صوبہ خیبر پختونخوا میں گذشتہ تقریباً چھ سالوں کے دوران سب سے زیادہ یعنی تقریباً 130 ارب روپے کا بجٹ تعلیم پر خرچ کیا گیا لیکن اس کے باوجود طلبہ کی طرف سے سرکاری سکول چھوڑنے کا تناسب بڑھتا جارہا ہے۔

محکمہ تعلیم کی ویب سائیٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2012 اور 2013 میں تقریباً 685000 طلبہ نے ابتدائی کلاسوں میں داخلہ لیا لیکن ان چھ سالوں کے دوران ان میں سے لگ بھگ 315883 طلبہ و طالبات کسی نہ کسی وجہ سے اپنا تعلیمی سلسلہ برقرار نہیں رکھ سکے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق پرائمری اور سیکنڈری سطح پر طلبہ کی طرف سے سکولوں کو خیر آباد کہنے کا تناسب تقریباً 40 سے 44 فیصد تک رہا ہے۔

اکثر ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائمری سطح پر سرکاری سکولوں کے اساتذہ انگریزی سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتے یا وہ اس طرح اس مضمون کو نہیں پڑھاسکتے جس طرح وہ اردو میں سمجھاتے ہیں جسکی وجہ سے بعض اوقات طلبہ سکول چھوڑنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

دلہ زاق روڈ پشاور میں واقع ایک سرکاری مڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر روح اللہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کی طرف سے سکول چھوڑنے کی بنیادی وجہ غربت اور بے روزگاری ہے جبکہ اس کے علاوہ سکولوں میں گنجائش سے زیادہ طلبہ کو رکھنا بھی ایک بڑی وجہ بتائی جاتی ہے۔

'میرے سکول میں تقریباً 90 فیصد طلبہ کے والدین لیبر طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جو بمشکل اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔ ان میں ایسے طلبا بھی ہیں جن کے والد یا تو مرچکے ہیں یا پھر کسی موذی بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ کام کرنے کے قابل نہیں رہے۔'

ان کے بقول اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ بچوں کے والدین سکول کے اوقات میں ہی اپنے بچوں کو لینے آجاتے ہیں تاکہ وہ ان کو اپنے ساتھ کام پر لے جاسکیں اور یہ معمول بنتا جارہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ مزدور کار طبقے کے لیے یہ انتہائی مشکل ہے کہ وہ اکیلی کمائی سے اپنے بیوں بچوں کا پیٹ پال سکے۔

_104164386_roohullahteacher.jpg

گنجائش سے زیادہ طلبہ کی موجودگی بھی تعلیم جاری رکھنے میں سد راہ ہے

روح اللہ کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سرکاری سکولوں میں طلبہ کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہے جسکی وجہ سے وہاں پڑھائی کا ماحول بنانا بہت مشکل ہوتا جارہا ہے۔

'میرے سکول کے ہر درجے میں تقریباً 140 کے قریب طلباء پڑھتے ہیں اور ہر پیریئڈ 40 منٹ پر مشتمل ہے، اگر حقیقت کی نظر سے دیکھا جائے تو ان 40 منٹوں میں تو استاد ان بچوں کو خاموش بھی نہیں کراسکتے، انھیں پڑھائیں گے کیا۔'

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے طلبہ کے سکول چھوڑنے سے متعلق وجوہات جاننے کے لیے حال ہی میں ایک سروے کا اہتمام بھی کیا جس میں غربت، عدم دلچسپی اور سکولوں کی تعداد میں کمی کو اس کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں گذشتہ چند سالوں کے دوران سب سے زیادہ توجہ تعلیم کے شعبے پر دی گئی ہے جس سے کسی حد تک اس سیکٹر میں کام بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم سکولوں کی تعداد میں کمی اور تربیت یافتہ اساتذہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے یہ شعبہ بدستور مشکلات کا شکار ہے۔

BBC

​
 
Advertisement
ایک زمانے میں سنا تھا کہ کے پی میں قانون بنا ہے کہ جو اپنے بچوں کو سکول نہیں بھجوائے گا اس پر جرمانہ ہوگا ، اس قانون پر کتنا عمل ہوا؟؟​
 
اگر طالب علم نواجے لوہار جیسا کُند ذہن، غبی، احمق، اور بے وقوف ہو
تو افلاطون، ارسطو، سقراط، اور بقراط کا شاگرد ہو کر بھی کچھ نہیں بن سکتا

اور پٹواریوں کو ہی لے لیں پوری دنیا چیخ چیخ کر پاگل ہوگئی ،کہ
چوری، ڈکیتی، ،تِلور خوری، اور بھڑا گیری انسان کو سؤر کے پاخانے سے بھی گندی شے بنا دیتے ہیں
لیکن مجال ہے کہ کان پر جُوں تک رینگے
DgduvJzXcAUBWFH.jpg
 
Advertisement
ایک زمانے میں سنا تھا کہ کے پی میں قانون بنا ہے کہ جو اپنے بچوں کو سکول نہیں بھجوائے گا اس پر جرمانہ ہوگا ، اس قانون پر کتنا عمل ہوا؟؟​
hathi kay dant khane kay aur chabanay kay aur hote hein
 
سمیر احمد کا تعلق پشاور کے علاقے دلہ زاق روڈ سے ہے۔ چند ماہ پہلے تک وہ نویں جماعت کے طالب علم تھے لیکن انگریزی زبان سے ناواقفیت کی وجہ سے وہ سکول چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

15 سالہ سمیر احمد آج کل آٹو رکشہ مکینک کے معاون کے طور پر کا کام کرتے ہیں۔ انھیں روزانہ 100 روپے کی دیہاڑی ملتی ہیں جبکہ اس کے ساتھ وہ مکینک کا کام بھی سیکھ رہے ہیں۔

سمیر احمد کا کہنا ہے کہ انھیں انگریزی زبان سمجھ نہیں آتی تھی جس کی وجہ سے انھیں اکثر اوقات مشکل پیش آتی تھی۔ ان کے مطابق 'آج کل سکولوں میں سوائے اردو کے تمام مضامین انگریزی زبان میں پڑھائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے زیادہ تر غریب طلبہ تعلیمی سلسلہ منقطع کر رہے ہیں۔'

انھوں نے کہا کہ جو اساتذہ انھیں انگریزی پڑھاتے تھے وہ بھی اس زبان سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتے تھے بلکہ اپنے سامنے گائیڈ رکھ کر طلبا کو سمجھانے کی کوشش کرتے تھے لیکن اکثر طالب علموں کو ان کی باتیں سمجھ نہیں آتی تھیں۔

_104164382_sameer3.jpg

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں آج کل تعلیم حاصل کرنے کا بظاہر کوئی فائدہ نظر نہیں آتا کیونکہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود بھی کوئی ڈھنگ کی نوکری نہیں ملتی۔ ان کے مطابق ان کے بھائی اور کزن 12ویں اور 14ویں جماعت تک پڑھ چکے ہیں لیکن ان میں کسی کو بھی ابھی تک نوکری نہیں ملی ہے بلکہ دونوں مسلسل بے روزگار ہیں۔

'جب آپ کو کچھ سمجھ نہیں آرہا ہو تو ایسے میں خوامخواہ والدین کا پیسہ اور اپنا وقت کیوں ضائع کیا جائے، اس سے بہتر ہے کوئی ہنر ہی سیکھ لیا جائے کم از کم یہ پچھتاوا تو نہیں رہے گا کہ تعلیم بھی حاصل کی اور نوکری بھی نہیں ملی۔'

صوبہ خیبر پختونخوا میں گذشتہ تقریباً چھ سالوں کے دوران سب سے زیادہ یعنی تقریباً 130 ارب روپے کا بجٹ تعلیم پر خرچ کیا گیا لیکن اس کے باوجود طلبہ کی طرف سے سرکاری سکول چھوڑنے کا تناسب بڑھتا جارہا ہے۔

محکمہ تعلیم کی ویب سائیٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2012 اور 2013 میں تقریباً 685000 طلبہ نے ابتدائی کلاسوں میں داخلہ لیا لیکن ان چھ سالوں کے دوران ان میں سے لگ بھگ 315883 طلبہ و طالبات کسی نہ کسی وجہ سے اپنا تعلیمی سلسلہ برقرار نہیں رکھ سکے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق پرائمری اور سیکنڈری سطح پر طلبہ کی طرف سے سکولوں کو خیر آباد کہنے کا تناسب تقریباً 40 سے 44 فیصد تک رہا ہے۔

اکثر ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ پرائمری سطح پر سرکاری سکولوں کے اساتذہ انگریزی سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتے یا وہ اس طرح اس مضمون کو نہیں پڑھاسکتے جس طرح وہ اردو میں سمجھاتے ہیں جسکی وجہ سے بعض اوقات طلبہ سکول چھوڑنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

دلہ زاق روڈ پشاور میں واقع ایک سرکاری مڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر روح اللہ کا کہنا ہے کہ طلبہ کی طرف سے سکول چھوڑنے کی بنیادی وجہ غربت اور بے روزگاری ہے جبکہ اس کے علاوہ سکولوں میں گنجائش سے زیادہ طلبہ کو رکھنا بھی ایک بڑی وجہ بتائی جاتی ہے۔

'میرے سکول میں تقریباً 90 فیصد طلبہ کے والدین لیبر طبقے سے تعلق رکھتے ہیں جو بمشکل اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔ ان میں ایسے طلبا بھی ہیں جن کے والد یا تو مرچکے ہیں یا پھر کسی موذی بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ کام کرنے کے قابل نہیں رہے۔'

ان کے بقول اکثر اوقات دیکھا گیا ہے کہ بچوں کے والدین سکول کے اوقات میں ہی اپنے بچوں کو لینے آجاتے ہیں تاکہ وہ ان کو اپنے ساتھ کام پر لے جاسکیں اور یہ معمول بنتا جارہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اتنی بڑھ چکی ہے کہ مزدور کار طبقے کے لیے یہ انتہائی مشکل ہے کہ وہ اکیلی کمائی سے اپنے بیوں بچوں کا پیٹ پال سکے۔

_104164386_roohullahteacher.jpg

گنجائش سے زیادہ طلبہ کی موجودگی بھی تعلیم جاری رکھنے میں سد راہ ہے

روح اللہ کا کہنا تھا کہ زیادہ تر سرکاری سکولوں میں طلبہ کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہے جسکی وجہ سے وہاں پڑھائی کا ماحول بنانا بہت مشکل ہوتا جارہا ہے۔

'میرے سکول کے ہر درجے میں تقریباً 140 کے قریب طلباء پڑھتے ہیں اور ہر پیریئڈ 40 منٹ پر مشتمل ہے، اگر حقیقت کی نظر سے دیکھا جائے تو ان 40 منٹوں میں تو استاد ان بچوں کو خاموش بھی نہیں کراسکتے، انھیں پڑھائیں گے کیا۔'

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے طلبہ کے سکول چھوڑنے سے متعلق وجوہات جاننے کے لیے حال ہی میں ایک سروے کا اہتمام بھی کیا جس میں غربت، عدم دلچسپی اور سکولوں کی تعداد میں کمی کو اس کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں گذشتہ چند سالوں کے دوران سب سے زیادہ توجہ تعلیم کے شعبے پر دی گئی ہے جس سے کسی حد تک اس سیکٹر میں کام بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ تاہم سکولوں کی تعداد میں کمی اور تربیت یافتہ اساتذہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے یہ شعبہ بدستور مشکلات کا شکار ہے۔

BBC

​

PPMC (Paid Patwari Media Cell)
 
يہ حقيقت ہے ليکن اصل خرابي نظام تعليم ميں ہے اسے ٹھيک کرنا ہوگا
اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کا بھي قصور ہے جنہوں نےتعليم نہ دي جس کي وجہ سے بچے انگريزي زبان نہ سکھ سکنے کي وجہ سے تعليم سے محروم ہوگئے
 
يہ حقيقت ہے ليکن اصل خرابي نظام تعليم ميں ہے اسے ٹھيک کرنا ہوگا

انگلش میڈیم بھی ایک وجہ ہے ، ہم سارا نصاب انگریزی میں کیوں پڑھانا چاہتے ہیں؟؟ کیا ہم انگریزی کتابوں کا اردو ترجمہ نہیں کرسکتے؟؟ بچہ پنجابی پشتو وغیرہ میں سوچتا ہے پھر اردو میں ترجمہ کرتا ہے اور پھر انگریزی میں ، اس میں بچے کی آدھی سے زیادہ توانائی خرچ ہوجاتی ہے

آسان حل یہ ہے کہ مقابلے کے تمام امتحان اور پروفیشنل ڈگریاں اردو میں ہو جائیں تو تمام ایلیٹ سکول بھی اردو پر شفٹ ہو جائیں گے

​
 
Advertisement
ہماري روزمرہ اردو سليس اردو ہے جبکہ کتابوں ميں دبيز اردو لکھي پڑھي جاتي ہے عوامي اردو کے بغير کوئي کتاب بھي سمجھ ميں نہ آئے گي اسلئے کتابوں کا عوامي اردو ميں ترجمہ کرکے عوام کو پڑھايا جائے اور انگريزي کو بطور زبان پڑھايا جائے جو بچوں کے لئےلازمي نہ ہو آپشنل ہو يہي حل ہے جو ملک ميں معيار تعليم ميں اضافہ کرسکتا ہے
 
بالکل ، انگریزی ٹرمز کا اردو ترجمہ کرنے کی کوشش نہ کی جائے ، بلکہ انہی کو اردو کے ہجوں کے ساتھ پڑھایا جائے تا کہ وہ زمانے کے ساتھ آگاہ رہیں
 
انگريزي ٹڑمز کے اردو متبادل الفاظ موجود ہيں استعمال کيئے جاسکتے ہيں وہ کوئي مسئلہ نہيں ہے